ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ اول
ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ اول
مصنف : حافظ محمد انور زاھد
صفحات: 275
حدیث شریف دین کا دوسرا بڑا ماخذ ہے ۔ اور بلاشبہ اسلام کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور حدیث درحقیقت کتاب اللہ کی شارح اور مفسر ہے اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام سنت ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں کتاب اللہ کے اجمال کی تفسیر فرماتے تو کسی سائل کو اس کے سوال کا فی البدیع جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے شعراء اور بلغاء بھی باوجود قدرت کے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ صحابہ کرام ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ نظر آتے ۔یہی وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے سفر وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور سرور وحزن کے تمام واقعات ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی محفوظ ہوچکے تھے کہ تاریخ انسانی میں اس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے-۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو حدیث کی باقاعدہ تدوین نہ ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان کی شہادت کے ساتھ ہی دور ِ فتنہ شروع ہوگیا جس کی طرف احادیث میں اشارات پائے جاتے ہیں۔ پھر یہ فتنے کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں ایک فتنہ وضع حدیث کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے گو پہلی صدی ہجری کے خاتمہ پر ہی بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع کردی تھی۔اور پھر اس کے بعد وضع حدیث کے اس فتہ کوروکنے کےلیے ائمہ محدثین نے صرف احادیث کوجمع کردینے کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ سنت کی حفاظت کے لیے علل حدیث، جرح وتعدیل، اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب کیں¬۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث کو الگ جمع کیا او ررواۃ حدیث کےلیے معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع احادیث کی تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں شیخ البانی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ضعیف اورمن گھڑت واقعات‘‘حافظ محمد انوار زاہد ﷾ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے طبقات ابن سعد ، میزان الاعتدال ، سلسلۃ احادیث ضعیفہ،الخصائص الکبریٰ وغیرہ کتب حدیث سے ضعیف اور موضوع روایات کواخذ کر کے ان کا ترجمہ کر کے اسے چار جلدوں میں مرتب کیا ہے ۔ ضعیف اور من گھڑت کے واقعات کے سلسلے میں اردو زبان میں یہ ایک منفرد کاوش ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
رسول اللہ ﷺ کامختلف پشتوں میں منتقل ہونا | 19 |
