٢٣ کتابیں جو مارک زکربرگ نے پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابن اظہر
2015 میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سال کے آغاز پر ہر دو ہفتے میں ایک کتاب پڑھنے کا ارادہ کیا تو اس خیال کو کافی پذیرائی ملی۔
ان ٢٣ کتابوں کا مختصر ترین تعارف درج ذیل ہے۔
1۔ THE END OF POWER BY MOISÉS NAÍM
جنوبی امریکا کے ملک ونیزویلا کے سابق وزیر تجارت اور صنعت کی لکھی ہوئی یہ کتاب موجودہ دور میں طاقت کے بدلتی ہوئی خد و خال کو اجاگر کرتی ہے۔
2۔ THE BETTER ANGELS OF OUR NATURE: A HISTORY OF VIOLENCE AND HUMANITY BY STEPHEN PINKER
اس کتاب کو بل گیٹس نے اپنی زندگی میں پڑھی جانے والی اہم ترین کتابوں میں سے ایک کہا ہے۔ کتاب کے مطابق انسانی معاشرے میں تشد کے رحجانات میں کمی ہوئی ہے اور جدید دور ہمیں بہتر انسان بننے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے
3۔ GANG LEADER FOR A DAY: A ROGUE SOCIOLOGIST TAKES TO THE STREETS BY SUDHIR VENKATESH
یہ کتاب مصنف کے اس دلچسپ تجربے کی کہانی ہے جس میں وہ بھیس بدل کر شکاگو کے ایک منشیات فروش گروہ کا رکن بن جاتا ہے تا کہ ان کے رہن سہن اور سوچنے کے انداز کو پرکھ سکے۔
4۔ ON IMMUNITY: AN INOCULATION BY EULA BISS
اس کتاب میں مصنفہ نے ماں بننے کے بعد پیش آنے والے مختلف خدشات اور اس کے حوالے سے معاشرتی رویوں اور تحفظات کو قلم بند کیا ہے۔
5۔ CREATIVITY INC: OVERCOMING THE UNSEEN FORCES THAT STAND IN THE WAY OF TRUE INSPIRATION BY ED CATMULL
پکسار اسٹوڈیوز کے بانی اور ڈزنی انیمیشنن اسٹوڈیوز کے صدر کی یہ کتاب فن تخلیق اور منیجمنٹ کے حوالے سے لکھی گئی ہے۔
6۔ THE STRUCTURE OF SCIENTIFIC REVOLUTIONS BY THOMAS KUHN
ساٹھ کی دہائی میں چھپنے والی یہ کتاب مختلف ادوار میں سائنس کے بنیادی تصورات، تبدیلیوں کی وجوہات کا جائزہ لیتی ہے۔
7۔ RATIONAL RITUAL BY MICHAEL CHWE
2001 میں چھپنے والی اس کتاب میں مصنف نے انسانی تاریخ کی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے رسم و رواج کا تجزیہ کیا ہے۔
8۔ DEALING WITH CHINA BY HANK PAULSON
اس کتاب میں چین کا بطور ایک ابھرتی ہوئی بڑی معاشی طاقت تجزیہ کیا گیا ہے۔ مستقبل میں جن کو معاشی حوالے سے سمجھنے کے لئے یہ کتاب اہم ہے خاص طور پر بطور پاکستانی۔
9۔ ORWELL'S REVENGE BY PETER HUBER
مارک کی اگلی چنی ہوئی کتاب ١٩٩٤ میں لکھی گئی تھی۔ یہ کتاب جارج ارول کی شہرہ آفاق کتاب ١٩٨٤ کو موضوع بناتی ہے۔ کہانی میں مصنف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ھوئے دوبارہ سے اس ناول کو جارج ارول کے انداز میں تحریر کرتا ہے۔
10۔ THE NEW JIM CROW BY MICHELLE ALEXANDER
٢٠١٠ میں لکھی جانے والی یہ کتاب صدر ابامہ کے صدر بننے کے پس منظر میں لکھی گئی۔ مصنفہ کے دھارے میں لانے کے لئے ابھی بہت زیادہ کام اور کوشش کی ضرورت ہے۔
11۔ THE MUQADDIMAH BY IBN KHULDOUN
