زاد سفر احکام و مسائل

زاد سفر احکام و مسائل

 

مصنف : خلیل الرحمن لکھوی

 

صفحات: 67

 

سفر انسانی زندگی کا ایک حصہ ہے،جس کے بغیر کوئی بھی اہم مقصد حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔انسان متعدد مقاصد کے تحت سفر کرتا ہے اور دنیا میں گھوم پھر کر اپنے مطلوبہ فوائد حاصل کرتا ہے۔اسلام دین فطرت ہے جس نے ان انسانی ضرورتوں اور سفر کی مشقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بعض رخصتیں اور گنجائشیں دی ہیں۔مثلا مسافر کو حالت سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ،جس کی بعد میں وہ قضاء کر لے گا۔اسی طرح مسافر کو نماز قصر اور جمع کرکے پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے کہ وہ چار رکعت والی نماز کو دو رکعت کر کے اور دو دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھ سکتا ہے۔اسی طرح سفر کے اور بھی متعدد احکام ہیں جو مختلف کتب فقہ میں بکھرے پڑے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ زاد سفراحکام ومسائل ‘‘ فضیلۃ الشیخ خلیل الرحمٰن لکھوی ﷾ آف کراچی کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتابچہ میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کےدرخشان پہلو جو سفر اور آداب سفر سے متعلق ہیں انہیں اس میں آسان فہم انداز میں یکجا کردیا ہے ۔جس کےاستفادہ سے جہاں ایک مؤمن کی زندگی میں رسول اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کا رجحان پیدا ہوگا وہاں خالص کتاب وسنت کی روشنی میں سفر اوراس کے آداب کے تمام متعلقات نکھر کر سامنے آجائیں گے۔اللہ تعالیٰ شیخ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے اہل اسلام کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
سفر کےمتعلق مشورہ کرنامستحب ہے 7
سفر شروع کرنےسےپہلے استخارہ کرنامستحب ہے 7
اللہ تعالیٰ کےپسندید ہ کاموں کےلیے گھر سےنکلنا 8
جمعرات کوسفر کرنامستحب ہے 9
جمعہ کوسفر کرناجائز ہے 9
دن کےابتدائی حصے میں سفر پرنکلنا بہتر ہے 10
رات کو آمددرفت بندہوجائے  تو گھر سے نکلنا بہتر ہے 10
مسافر کےلیے رات کےوقت بات چیت کرناجائز ہے 11
رات کےآخری حصے میں سفرکرنام بہتر ہے 11
رات کےشروع میں  مناسب نہیں 11
گھر سےنکلتے وقت دورکعت نمازپڑھنا مستحب ہے 12
گھر سےنکلتے ہوئے کیاپڑھے 12
جب مسافر گھروالوں سےجدا ہوتوکیا کہے 13
جب کسی مسافر کورخصت کرےتوکیاکہے 13
نیک لوگوں سےنصیحت کرنےکی درخواست کرنا 14
مقیم کامسافر سے فضل مقامات بر داعا کی درخوست کرنا 15
جب سفر کاارادہ کرےتو کیاکہے 15
جب سواری پر چڑھے تو کیاکہے 15
کشتی یابحری جہاز پر سوار ہوتےوقت کیاکہے 18
جب سفر سےواپس لوٹے توکیاکہے 18
