ذکری مذہب ظہور ، تعلیمات اور اثرات ( پی ایچ ڈی )
ذکری مذہب ظہور ، تعلیمات اور اثرات ( پی ایچ ڈی )
مصنف : آیاز خان
صفحات: 305
ذکری مذہب کا بانی ملا محمد اٹکی ہے ذکری مذہب کا زمانہ ساڑھے چارسوسال پر محیط ہے۔ اس مذہب کے اکثر پیروکار بلوچ ہیں ۔ ذکری مذہب والوں کی زیادہ تعداد مکران میں ہے۔ اگرچہ بعض دوسرے علاقوں میں مثلا لسبیلہ ، خضدار ، کو ہلو اور ساحل سمندر پران کی آبادیاں ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں مثلا لیاری ، ملیر اور ناظم آباد وغیرہ میں ذکری مذہب کے ماننے والے پائے جاتے ہیں۔ ذکری مذہب کوئی تبلیغی مذہب نہیں ہے، بلکہ بانی مذہب ملا محمد اٹکی نے بلوچوں کے اندر رہ کراس مذہب کی اشاعت کی، جس کی وجہ سے بلوچوں کے علاوہ اور کسی قوم میں اس مذہب کو کوئی پزیرائی نہیں ملی ۔ آج تک یہ لوگ اپنے مذہب کے عقائد کی کتابیں پردہ خفا میں رکھتے ہیں۔ ذکری مذہب کے کلمہ توحید میں اچھا خاصا اختلاف پایا جاتا ہے، مثلا کلمہ لیا جائے تو کسی کتاب میں کہیں پر اضافہ اور کسی کتاب میں کمی اور کہیں پہ الفاظ کی تبدیلی نظر آتی ہے۔ اسی طرح رسالت کے عقائد میں بھی یہی بات سامنے آتی ہے کہ ملا محمد اٹکی کو کہیں پیغمبر ، کہیں پہ ان کو نور من نورالہی قراردیتے ہیں۔ قرآن میں بھی یہ لوگ کمی بیشی کے قائل ہیں اور یہی حال ان کی عبادات کا بھی ہے ۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ بعنوان’’ذکری مذہب ،ظہور، تعلیمات اور اثرات ‘‘ پروفیسرجناب آیاز خان (گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ،بنوں) کا 1998ء میں ڈاکٹریٹ کے لیے شعبہ اسلامیات جامعہ پشاور میں پیش کیا جانے والا مقالہ ہے ۔مقالہ نگار نےاپنے اس تحقیقی مقالہ کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جس میں انہوں نے ذکری مذہب کا تاریخی پس منظر وارتقاء، ذکری علماء وادباء کے حالات زندگی ،ذکریوں کے انٹرویوز اور آخری باب پنجم می ذکریوں کے متعلق اہل اسلام کاردّ عمل ،فتاویٰ، عدالتی فیصلے،ذکری مذہب کی تردید میں تحریر شدہ کتب کاتعارف اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پیش کی ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
باب اول | |
ذکری مذہب کا پس منظر | |
فصل اول: ذکری مذہب کا تاریخی پس منظر | 1 |
فصل دوم: ذکر مذہب کا جغرافیائی پس منظر | 20 |
باب دوم: | |
ذکر مذہب کا ارتقاء | 32 |
فصل اول: ذکر مذہب کے بانی کے حالات زندگی | 32 |
فصل دوم: ذکر ی مذہب کے عقائد | 39 |
فصل سوم: ذکری مذہب کے چند اصول: عبادات | 48 |
باب سوم: | |
امام مہدی علیہ السلام | 84 |
فصل اول: اہل سنت والجماعت کا عقیدہ دربارہء امام مہدی علیہ السلام | 84 |
فصل دوم: ذکریوں کا عقیدہ دربارہ ء امام مہدی علیہ السلام | 91 |
فصل سوم: اہل تشیع کا عقیدہ دربارہ ء امام مہدی علیہ السلام | 92 |
باب چہارم: | |
ذکر علماء ادباء | 96 |
فصل اول: ذکر علماء وادباء کے حالات زندگی | 96 |
فصل دوم: ذکر مذہب کے مصادر ومراجع | 127 |
فصل سوم: ذکریوں کے انٹر ویوز | 173 |
باب پنجم | |
رد عمل | |
فصل اول: فتاویٰ | 174 |
فصل دوم: عدالتی فیصلے | 207 |
مکران ڈویژن کے کمشز کا حکم نامہ | 225 |
فصل سوم: ذکر مذہب کی تردید میں تحریر شد ہ کتب کا تعارف | 226 |
فصل چہارم: اخبارات | 245 |
فصل پنجم: اشتہارات | 248 |
مکتوب بنام سلطان قبوس والی مسقط | 252 |
فصل ششم: نو مسلم ذکریوں کے انٹر ویوز | 254 |
مکران گزیئنز کی رپورٹ | 259 |
خفیہ ملٹری رپورٹ | 259 |
اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ | 262 |
خلاصہ بحث | 263 |
مصادر ومراجع | 263 |
ضمیمہ جات | 264 |