ضرورت و حاجت سے مراد اور احکام شرعیہ میں ان کا لحاظ

ضرورت و حاجت سے مراد اور احکام شرعیہ میں ان کا لحاظ

 

مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

 

صفحات: 572

 

اسلام ایک ایسا عادلانہ آسمانی دین ہے جو انسانی زندگی کی ہمہ جہت ترقی کاضامن ہے۔خالق کائنات انسان کی جملہ ضرورتوں ، حاجتوں سے پوری طرح باخبر ہے۔ اس لیے شریعت اسلامی میں ان تمام پہلوؤں کانہایت حسن و کمال کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہےجن کے ذریعہ انسان کی رہنمائی ہوتی ہے اور اس کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔اور راست جہت میں سنورتا  اور ترقی کرتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو منصب قیادت پر سرفراز فرمایاہے۔یہ منصب   بہت ساری صلاحیتوں    اور خوبیوں کا متقاضی ہے۔ ان میں سے سب سے اہم ترین یہ ہے کہ  پیش آمدہ مسائل کا  حل پیش کیا جائے۔اس سلسلے میں علمائے اصول جس علم سے استمداد لیتے ہیں اسے اصول فقہ کہتے ہیں۔  جس کا ایک گوشہ تسہیل وتیسیر، رفع حرج، تخفیف وترخیص، اعتدال و توازن ، تسامح  او راباحت کے اصولوں کا ہے۔اسلام نے بندوں کے مفادات و مصالح اور ضروریات کی مکمل رعایت رکھی ہے اس لیے مقاصد شریعت میں رفع حرج، دفع ضرر او رمصالح کو نمایاں مقام حاصل ہے۔فقہاء نے ان اصولوں کی روشنی میں امت کی ضرورتوں کا دائرہ متعین کرتے ہوئے ان کا حق پیش کرنے او ردین ،نفس، عقل، مال اور نسل کی حفاظت و رعایت رکھنے کے لیے ہر پہلو پر غور و خوض کیا  اور اپنے قیمتی اجتہادات پیش کئے ہیں۔زیر نظر کتاب اصلا ضرورت و حاجت کے اصولوں پر مبنی  منتخب مقالات کا مجموعہ ہے۔جو اسلامی فقہ   اکیڈمی (انڈیا) کے زیرنگرانی منعقدہ سالانہ پروگرام میں اہل علم نے پڑھے تھے۔بعد میں انہیں کتابی شکل میں پیش کر دیا گیا ہے۔(اصول فقہ)
 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 9
پیش لفظ 11
باب اول
سوالنامہ 17
اکیڈمی کا فیصلہ 19
تلخیص مقالات 28
عرض مسئلہ ضرورت و حاجت کی حقیقت اور ان کے درمیان فرق 48
شریعت میں ضرورت کا اعتبار 60
ضرورت کی بنا پر اباحت و رخصت کا حصول 74
کیا حاجت کبھی ضرورت کے قائم مقام ہوتی ہے 86
اسباب ضرورت 95
دوسرا باب تفصیلی مقالات
ضرورت سے متعلق سوال کے جواب 105
ضرورت و حاجت اور اضطرار پر ایک سرسری نظر 109
ضرورت سے متعلق سوالات کے جوابات 122
ضرورت سے متعلق جوابات 127
ضرورت سوالنامہ کے جوابات 132
فقہ اسلامی میں ضرورت و حاجت کی رعایت 139
ضرورت و اضطراب کی بابت چند نکات 186
احکام شرعیہ میں ضرورت و حاجت کا اعتبا 234
ضرورت و حاجت کا احکام شریعت میں عمل و اثر 270
ضرورت و حاجت اسلانی نقطہ نظر 281
فقہ اسلامی میں ضرورت وحاجت 289
ضرورت و حاجت سے متعلق مسائل 338
ضرورت و حاجت کی فقہی حیثیت 373
ضرورت و حاجت کی شرعی حیثیت 383
ضرورت و حاجت اور مواقع استعمال 437
ضرورت و حاجت اور ان سے متعلق احکام 451
تیسرا باب مختصر تحریریں
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال 471
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال 477
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال 483
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال 491
ضرورت و حاجت کا تناظر فقہ اسلامی کی روشنی میں 521
ضرورت معتبرہ حدود و شرائط 556
ضرورت پر عمل کی اصولی تحدید 561
ضرورت و حاجت 566

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like