زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات

زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات

 

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

صفحات: 348

 

زنا ایک سنگین اور قبیح ترین گناہ ہے۔دین اسلام  جہاں زنا سے منع کرتا ہے وہیں اسباب زنا کے قریب جانے سے بھی روکتا ہے۔شرک کے بعد زنا کی نجاست و خباثت تمام معصیات سے بڑھ کر ہے۔ کیونکہ یہ گناہ ایسے ہیں جو دل کی قوت و وحدت کو پارہ پارہ کردیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں وارد ہونے والوں کی اکثریت مشرک ہوتی ہے۔اور جب یہ نجاست دل کو فساد سے بھر دیتی ہے تو یقینا اللہ طیب و پاک ذات سے انسان دور ہی ہوگا۔دین اسلام اس بدکاری کی ہر شکل سے روکتا اور اس کی مذمت کرتا ہے۔ سراً ہو یا جہراً، ہمیشہ کا ہو یا ایک لحظہ کا، آزادی سے ہو یا غلامی کے ساتھ، اپنوں سے ہو یا بیگانوں سے، حتی کہ اس کی طرف لے جانے والے اسباب المخادنہ والمصادقہ کی بھی نہیں اور نفی کر دی گئی ہے۔ مردوں کے لیے بھی اور عورتوں کے لیے بھی۔اور قرب قیامت اسی بدکاری کے ارتکاب کی شدت و کثرت کی وجہ سے سماوی عذاب اور لا علاج امراض مسلط کر دیئے جائیں گے۔ حتی کہ اس جرم اور دیگر اس کے ہم جنس جرائم کی وجہ سے لوگ خنزیر اور بندر کی شکل والے بنا دیئے جائیں گے۔ زیر تبصرہ کتاب “زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات”علامہ احسان الہی ظہیر کے برادر اصغر معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر  فضل الٰہی ظہیر صاحب کی تصنیف ہے۔آپ ایک معروف شخصیت ہیں اور  کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔آپ ایک کہنہ مشق مدرس و معلم اور کتب کثیرہ و قیمہ کے مصنف و مؤلف اور مترجم ہیں۔یہ کتابدو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول میں چار عدد مباحث ہیں، جن میں اسلام، یہودیت، عیسائیت اور دیگر سلیم الفطرت لوگوں کا زنا سے متعلق مؤقف با دلائل لکھا گیا ہے۔جبکہ فصل دوئم میں پانچ مباحث ہیں، جو کہ زنا و بدکاری کے اثرات سیئہ و قبیحہ سے متعلق ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 19
تمہید 19
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں 21
تقسیم کتاب 22
شکر و دعا 23
فصل اول زنا کے متعلق ادیان سماویہ اور سلیم الفطرت لوگوں کا موقف 25
مبحث اول زنا کے متعلق یہودیت کا موقف 26
تورات کی نصوص سے معلوم ہونے والی چھیالیس باتیں 47
مبحث دوم زنا کے متعلق عیسائیت کا موقف 51
زنا کے متعلق انجیل کی نصوص 51
انجیل کی نصوص سے معلوم ہونے والی بیس باتیں 61
مبحث سوم زنا کے متعلق اسلام کا موقف 61
مبحث چہارم زنا کے متعلق سلیم الفطرت لوگوں کو موقف 201
فصل دوم زنا کے برے اثرات 217
مبحث اول جنسی امراض کا پھیلاؤ اور صحت کی بربادی 221
مبحث دوم اولاد حرام کی کثرت اور اس کے برے نتائج 245
مبحث سوم عائلی زندگی کی ٹوٹ پھوٹ 259
مبحث چہارم بچوں کی شرح پیدائش میں کمی 283
مبحث پنجم جرائم کی کثرت 303
حرف آخر 310
مراجع و مصادر 322
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like