١٣٧٧ میں لکھی جانے والی یہ معرکتہ الآرا تصنیف ابن خلدون کی ہے جو موجودہ دور میں سماجیات اور سوشل سائنسز کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔
12۔ A BRIEF HISTORY OF HUMAN KIND
ایک اسرائیلی پروفیسر کی لکھی ہوئی اس کتاب میں انسان کی غاروں کے دور سے آج تک کی تاریخ کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
13۔ The PLAYER OF GAMES
١٩٨٨ کا یہ سائنس فکشن ناول ایک جدید تہذیب اور وہاں رونما ہونے والے واقعات سے ہے۔
14۔ ENERGY: A BEGINNERS GUIDE
واکلے وکلو سمل کینیڈا میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے توانائی کے استعمال، پیداوار اور مستقبل کے حوالے سے بحث کی ہے۔
15۔ GENOME
یہ کتاب انسانی جینز اور اس حوالے سے ہونے والی ریسرچ کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرتی ہے۔
16۔ THE VARIETIES OF RELIGIOUS EXPERIENCE
یہ کتاب انیسویں صدی کے معروف فلسفی اور ولیم جیمز کے ایڈن برگ یونیورسٹی میں دیے گئے لیکچرز پر مشتمل ہے جس میں مذہب کے حوالے سے لوگوں کی نفسیات کا تاریخی تناظر میں جائزہ لیا ہے۔
17۔ PORTFOLIOS OF THE POOR BY DARYL COLLINS, JONATHAN MORDUCH, STUART RUTHERFORD AND ORLANDA RUTHVEN
اس کتاب میں اس دنیا کے غریب ترین لوگوں کی مالی عادات اور اس سے متعلقہ امور پر تحقیق کی گئی ہے۔ کتاب کے مطابق مالی اداروں تک رسائی نہ ہونا غربت سے منسلک مسائل میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
18۔ WHY NATIONS FAIL: THE ORIGINS OF POWER, PROSPERITY, AND POVERTY
٢٠١٢ میں چھپنے والی یہ کتاب انسانی تاریخ اور اقوام عالم کے تقابلی جائزے سے اس بات کو سمجھنے کی کوشش ہے کہ کچھ اقوام ترقی کی دوڑ میں دوسروں سے پیچھے کیوں رہ جاتی ہیں۔
19۔THE RATIONAL OPTIMIST: HOW PROSPERITY EVOLVES
اس کتاب میں مصنف نے انسانی ترقی کے لئے فری مارکیٹ کے تصور کو؛ کلیدی قرار دیا ہے جس کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔
20۔THE THREE-BODY PROBLEM
٢٠٠٨ میں چینی زبان میں چھپنے والا یہ سائنس فکشن ناول ترجمے کے بعد دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا ناول کی کہانی خلائی مخلوق کے زمین پر آنے سے متعلق ہے۔
: BELL LABS AND THE GREAT AGE OF AMERICAN INNOVATION
یہ کتاب جدت اور ایجادات کے حوالے سے مشہور زمانہ امریکی بیل لیبارٹریز کی اس کے قیام کے بعد سے کی تاریخ بیان کرتی ہے۔ یہاں کے سائنس دانوں کو اب تک آٹھ نوبل انعام مل چکے ہیں۔
22۔ WORLD ORDER
معروف امریکی دانشور ہینری کسنجر کی لکھی ہوئی یہ کتاب سیاست اور تاریخ کے نقطہ نظر سے بین الاقوامی تعلقات پر سیر حاصل گفتگو کرتی ہے۔
23۔ THE BEGINNING OF INFINITY: EXPLANATIONS THAT TRANSFORM THE WORLD
یہ کتاب انسانی ترقی کو مرکزی نقطہ بناتے ہوئے اسس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی انسانوں کے لئے ممکنات کا ایک جہاں منتظر ہے۔