یوم جمعہ فضائل ، مسائل اور احکام

یوم جمعہ فضائل ، مسائل اور احکام

 

مصنف : ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور

 

صفحات: 99

 

جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت  کا حامل ہے  ۔رسو ل اللہ ﷺ نے  اس دن  کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے  باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا  صرف امت محمدیہ پر اللہ  تعالیٰ نے  خصوصی فضل وکرم  فرمایا اور امت  محمدیہ کی   اس دن کی  طرف راہنمائی فرمائی اور اسے  اس کی برکات سے نوازا۔نبی کریم ﷺ جب مکہ سےہجرت  کر کے مدینہ پہنچے تو بنی سالم بن عوف کےعلاقے میں نماز جمعہ کا وقت ہوگیا اوریہاں آپ ﷺ نے   اپنی زندگی پہلا جمعہ ادا کیا ۔فرض نمازوں کی طرح نمازِ جمعہ کی بھی بڑی اہمیت ہے اور یہ نماز دوسری فرض نمازوں سے کہیں زیادہ افضل ہے ۔نماز جمعہ  ایضا فریضہ  ہے جس کاادا کرنا ہر مسلمان پر لازمی  اور ضروری ہے  اور اس کاتارک گنہگار  ہے ۔ نمازِ جمعہ بغیر کسی  شرعی عذر کے  چھوڑنے والے لوگوں  کورسول اللہ ﷺنے  سخت وعید سنائی۔ زیر تبصرہ کتاب’’ یومِ جمعہ فضائل ،مسائل اور احکام‘‘ مولانا ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور﷾ کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے جمعہ سے متعلق اہم او رضروری  باتوں کو  کتاب  وسنت کی روشنی میں  آسان  اورعام فہم انداز میں جمع کردیا ہے  اللہ اسےعوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
پہلی منزل 13
یوم جمعہ کی امتیازی شان 33
جمعہ کے روز کا پروگرام 52
احکام و آداب جمعہ 65
خطبہ جمعہ اور نماز 86
ممنوعات یوم ا لجمعہ 95

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like