آدم ؑ نےحضور ﷺ کےوسیلے سےدعاکی | 20 |
آدم ہندوستان میں | 21 |
میں دوذ بیح انسانوں کی بیٹا ہوں | 21 |
نذرعبدالمطلب کی استنادی حیثیت | 21 |
کیا نبی ﷺ بارہ ربیع الاول کو پیدا ہوئے | 27 |
بوقت دلادت ساراآنگن روشن ہوگیا ستارے قریب آگئے | 29 |
میں اوررسول اللہ عام الفیل میں پیدا ہوئے حضور بڑے ہیں البتہ میری ولادت پہلے ہوئی | 29 |
حضور کی عمر آٹھ سال ہوئی تو داد اعبدالمطلب انتقال کرگئے | 30 |
آنحضرت ﷺ مختون پیداہوئے؟ | 30 |
دادا(عبدالمطلب )کااپنےپوتے (محمد ﷺ )کےلیے اضطراب ۔حضور کی گمشدگی کاواقعہ | 31 |
شام کےمحلات کانظر آنا | 31 |
گلے میں تعویذ ڈالنے کاقصہ | 32 |
زمین پر ستاروں کاجھک آنا | 33 |
حالت حمل میں حمل کامحسوس نہ ہونا | 33 |
کیاآمنہ کےکئی بچےہوئے؟ | 34 |
عمروبن صبیح روای کاتعارف | 34 |
حضور کےسال پیدائش میں روئے زمین پرکسی لڑکی کاپیدانہ ہونا | 35 |
جانوروں کاکلام کرنا | 36 |
ابوبکر ابن ابی مریم کےحالات | 38 |
پیدائش کےساتھ سینہ چاک ہونا | 40 |
کعبہ پرقبضہ | 41 |
تمام دنیا پرقبضہ | 42 |
گہوارے میں کلام کرنا | 43 |
چاند سےباتیں کرنا | 44 |
ایک یہودی کی بشارت | 45 |
پیداہوتے ہی سجد ہ کرنا | 46 |
نورنبوی کی تخلیق | 46 |
نورکی منتقلی | 48 |
نورکےوسیلے سےدعا | 48 |
عبداللہ سےایک کاہنہ کی درخواست | 9 |
مورخ کلبی | 50 |
عبداللہ کے فراق میں دوسوعورتوں کامرجانا | 51 |
ایک کاہن کی پیشین گوئی | 52 |
آتش کدوں کابجھنا | 52 |
نبی کریم ﷺ مختون پیداہوئے تھے؟ | 53 |
کیارسول اللہ ﷺ مختون پیداہوئے ایک فتوی | 54 |
طہ اوریاسین آپ کےصفاتی ناموں کی حقیقت | 55 |
برکات محمدی | 56 |
عدل نفاست | 58 |
بولنا اورچلنا | 58 |
واپسی مکہ | 59 |
یہودیوں کےمنصوبے آپ ﷺ کےقتل سےمتعلق | 62 |
بادلوں کاساتھ چلنا | 64 |
بحیراراہب کی داستان | 65 |
شام کاایک اورسفر | 75 |
نسطوراولی کی کہانی | 75 |
قریش کی دعوت | 76 |
منھال بن عمروکاتعارف | 77 |
عبدالغفار بن قاسم | 78 |
شعب بنی ھاشم میں محصور ہونا | 79 |
بائیکاٹ کیسےختم ہوا | 81 |
ابن الھیعہ | 82 |
غارثور برکبوتروں کاانڈے دینا | 87 |
قصہ ام معبد | 91 |
بےدودھ کی بکری کےتھنوں میں دودھ اتر آنا | 91 |
سب سےپہلے حضور ﷺ کےنورکی تخلیق | 95 |
عرش پانی پرڈولتا تھا جب کلمہ لکھا تو ٹھہر گیا | 95 |
اگر آپ نہ ہوتے نو میں آسمان کوپیدانہ کرنا | 95 |
میں پیدائش کےاعتبار سےپہلا اوربعثت کےلحاظ سےآخر میں آیا ہوں طبقات ابن سعد میں ہے | 96 |
میں اللہ سےہوں مومن مجھ سےہیں | 96 |
آدم کے پیدائش سےپہلے بھی میں نبی تھا نہ پانی مٹی تھی میں اس وقت بھی نبی تھا | 97 |
آدم کےکندھوں پرنام محمد ﷺ | 97 |
محمد رسول اللہ خاتم النبیین | 97 |
سلیمان کےانگوٹھی پرنام محمد ﷺ | 97 |
جنت کےدروازے پرحضور کانام | 98 |
جنت کےدرخت کےہرپتے پرحضور کانام | 98 |
کیاحضور کےنجاست کوز میں نگل جاتی تھی | 98 |
