ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ سوم
ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ سوم
مصنف : حافظ محمد انور زاھد
صفحات: 290
حدیث شریف دین کا دوسرا بڑا ماخذ ہے ۔ اور بلاشبہ اسلام کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور حدیث درحقیقت کتاب اللہ کی شارح اور مفسر ہے اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام سنت ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں کتاب اللہ کے اجمال کی تفسیر فرماتے تو کسی سائل کو اس کے سوال کا فی البدیع جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے شعراء اور بلغاء بھی باوجود قدرت کے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ صحابہ کرام ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ نظر آتے ۔یہی وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے سفر وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور سرور وحزن کے تمام واقعات ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی محفوظ ہوچکے تھے کہ تاریخ انسانی میں اس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے-۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو حدیث کی باقاعدہ تدوین نہ ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان کی شہادت کے ساتھ ہی دور ِ فتنہ شروع ہوگیا جس کی طرف احادیث میں اشارات پائے جاتے ہیں۔ پھر یہ فتنے کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں ایک فتنہ وضع حدیث کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے گو پہلی صدی ہجری کے خاتمہ پر ہی بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع کردی تھی۔اور پھر اس کے بعد وضع حدیث کے اس فتہ کوروکنے کےلیے ائمہ محدثین نے صرف احادیث کوجمع کردینے کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ سنت کی حفاظت کے لیے علل حدیث، جرح وتعدیل، اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب کیں¬۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث کو الگ جمع کیا او ررواۃ حدیث کےلیے معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع احادیث کی تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں شیخ البانی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ضعیف اورمن گھڑت واقعات‘‘حافظ محمد انوار زاہد ﷾ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے طبقات ابن سعد ، میزان الاعتدال ، سلسلۃ احادیث ضعیفہ،الخصائص الکبریٰ وغیرہ کتب حدیث سے ضعیف اور موضوع روایات کواخذ کر کے ان کا ترجمہ کر کے اسے چار جلدوں میں مرتب کیا ہے ۔ ضعیف اور من گھڑت کے واقعات کے سلسلے میں اردو زبان میں یہ ایک منفرد کاوش ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ :فضیلۃ الشیخ حافظ محمداسلم شاہدروی | |
آپ میرےاونٹ واپس کردیں کعبہ جانے اورکعبہ والااصحاب الفیل کاتفصیلی قصہ | 17 |
یہودی عالم نےعبدالمطلب کوکہا آپ کےایک نتھنے میں نبوت دوسرے میں بادشاہیت ہے | 26 |
آپ ﷺ کےوقت ولادت کی ایک ضعیف روایت | 28 |
عبدالمطلب نےساتویں دن عقیقہ کیااورمحمد ﷺ نام رکھا | 28 |
اے آمنہ اس بچے کانام محمد ﷺ ہےتم بھی اس کانام محمد ﷺ رکھنا | 30 |
نبی ﷺ کاصفاتی نام حبیب اللہ | 31 |
آپ ﷺ کاصفاتی نام المہدی | 32 |
رسول اللہ ﷺ کےصفاتی نام المرتضی اورالطاہر | 33 |
آپ ﷺ کے صفاتی نام مجتبی ،رشید اورناصح | 33 |
آپ ﷺ کاصفاتی نام مامون | 34 |
آپ ﷺ کی پیدائش سےقبل محمد نام کےافراد | 35 |
