زاد الخطیب – جلد2
زاد الخطیب – جلد2
مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
صفحات: 517
زادالخطیب معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد کی معرکہ آر اء تالیف ہے۔جس میں انہوں نے علماء وخطباء کے لیے بیش قیمت تقریری مواد جمع کر دیا ہے اور حتی الامکان احادیث صحیحہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ عوام الناس تک صحیح وٹھوس احکام کی رسائی ہو۔عام خطبات موضوع وضعیف قصوں سے مزین ہوتے ہیں لیکن اس کتاب کے مصنف نے ایک جدا گانہ طرز عمل اختیار کیا ہے کہ موضوع وضعیف روایات سے قطعی گریز کیا ہے ۔الغرض ان خطبات میں علمی کتابت اور جلالت بیان کی جھلک نمایاں ہے۔کیونکہ ہربات حوالہ سے مزین اور ہر دعویٰ دلیل سے مزین ہے،یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جس کا عام طور پر تالیفات میں خیال نہیں رکھا جاتا۔بلکہ رطب وباس سب کچھ جمع کر کے کتاب کا پیٹ بھر دیا ہے۔شعر گوئی اور قافیہ بندی سے گریز کرتے ہوئے انداز بیاں سادہ مگر انتہائی پر مغر،اسلوب تحریر میں روانی ،آسان محاورات اور سہل عبارات سے اپنا مدعا بیان کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔تاکہ دل سے نکلنے والی بات دل میں جاگزیں ہو جائے۔الغرض یہ خطبات نہ صرف خطباء وواعظین ہی کے لیے مفید ہیں ،بلکہ ہمارے نزدیک ہر لائبریری اور ہر گھر کی بھی ضرورت ہیں ان سے ہر ممکن استفادہ کرنا چاہیے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
توحید باری تعالیٰ | 5 | |
شرک سب سے بڑا گناہ | 29 | |
اسلامی بھائی چارہ | 52 | |
سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات | 72 | |
نبی کریم ﷺ کی پشین گوئیاں اور ہمارےاعمال | 88 | |
اسلام میں عورت کا مقام اور پردہ | 108 | |
نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی | 130 | |
حقوق الزوجین | 147 | |
برالوالدین | 162 | |
تربیت اولاد | 184 | |
صلہ رحمی کے فضائل وفوائد | 202 | |
ذکر اللہ کے فضائل وثمرات | 218 | |
شکر کے فضائل وفوائد | 241 | |
صبر کے فوائد وثمرات | 260 | |
نماز نفل | 281 | |
یوم جمعہ ..اہمیت ،فضائل اور احکام وآداب | 319 | |
موت ایک اٹل حقیقت | 339 | |
قبر آخرت کی سب سے پہلی منزل | 361 | |
روز قیامت…نشانیاں اور ہولناکیاں1 | 381 | |
روز قیامت…نشانیاں اور ہولناکیاں2 | 404 | |
جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ | 449 | |
جہنم اور اس کا عذاب | 472 | |
خوشگوار زندگی کے راہنما اصول | 493 |