اللہ کےذکر کےساتھ حضور کاذکر | 99 |
معجزات مصطفی ﷺ | 100 |
معجزات نبوی ﷺ کےمتعلق غیر مستند روایات | 100 |
کتب دلائل اوران کےمصنفین کادرجہ | 101 |
معجزات کےمتعلق غلط اورموضوع روایتوں کےپیدا ہونے کےاسباب | 107 |
آپ کی برتری اورجامعیت کاتخیل | 109 |
آپ ﷺ کاایک لڑکی کوزندہ کردینا | 110 |
شاعرانہ تخیل کوواقعہ سمجھ لینا | 112 |
آئندہ واقعات کےاشارات میں ولادت کےموقع پربیان کرنا | 112 |
الفاظ کےنقل میں بےاحتیاطی | 114 |
مشہور عام دلائل معجزات کی روایتی حیثیت | 114 |
موضوع روایات کی پہچان | 115 |
حضرت علی کےلئے سورج کاڈوب کردوبارہ نکلنا | 117 |
چہرہ مبارک کی روشنی سےگمشدہ سوئی مل گئی | 117 |
کنویں سےکستوری کی خوشبو | 118 |
عتبہ کےجسم سےخوشبو آنے کی وجہ | 118 |
خوشبو جنت سےنکلی ہے | 119 |
حضور کی خوشبو سےگلیاں مہک اٹھتیں | 119 |
خوشبو والاگھر | 120 |
گلاب کاپھول حضور کےپسینہ سےپیدا ہوا | 120 |
تین آدمی خوشبو کےٹیلے پر ہوں گے | 121 |
ایک چکی کاعجیب وغریب واقعہ | 121 |
زینب بنت حجش کی شادی اوردعوت ولیمہ میں نبی ﷺ کامعجزہ | 122 |
نبی ﷺ کادعاکرنااوردروددیوار کاآمین کہنا | 123 |
نبی ﷺ کی مٹھی میں کنکریوں کاتسبیح کرنا | 123 |
کھجور کےتنے کودوآپشن دنیا کی رفاقت یاآخرت کی | 124 |
ایک گوہ کی زبان سےرسول اللہ کی صداقت کی گواہی | 125 |
ایک عجیب وغریب گدھا پیغام رسانی کازریعہ | 127 |
اندھیری رات میں عصاروشن ہوگیا | 128 |
سیدنا تمیم داری نےآگ کو ہاتھوں کےساتھ غار کی طرف دھکیل دیا | 129 |
نومولود ایک دن کےبچے نےحضور کی رسالت کی گواہی دی | 129 |
مین ضمانت دیتا ہوں یہ ہرنی بچوں کودودھ پلاکرواپس آجائے گا | 130 |
بھٹیریوں کاایک نمائندہ | 131 |
ایک اوربھٹیر یاسال بعد ایک بکری معاہدہ نہ ہوسکا | 131 |
اندھے کی بینائی واپس اس سال کی عمر میں | 132 |
سوئی میں دھاگہ ڈال لیتا تھا | 132 |
سردی میں لوگ پھنکے ہلاتے ہوئے مسجد میں آئے | 133 |
اچانک ایک بکری نمودار ہوئی دودھ پلایا اورغائب تک نہ تھا | 134 |
رسو ل اللہ کاحکم بکری کادودھ پلاؤ جبکہ بکری کانام ونشان تک نہ تھا | 134 |
تم نےرسول اللہ کوکھلایا اللہ نےتم کو کھلایا | 134 |
حضور کےزمانہ سےامیر معاویہ کےدورتک گھی کاایک ڈبہ ختم نہ ہوا | 135 |
بخار (ٹمپریچر)نےحضور سےجازت طلب کی | 136 |
بخار نبی ﷺ سےاجازت لےکر انصارکولاحق ہوگیا | 136 |
مکہ کےدرختوں اورپتھروں نےآپ ﷺ کو سلام کیا | 137 |
ایک دماغی مریض کاعلاج | 137 |
گوشت کی بوٹیاں بول پڑیں کہ ہم زہر آلود ہیں | 138 |
حضورنےچاند پرجاود کردیاہے | 139 |
اونٹ نے اپنے مالک کی شکایت کی درخت نے سلام کیا | 139 |
آسیب زدہ بچہ صحت یاب ہوگیا | 139 |
ایک پیش گوئی | 141 |
تمام لوگ سودکھائیں گے ایک ایسازمانہ آئے گا | 141 |
نجاشی کی قبر سے روشنی کی کرنیں نکلتی ہیں | 141 |
کوئی بوڑھی خاتون جنت میں نہیں جائے گی | 142 |
