ذکر ماں
ذکر ماں
مصنف : ڈاکٹر کیپٹن غلام سرور شیخ
صفحات: 235
اسلام نے خاندان کوخاص اہمیت دی ہے اور چونکہ معاشرہ سازی کے سلسلہ میں اسے ایک سنگ بنیاد کی حیثیت حاصل ہے لہذا اسلام نے اس کی حفاظت کے لئے تمام افراد پر ایک دوسرے کے حقوق معین کئے ہیں اور چونکہ والدین کا نقش خاندان اور نسل کی نشو ونما میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لہذا قرآن کریم نے بڑے واضح الفاظ میں ان کی عظمت کوبیان کیا ہے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔بنی نوع انسان پر حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد میں سے سب سے زیادہ حق اس کے والدین کا ہوتا ہے۔ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ نے فرمایا :تیری ماں کا۔ اس نے دوبارہ اور سہ بارہ پوچھا: آپ نے فرمایا: تیری ماں کا۔ پھر فرمایا تیرے والد کا۔ ماں اللہ کے احسانات میں سے وہ احسان ہے جس کا جتنا بھی شکر بجا لایا جائے کم ہے۔قرآن پاک نے ماں باپ سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ ماں باپ اگرچہ مشرک بھی ہوں تب بھی ان سے بدسلوکی کرنے سےمنع فرمایا گیا ہے۔ ماں کی عظمت وشان پرمتعدد آیات قرآنی اور احادیث نبویہ موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “ذکر ماں”محترم ڈاکٹر کیپٹن غلام سرور شیخ صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے ماں کے مقام سے متعلق قرآن مجید کی آیات اور نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق دے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
باب اول قرآن حکیم اور ذکر ماں | 7 | |
باب دوم رسول اللہ ﷺ کا فرمان اور ذکر ماں | 12 | |
باب سوم عظیم مائیں | 24 | |
باب چہارم سنہری تحریریں | 59 | |
باب پنجم سنہرے اقوال اور ذکر ماں | 136 | |
باب ششم ماں اور شاعری اردو | 150 | |
باب ہفتم ماں اور آزاد شاعری اردو | 188 | |
باب ہشتم ماں اور پنجابی شاعری | 211 |