چوتھے آسمان کےفرشتے کی مدد سےایک صحابی کی ڈاکو سےجان بچ گئی | 35 |
نبی ﷺ کی زبان سےسورہ کہف کی تلاوت سن کرکئی یہودی مسلمان ہوگئے | 37 |
جب حسن بن علی پیداہوئے تونبی ﷺ نےان کےکان میں اذان کہی | 39 |
دارالندوہ میں کفار کی میٹنگ اورشیخ نجدی کی شرکت | 39 |
حرم کےکبوتر غارثور کےکبوتروں کی نسل ہیں | 45 |
ابوبکر صدیق نےاپنے بیٹے سےکہااگر مکوئی مسئلہ ہوتو غار میں آجانا تمہیں صبح وشام تازہ کھاناملےگا | 45 |
غارثور میں جنت کی نہرجاری ہوگی | 46 |
غارکاسمندر کےساحل پرہونا | 46 |
جب ایک آدمی غار کےبالکل سامنے پیشاب کرنےلگا | 47 |
ام عمارہ کی جنگ احدمیں بہادری کاقصہ | 47 |
عبداللہ بن ابوبکر صدیق ؓ کی شادی طلاق ،رجعت اورشبہادت | 48 |
محمد بن مسلمہ کااپنی منگیتر کوچھپ کردیکھنےکاقصہ | 49 |
سمیہ ؓ کےاونٹوں سےباندھ کردوٹکڑے کردیاگیا | 50 |
امت محمدیہ میں سب سےپہلے ابوبکر جنت میں داخل ہوں گے | 51 |
اےبھائی (عمر)ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھنا | 51 |
نبی ﷺ نے کوڑھ کےمریض کےساتھ کھانا کھایا | 52 |
جہاد کےبغیر عبادتیں محض لہوولعب ہیں ایک من گھڑت قصے سےاستدلال | 52 |
اےلڑکے توکیوں درختوں پرڈھیلے مارتاہے؟ | 53 |
علی کی والدہ فاطمہ بنت اسدکی تدفین اورانبیاء کےوسیلے سےدعا | 54 |
فاطمہ بن اسد کی تدفین کادوسرا واقعہ | 55 |
سعید بن مسیب نےاپنی لڑکی کانکاح اپنےغریب شاگرد سےکردیا اورا س کودامادکےگھر لےگئے | 56 |
نبی ﷺ سعد بن معاذ کی قبر پردیر تک تسبیح تکبیر کہتے رہے | 57 |
جب نمازیوں میں سے ایک شخص کاوضوٹوٹ گیا تونبی ﷺ نےفرمایا بووالاشخص کھڑا ہوجائے | 58 |
اللہ تعالی نےآدم کی پیدائش سےایک ہزار سال قبل فرشتوں کےسامنے سورہ طہٰ اوریٰسین تلاوت کی | 59 |
سورہ یٰسین قرآن کادل ہے ؟ | 59 |
حضور کےجسم پرمکھی نہیں بیٹھتی تھی | 60 |
ایک قبرکےاندر سےسورہ ملک کی تلاوت کی آواز | 60 |
قرروزانہ کلام کرتی ہے کہ میں گھر ہوں تنہائی کاخاک کاکیڑے مکوڑوں کا | 661 |
حضور کودودھ پلانے کےلئےدائی تلاش کی گئی | 62 |
جنگ بدر میں حضرت عمرؓ نے اپن ماموں کو قتل کیا | 62 |
جنگ بدر میں سیدنا ابوبکر صدیق اوران کابیٹا عبدالرحمن آمنے سامنے | 63 |
حضرت ابوبکر صدیق زمامہ جاہلیت میں بھی حضور ﷺ کےدوست تھے | 64 |
وہ بات بتاؤ جوتم نےدل میں چھپا رکھی ہے ایک باپ کےاپنے بیٹے کےمتعلق جذبات مشہور واقعہ | 64 |
عائشہ ؓ نےشادی کےموقعہ پرصفیہ ؓ کویہودن کہا | 66 |
نعیمان صحابی کامسافر کی اونٹنی ذبح کرنےکادلچسپ واقعہ | 67 |
قافلہ لیٹ ہوگیا رسول اللہ ﷺ نےدعا کی سورج تھم گیا | 68 |
بدرکےقیدی سہیل بن عمرو کےمتعلق سیدناعمر کامشورہ کہ اس کےدانت نکلوادیں | 69 |
کیاام حبیبہ ؓکےشوہر عبیداللہ بن جحش حبشہ میں عیسائی ہوگئے تھے | 69 |
قصہ اراشی کاجس کونبی ﷺ نےابوجہل سےاونٹ کی قیمت لےکردی | 73 |
حضور ﷺ کاسلسلہ نسب عدنان سےحضرت اسماعیل تک چالیس پشتیں | 76 |
ابولہب کےبیٹے عتبہ عتیبہ نےنبی کی بیٹیوں کوطلاق دی دی | 76 |
طائف کےتین سرداروں عبدیالیل،مسعوداورحبیب سےآنحضرت کی گفتگو | 77 |
طائف کےبازاروں میں آنحضرت ﷺ پرپتھروں کی بارش تالیاں اورگالیاں | 79 |
کیاابوطالب نےاسلام قبول کیاتھا (ابن اسحاق اوربخاری کی روایت ) | 79 |
حضور ﷺ کی والدہ محترمہ سیدہ آمنہ کی وفات کاواقعہ | 82 |
سیدہ فاطمہؓ کی شادی کی تفصیلات اورمکان کاانتظام | 86 |
ابولہب کی عبرت ناک موت اوردفن کاقصہ | 88 |
مہاجرین حبشہ کےناموں کی فہرست | 90 |
عثمان پہلاشخص ہےجس نےاپنی اہلیہ کےساتھ ہجرت کی حضرت لوط کےبعد | 92 |
حبشہ کی طرف دوبارہ ہجرت کاسبب اورقصہ تلک القرانیق | 93 |