جمال مصطفی | 143 |
حضور کی سریگیں آنکھیں اورمسکراہٹ | 143 |
حضور ﷺ جب گفتگو کرتے تو دانتوں کےدرمیان سےروشنی نکلتی | 143 |
چمکتے چہرے پردیوار کاعکس | 144 |
جوکی روٹی اورکھجور کاسالن | 144 |
میں تجھے سواریس کےلئے اونٹنی کابچہ دوں گا | 145 |
رسو ل اللہ ﷺ سرپربکثرت تیل لگاتے تھے | 145 |
چابیاں میرے پاس ہوں گی ایک ہزار خادم میرے اردگرد گھومیں گے | 145 |
میں قیامت کےدن قائد المرسلین ہوں گا | 146 |
میں حبیب اللہ ہوں جنت کےدروازے پرسب سےپہلے میں دستک دوں گا | 146 |
چاندنی رات رخ مصطفی اورچاند میں موازنہ | 147 |
یوسف کوکرسی نےنورکالباس اورحضور کوعرش کےنورکالباس پہنایا گیا | 148 |
چہرہ مصطفی گویا کہ آفتا ب گردش کررہا ہے | 148 |
باتیں کرتے ہوئے اکثر آسمان کی طرف دیکھنا | 149 |
حضور کاچہرہ جیسے بجلیاں چمکتی ہیں | 149 |
جس گفتگو کی ابتداء میں حمد وثنانہ ہو وہ بے برکت ہے | 150 |
قصہ بوانہ بت کااورآب ﷺ کو آپ کےعزیزوں کازبردستی لیجانا | 150 |
قریش کی پیش کش عمارہ لےلو محمد ﷺ دےدو | 151 |
اگر میرے دائیں ہاتھ پر سورج اوربائیں پرچاند رکھ دین توبھی میں اپنے مشن سے انحراف نہ کروں گا | 152 |
اس رومال کو آگ نےنہ جلایا حس سےنبی نے پسینہ صاف کیا | 153 |
بچپن میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت | 154 |
گستاخ رسول اللہ عتبہ ابن ابی لہب کےشیرنے پر خچے اڑادئیے | 155 |
رکانہ پہلوان کانبی ﷺ سے کشتی کرنا | 156 |
ثرید کھانے کاتسبیح پڑھنا | 158 |
ایک شخص نے اپنی زندہ بیٹی کو کنویں میں دھکا دے دیا واقعہ سن کر آپ ﷺ روپڑے | 159 |
عبداللہ بن زبیر نےنبی ﷺ کےجسم سےنکلنے والاخون بی لیا | 160 |
سفینہ خون پینے سےجنم کی آگ سےمحفوظ ہوگئے | 160 |
حضور میں نے وہ خون پی لیاآآپ ﷺ ہنس پڑھے | 161 |
فرعون کی نوکرانی کاواقعہ | 161 |
معراج کےواقعات | 164 |
ام ہانی کاگھر اورسفر معراج کی ابتداء | 164 |
عبداللہ بن زبیر نےنبی ﷺ کےجسم سےنکلنے والاخون پی لیا | 160 |
سفینہ خون سےپینے سےجہنم کی آگ سےمحفوظ ہوگئے | 160 |
حضور میں نےوہ خون پی لیاآپ ﷺ ہنس پڑے | 161 |
فرعون کی نوکرانی کاواقعہ | 164 |
معراج کےواقعات | 164 |
ام ہانی کاگھر اورسفر معراج کی ابتداء | 164 |
شب معراج آپ ﷺمیرےگھر میں سوئے میری آنکھ کھلی توآپ نہیں تھے | 164 |
مقامات مقدسہ بیت للحم طور سینا مدینہ میں نماز پڑڑھنا | 165 |
شب معراج بیت المقدس میں انبیاء کی امامت سے قبل موذن کی اذان | 166 |
جنت میں بلال کےقدموں کےآہٹ | 167 |
کیانبی ﷺ نے بیت المقدس میں نماز پڑھی سیدنا حذیفہ اورزربن حبیش کےدرمیان مذاکرہ | 167 |
براق کوباندھنےکےلئے جبریل نےہاتھ کی انگلی سےپتھر میں سوارخ کردیا | 168 |
دروان سفر عیسائی یہودی اورزیبوزنیت والی عورت کاآپ ﷺ کومتوجہ کرنا | 169 |
وہ جوآپ کو اپنی طرف بلارہاتھا شیطان تھا اورجنہوں نے آپ کوسلام کیاوہ ابراہیم موسی وعیسی ؑ تھے | 169 |