زاد المعاد حصہ سوم وچہارم
زاد المعاد حصہ سوم وچہارم
مصنف : ابن قیم الجوزیہ
صفحات: 1152
حضور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات نہایت سادہ، واضح اور عام فہم ہیں، ان میں کسی قسم کی پیچیدگی کا گزر نہیں ہے۔ ان تعلیمات و ہدایات کا مکمل نمونہ آنحضرتﷺ کی ذات گرامی تھی فلہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے ’زاد المعاد‘ کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی۔ جس میں پوری صحت و استناد کے ساتھ آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کا تفصیلی، تحقیقی اور دقت نظر کے ساتھ ذکر موجود ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور اردو ترجمہ کے سلسلہ میں رئیس احمد جعفری صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے، پہلا حصہ آپﷺ کے حلیہ، عادات و شمائل اور طرز زندگی پر مشتمل ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں آپﷺ کے غزوات و مجاہدات اور حالات و سوانح وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور یگانہ ہے۔ اسی طرح کتاب کا ترجمہ بھی نہایت واضح اور سلیس ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حصہ سوم کے مباحث ومسائل | 63 | |
غزوہ تبوک | 70 | |
حاکم ایلہ سے صلح | 82 | |
آنحضرت ﷺ کا ایک اثر انگیز خطبہ | 87 | |
فقہی احکام ومسائل کا استنباط | 105 | |
تبوک سے واپسی کے بعد | 135 | |
وفود عرب | 138 | |
وفد عبدالقیس | 150 | |
طارق بن عبداللہ اور اس کے رفقاء | 199 | |
ہرقل کے نام | 247 | |
طب نبوی | 270 | |
جسم کی پاکیزگی | 317 | |
قلبی بیماریاں | 333 | |
زہر کا علاج | 357 | |
جادو اور سحر | 360 | |
رسول اللہ ﷺ کے معمولات | 389 | |
سنت اور معمولات سنت نبوی | 451 | |
خطرات سے متعلق طبی ہدایتیں | 577 | |
رسول اللہ ﷺ کے چند احکام وقضایا | 593 | |
اہل کتاب سے قتال کا حکم | 624 | |
حصہ چہارم | ||
نکاح اوراس کے متعلقات | 657 | |
طلاق قبل نکاح | 786 | |
بیوی کی طرف سے طلاق کا ایک گواہ | 828 | |
مسئلہ ظہار | 859 | |
زوجہ کا حق | 932 | |
مسائل رضاعت | 975 | |
باندی کی عدت | 1013 | |
زائد از ضرورت پانی کی فروخت حرام ہے | 1129 | |
جنین اور تھن کا دودھ فروخت کرنے کی ممانعت | 1148 |