جعفر تیار اورعمروبن العاص نجاشی کےدربار میں آمنے سامنے | 97 |
بصری شہر میں ایک راہب کی پیشین گوئی کہ احمداسی مہینہ اورمکہ میں پیداہوگیے | 98 |
جب سیدہ زنیرہ کی بینائی لوٹ آئی مشہور رمعروف واقعہ | 100 |
ابوطالب کانبی ﷺ کی شان میں شعر ۔شق لہ من اسمہ لیجلہ | 101 |
پانچ انبیاء جن کےدور نام ہیں اورنبی ﷺ کےنام طہ اوریاسین | 102 |
اصحاب الیمین اورنبی کےاہل بیت اطہار کےمتعلق ایک روایت | 103 |
مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کےانتظار ایک یہودی کی خبر کہ محمدﷺ آگئے | 105 |
جن مہاجرین انصار میں مواخات قائم ہوئی ان کےنام | 107 |
جوعربوں سےمحبت رکھتا ہےمیری وجہ سےجوبغض رکھتا ہےمیر ی وجہ سے | 108 |
عبداللہ حضور کےوالد مدینہ کھجوریں لینے گئے تووہاں ان کاانتقال ہوگیا | 109 |
جب حضور کےوالدفوت ہوئے توپ ﷺ اٹھائیں مہینے کےتھے | 109 |
حضور کو اختیار عبدنبی بنناپسند کریں یابادشاہ نبی بننا | 110 |
عبداللہ بن عمر نےاپنے باپ کےدوست کوپگڑی اورسواری دےدی | 111 |
دانیال کی کتاب میت اورچارپائی کی برکت سےبارش کانزول | 112 |
اگرقوم نوح اورقوم عاد میں نماز ہوتی تووہ ہلاک نہ ہوتے | 113 |
موسی اورامت محمدیہ کی خصوصیات | 114 |
لاالہ الااللہ کہنے سےہرقل کےدربار کےدرددیوار لرزنے لگے | 116 |
رسول اللہ عبدالمطلب کی خاص مسندپربلاروک ٹوک بیٹھتے | 119 |
جب ابوطالب بغرض تجارت شام جانےلگے توحضور نےاونٹنی کی مہار پکڑلی | 120 |
خدیجہ ؓ سےشادی کاایک قصہ اورشادی کےوقت آپ کی اورخدیجہ کی عمر | 124 |
سیدہ مریم ،فرعون کی بیوی آسیہ اورموسی کی ہمشیرہ جنت میں حضور کی بیویا ں ہوں گی | 126 |
خیبر کےیہودی نبی ﷺ کےوسیلے سےجنگ میں دعاکرتے تو ان کو فتح ہوتی | 127 |
جنگ فجار کےوقت آپ کی عمر اورشرکت جنگ کےاسباب | 128 |
دورکعت نماز کی فرضیت اورسیدنا علی کےقبول اسلام کاواقعہ | 128 |
نبی ﷺ نےحضرت علی کو پرورش کےلیے چچا سےلےلیا | 130 |
سعید بن عاص کاخواب قبول اسلام کاسبب بن گیا | 131 |
حضور ﷺ نےقریش کی دعوت کی علی نےانتظامات کیے آپ ﷺ نےتبلیغ کی | 133 |
ابولہب کی بیوی حضور ﷺ کےراستے میں کانٹے بچھاتی تھی | 135 |
کفار قریش قتل کےارادے سےنکلے مگر آپ ﷺ کونہ دیکھ سکے؟ | 136 |
سورہ رحمان کی تلاوت سن کر جنات کاخوبصورت جواب؟ | 137 |
روزہ افطار کرنےکی مشہور دعاکی حقیقت | 138 |
رمضان المبارک کےلیے جنت کوسجادیا جاتاہے | 139 |
ماہ رمضان مومن کےلیے کیسا اورمنافق کےلیے کیسا | 140 |
بنی اسرائیل کےچار عابد جنہوں نے80سال اللہ کی عبادت کی اورلیلۃ القدر کی فضیلت | 141 |
لیلۃ القدر میں جبرئیل مصافحہ کرتے ہیں ایک اسرائیلی روایت | 141 |
عیدالفطر کی صبح فرشتے راستوں پرکھڑے ہوجاتے ہیں | 145 |
غزوہ سویق کاواقعہ | 147 |
جنگ احدکی تیاری کےمتعلق مدینہ میں عباس کی نبی ﷺ کوخط ذریعے اطلاع | 149 |
احد میں جانے والے اسلامی لشکر کامعائنہ | 150 |
سمر ہ بن جندب اوررافع بن خدیج کی کشتی | 150 |
رافع بن خدیج جنگ احد میں شامل ہونے کےلیے انگوٹھوں کےبل تن کر کھڑے ہوگئے | 151 |
ابوطالب بیمار ہوئے آنحضرتﷺ نےدعا کی توتندرست ہوگئے | 151 |
خباب بن ارت کوکوئلوں پرلٹایاجاتاہے | 152 |
شعب میں محصوری کی دوران حکیم بن حزام نے گیہوں بھیجے توابوجہل نےچھین لیے | 152 |
صہیب رومی ﷺ کانام ونسب اورقبول اسلام | 153 |
علی سےنبی ﷺ کی خوشبو | 154 |
علی امام الاولیاء ہیں | 155 |
اےعلی تجھے جس نے چھوڑا اس نے مجھے چھوڑا | 155 |
جویاقوت کی شرخ شاخ چاہے وہ علی سےمحبت کرے | 156 |
اے علی میرےبعدجواختلاف ہوگا تو اسے ظاہر کرےگا | 157 |
علی میرےعلم کاتھیلاہین | 158 |