ضیاء النحو
مصنف : محمد محی الدین عبد الحمید
صفحات: 291
عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔لیکن عربی زبان کو اس وقت تک سیکھنا ناممکن ہے جب تک اس کے اصول وقواعد اور اس کی گرائمر (نحو وصرف)کو نہ سیکھ لیا جائے۔عہد تدوین سے لیکر آج تک عربی گرائمر(نحو وصرف) پر عربی واردو زبان میں مختصر ،معتدل،مغلق اور مطول ہر طرح کی بے شمار کتب لکھی جاچکی ہیں۔عربی گرائمر (نحو وصرف)کی کتب میں سے ایک اہم ترین کتاب امام محمد محی الدین عبد الحمید کی “المقدمۃ الآجرومیہ ” ہے اور التحفۃ السنیہ اس کی عربی شرح ہے جبکہ زیر تبصرہ کتاب “ضیاء النحو ” اس عربی شرح کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت الشیخ عبد الصمد بلوچ﷾ نے حاصل کی ہے۔اہل عرب میں یہ کتاب بڑی مشہور اور معروف ہےاور لوگوں کے ہاں اسے مقبولیت حاصل ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائیہ | 9 | |
ابتدائی باتیں | 10 | |
مقدمہ | 12 | |
کلام کی اقسام | 17 | |
علامات اسم | 21 | |
علامات فعل | 27 | |
الحرف | 33 | |
اعراب کا بیان | 36 | |
معرب و مبنی کا بیان | 40 | |
اعراب کی اقسام | 42 | |
علامات اعراب کی پہچان کا بیان | 46 | |
ضمہ کے مقامات | 46 | |
واؤ کاضمہ سےنائب ہونا | 54 | |
الف کاضمہ سےنائب ہونا | 63 | |
نون کا ضمہ کی جانب سےنائب ہونا | 66 | |
نصب کی علامات | 71 | |
مقامات فتحہ | 71 | |
الف کافتحہ سے نائب ہونے کا بیان | 76 | |
کسرہ کا فتحہ سے نائب ہونے کا بیان | 78 | |
یاء کا فتحہ سےنائب ہونے کا بیان | 80 | |
فتحہ سے حذف نون کی نیابت | 82 | |
علامات جر | 85 | |
کسرہ اور اس کے مقامات | 85 | |
یا ء کا کسرہ سے نائب ہونا | 88 | |
فتحہ کا کسرہ سے نائب ہونے کا بیان | 91 | |
جزم کی علامات | 96 | |
سکون کا مقام | 96 | |
حذف کے مقامات | 97 | |
معربات | 101 | |
حرکات کے ساتھ اعراب | 101 | |
معرب بالحرکات میں اعراب کی اصل | 103 | |
حروف کے ساتھ اعراب | 106 | |
تثنیہ کا اعراب | 107 | |
جمع مذکر سالم کا اعراب | 108 | |
اسماء خمسہ کا اعراب | 110 | |
افعال خمسہ کا اعراب | 111 | |
افعال اور ان کی اقسام | 117 | |
فعل کے احکام | 118 | |
مضارع کے ناصب | 123 | |
مضارع کے جازم | 133 | |
مرفوعات کی تعداد اور ان کی مثالیں | 144 | |
فاعل کا بیان | 148 | |
فاعل کی اقسام اور فاعل ظاہر کی قسمیں | 149 | |
فاعل مضمر کی اقسام | 153 | |
نائب فاعل | 161 | |
فاعل کے حذف کے بعد فعل میں تبدیلی | 162 | |
نائب فاعل کی اقسام | 162 | |
مبتدا ء اور خبر | 167 | |
مبتداء کی دو قسمیں ہیں : ظاہر ، مضمر | 168 | |
خبر کی اقسام | 170 | |
مبتداء اور خبر کے نواسخ | 177 | |
کَان َ اور اس کے مشابہات | 178 | |
اِنَّ اور اس کے نظائر | 181 | |
ظَنَّ اور اس کے مشابہات | 183 | |
نعت | 192 | |
معرفہ اوراس کی اقسام | 194 | |
نکریہ | 197 | |
حرف عطف | 203 | |
حروف عطف کا حکم | 206 | |
تاکید اس کی اقسام اور اس کاحکم | 213 | |
تاکید معنوی کے الفاظ | 213 | |
بدل اور اس کا حکم | 217 | |
بدل کی اقسام | 218 | |
منصوبات اور ان کی مثالیں | 223 | |
المفعول بہ | 225 | |
مفعول بہ کی اقسام | 226 | |
مصدر | 233 | |
مفعول مطلق کی اقسام | 234 | |
ظرف زمان و ظرف مکان | 238 | |
ظرف مکان | 242 | |
حال | 245 | |
حال اور ذوالحال کی شرائط | 247 | |
تمییز | 252 | |
تمییز کی شرائط | 255 | |
استثناء کا بیان | 260 | |
الا کے مستثنیٰ کاحکم | 261 | |
غیر او راس کے متشابہات کے ساتھ مستثنیٰ | 264 | |
عدا اور اس کے نظائر کا مستثنیٰ | 265 | |
لَا کو اِنَّ جیسا عمل دینے کی شرائط | 267 | |
لَا کا تکرار | 268 | |
منادیٰ | 271 | |
مفرد علم کا اعراب | 272 | |
مفعول لہ | 275 | |
مفعول معہ | 278 | |
کَانَ کی خبر اور اِنَّ کااسم | 281 | |
اسماء مجرورات کا بیان | 281 | |
حرف کےساتھ مجرور | 282 | |
مجرور بالاضافہ | 286 |