زندگی ایسے گذاریں
زندگی ایسے گذاریں
مصنف : ابو بکر احمد بن حسین بن علی بن عبد اللہ بن موسی النیسا پوری
صفحات: 382
اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے نہ پائے جانے سے انسانی زندگی اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی سے دوچند ہوجاتی ہے کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔زیرنظر کتاب ”زندگی ایسے گزاریں” امام بیہقی ،ابوبکراحمد بن حسین بن علی (384۔458ھ) کی اخلاقیات وآداب کے موضوع پر مایہ ناز کتاب ”الآداب” کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب اخلاقیات وآداب کے تمام گوشوں کواس قدر محیط ہے کہ کامل سیرابی کاہر دم یقین ہوتا ہے او رکسی بھی موضوع پر تشنگی کایکسر احساس نہیں ہوتا ۔اس کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا حافظ فیض اللہ ناصر﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کوحاصل ہوئی۔محتر م حافظ صاحب نے ترجمہ کے ساتھ ساتھ انتہائی محنت شاقہ سےبہترین فوائد،نادر اضافہ جات کرتے ہوئے صرف صحیح او رحسن روایات پر مشتمل مجموعۂ احادیث پیش کرنے کی خواہش کے پیش نظر ضعیف روایات کو خارج کردیا ہے ۔اوراحادیث کے اصل مصادر سے تخریج او رشیخ البانی کی تحقیق سے استفادہ کیا ہے ۔گو یا کہ یہ کتاب آداب واخلاقیات کے موضوع پر گراں قدر مستنداور محقق مجموعہ ہے ۔مترجم موصوف اس کتاب کےعلاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں او رترجمہ نگار ی کا اچھا ذوق رکھتے ہیں اللہ تعالی ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
حضرت امام اور ان کی کتاب | 17 | |
حرفے چند | 23 | |
والدین کے ساتھ حسن سلوک | 26 | |
عزیز و اقارب سے میل جول | 28 | |
اولاد کے ساتھ پیار و محبت | 32 | |
مخلوق خدا کا ایک دوسرے کے ساتھ رحم و کرم کا رویہ | 36 | |
چھوٹے پر شفقت اور بڑے کی عزت | 40 | |
بیوی کے حقوق | 41 | |
خاوند کے حقوق | 43 | |
غلاموں کے ساتھ اچھا رویہ | 44 | |
جب خادم حسن عمل کا مظاہرہ کرے | 48 | |
نوکر کا مالک کے خلاف بھڑکانے کا گناہ | 50 | |
ہمسائے کے ساتھ حسن سلوک | 50 | |
مہمان نوازی | 53 | |
کھانا کھلانے اور پانی پلانے کی فضیلت | 56 | |
تحائف کا تبادلہ | 58 | |
مال ضائع کرنے کی ممانعت | 59 | |
سفارش کا بیان | 67 | |
چغل خوری کی مذمت | 71 | |
بدگمانی اور جاسوسی سے اجتناب | 73 | |
غصے سے اجتناب | 82 | |
شرم و حیاء اور پاکدامنی | 87 | |
حسن معاشرت | 93 | |
پہلے سلام کون کہے | 107 | |
سلام کیسے کہنا چاہیے | 111 | |
بچوں کو سلام | 112 | |
عورتوں کو سلام | 112 | |
سرگوشی کی ممانعت | 121 | |
کفارہ مجلس کی دعا | 129 | |
مریض کی عیادت | 134 | |
عیادت کا مسنون طریقہ | 136 | |
قبروں کی زیارت کا حکم | 140 | |
محتاط اور مناسب گفتگو | 148 | |
مختصر گفتگو کرنا سمجھداری کی علامت | 152 | |
زیادہ ہنسنا ناپسندیدہ عمل | 159 | |
بدشگونی مکروہ عمل ہے | 169 | |
سانپ مارنے کا حکم | 178 | |
چھپکلی مارنے کا حکم | 180 | |
بچے کو گھٹی دینا اور اس کا نام رکھنا | 185 | |
ابو القاسم کنیت رکھنا مکروہ ہے | 188 | |
گوشت اور ثرید کھانے کا بیان | 197 | |
سرکے کی فضیلت | 199 | |
زیتون کی فضیلت | 200 | |
تین سانسوں میں مشروب پینے کے فوائد | 206 | |
بغیر دعوت کے کھانے میں شرکت | 214 | |
صاف ستھرا لباس پہننے کی ترغیب | 222 | |
رسول اللہ ﷺ کا لباس | 225 | |
شلوار کا بیان | 229 | |
پگڑی کا بیان | 230 | |
جوتا پہننے کا بیان | 232 | |
بستر اور تکیے کا بیان | 233 | |
مردوں کا خضاب | 243 | |
عورتوں کا خضاب | 245 | |
امور فطرت کا بیان | 247 | |
عورت کے پردے کا بیان | 257 | |
ہیجڑوں کو گھر سے نکالنے کا حکم | 260 | |
محرم رشتے داروں کا بیان | 264 | |
پسندیدہ اور ناپسندیدہ کھیل | 271 | |
چہرے پر مارنے کی ممانعت | 277 | |
سونے کی کیفیت اور سونے کی دعا | 293 | |
خواب کا بیان | 295 | |
دوا وعلاج کی رخصت | 302 | |
نظربد کا علاج | 308 | |
آزمائش کی فضیلت | 314 | |
تجارت میں ناپسندیدہ امور | 340 | |
تقوی اور ورع کی فضیلت | 358 | |
گناہوں کی استغفار اور خالص توبہ | 363 | |
رحمت کی امید اور عذاب سے خوف | 366 | |
اعمال کی جزاء اور اللہ تعالیٰ کا فضل ورحمت | 374 |