جب گھاٹیوں وغیرہ پر چڑھیں یااتریں توکیاکہے 19
سفرمیں کثرت دعا کرنامستحب ہے 19
رات میں اللہ ذکر کرنامستحب ہے 20
سفرکےلیے ہم سفروں کی تلاش مستحب ہے 20
سفرمیں بہترین ساتھی 21
امیراس کو جوزیادہ قرآن جانتاہو 21
امیر کالشکر کےپچھلے حصے میں رہنا مستحب ہے 21
مسافر کی خدمت کرنامستحب ہے 22
سفرمیں ساتھی کی خدمت کرنا مستحب ہے 22
سفرمیں کمزور خواتین کاخیال رکھنا 23
کسی منزل پر اترے توکاکیاکہے 23
رات کو آرام کرتےوقت قریب رہنا بہترہے 24
رات کو آرام کرنےکےلیے لیٹاجائے 24
جس بستی میں جانا نظرآئے توکیاپڑھے 25
جب رات شرو ع ہوتو مسافر کیاکہے 26
جب فجر طلوع ہوتو مسافر کیاکہے 26
مسافر صبح کی نماز کےبعد کیاکہے 27
جب پنا شہرنظر آئےتو داخل ہونےتک کیاکہے 28
اپنا شہر کودیکھ کررفتار تیز کرنا مستحب ہے 28
آنےوالے کو پہلے مسجدمیں دورکعت نماز اداکرنا چاہیے 28
مسافرکو اپنےگھر دن کےوقت آنا چاہیے 29
گھرمیں داخل ہوتےوقت کیاکہے 29
سفرسےواپس آکر گھروالوں کودیکھے توکیاکہے 30
جب گھر میں داخل ہوتو دورکعت پڑھے 30
جب سفر سےواپس گھر پہنچے توکیاکہے 31
سفرسے ٖآکر کھانے کی دعوت کرنا 31
سفرسےواپسی پررات کے ابتدائی حصے میں گھر آناچاہیے 31
مسافر کااستقبال کرنامستحب ہے 32
کسی چیز کاڈرہوتوکیا دعامانگے 32
سفرمیں حدی رجزاورشعر پڑھنا مستحب ہے 32
جب کسی شہر میں  پھوٹ پڑھے تواس شہر میں جانا 33
دشمنوں کےعلاقے میں قرآن مجید لیکر سفرکرنا منع ہے 33
سفرمیں کون کونسی چیزوں کوساتھ رکھنا منع ہے 33
جس سفر کاارادہ ہوتو بیویوں کوقرعہ ڈال لینا چاہیے 34
جب سواری کوٹھوکر لگے یاسلیپ ہوجائے توکیاکہے 34
وضو کےمسائل
تیمم اوراس کی مدت 35
جرابوں اورموزوں پرمسح اورمسافر کےلیےمدت 35
نماز کےمسائل
سفرمیں اذان اوراقامت کہہ کرباجماعت نماز ادا کرنا 37
سفرمیں بھی فجر کی نماز منہ اندھیرے پڑھنی چاہیے 37
جب گرمی شدید ہوتو ظہر کی نماز ٹھنڈی کرکےپڑھیں 37
کسی اورجگہ جاکرامامت کرانا 38
مقیم اورمسافر ایک دوسرے کےپیچھے نماز پڑھ سکتےہیں 39
سفرکےدوران نماز میں قراء ت ہلکی پڑھنا 39
سفرمیں نماز قصر پڑھنا بہتر ہے 39
سفرمیں مغرب کی تین ہی رکعتیں پڑھنی چاہیے 40
کتنے فاصلے پر قصر کرنی چاہیے 41
کسی شہر میں کتنی دیرٹھہرنے کی نیت ہوتو قصر اداکرسکتاہے 41
کہاں سےنماز قصرادا کرناشروع کرے 43
جب مسافرمقیم کی اقتدءا میں نماز پڑھے توپوری پڑھے 43
سفرمیں دوگانہ بہتر ہےاورپوری بڑھنا جائزہے 44
حضرمیں بھولی ہوئی نماز سفرمیں یاد آئے 45
مہمانی کےمسائل
مہمان کاحق 62
مہمانی کی مدت کب تک ہے 62
جب کوئی شخص کچھ لوگوں کےپاس سےگزرے وہاں اسے قیتا کھا نا نہ ملےیااس کےپاس خریدنےکےلیے پیسے  نہ ہوں توکیاکرے 63

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like