ضرب حدیث

ضرب حدیث

 

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

 

صفحات: 355

 

رسول اکرم ﷺ کی حدیث وسنت شریعت اسلامیہ کی اہم ترین اساس ہے۔حدیث پاک کو نظر انداز کر دیا جائے تو نہ قرآن کریم کو سمجھا جاسکتا ہے اور نہ ہی دین پر مکمل عمل ممکن ہے۔بعض گمراہ لوگ جو دین کا انکار کرنا چاہتے تھے اور شریعت کی پابندیوں سےآزادی کے خواہاں تھے،انہوں نے اس مقصد کے لیے حدیث پاک کو مشکوک ٹھہرانے کی ناپاک سعی کی اور بالآخر اسے ناقابل اعتبار قرار دے کہ مسترد کر دیا۔بر صغیر میں اس حوالے سے مولوی عبداللہ چکڑالوی کا نام خارجی شہرت رکھتا ہے۔بعد ازاں مختلف لوگوں نے اس فتنے کی آبیاری کی اور بالآخر پاکستان میں چودھری غلام احمد پرویز نے اسے خوب رواج دیا۔علما نے اس فتنے کے رد میں بے شمار کتابیں لکھیں اور ساتھ ساتھ مثبت طور پر حدیث رسول ﷺ کی اہمیت وضرورت سے بھی آگاہ کیا۔انہی میں مولانا محمد صادق سیالکوٹی ؒ کی زیر نظر کتاب ’ضرب حدیث‘بھی ہے۔اس میں مولانا مرحوم نے انتہائی شستہ اور علمی انداز میں اطاعت رسول ﷺ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حدیث کی حجیت کا اثبات کیا ہے اور انکار حدیث کے نتائج پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 3
پیش لفظ 13
دین اسلام 23
نزول قرآن 24
محمد رسول اللہ ﷺ کی شہادت 25
اتباع رسول ﷺ 31
انکار حدیث کا فتنہ 42
دین اسلام میں ہزاروں شریعتیں 62
پرویزی نماز 66
پرویزصاحب کے من گھڑت ترجمے 80
سائنٹیفک اسلام 94
تیرہ سو سال پہلے کا دور وحشت 111
نماز کیا ہے 152
حج کیسے کریں 176
حاکم کو ماننا او راس کے حکم کو ٹھکرانا 191
خدا اور رسول ﷺ کی اطاعت میں تفریق کفر ہے 224
وحی حدیث کا ثبوت قرآن مجید میں 265
بیان قرآن وحی 271
قرآن اور حدیث کی حفاظت 280
حضرت ابو ہریرہ ؓکے لیے حدیث کی کتاب 295
حضور ﷺ نے کتاب الصدقہ لکھوائی 296
نسخہ کیمیاء 347
خود رازند 352

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like