یہ تیرے پر اسرار بندے (جدید ایڈیشن)

یہ تیرے پر اسرار بندے (جدید ایڈیشن)

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 960

 

طالب الہاشمی ۱۹۲۲ء میں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور ۱۶ فروری ۲۰۰۸ء کو لاہور میں وفات پائی ۔جناب طالب ہاشمی ان خوش نصیب ہستیوں میں سے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت کے لیے چن لیتا ہے۔موصوف ایک بلند پایہ مصنف ، خوبصورت نثر نگار، اور علم و ادب کے نکتہ شناس تھے بہت سے علمی و تاریخی موضوعات کے علاوہ ان کا سب سے محبوب موضوع تحریر و تصنیف اصحاب رسولﷺ و ﷢ کا تذکرہ جمیل ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس موضوع پر کام کرنے کا انہوں نے حق ادا کر دیا (جتنا کہ انسانی استطاعت میں ہے) اس موضوع پر ان کا کام اپنی کیفیت و کمیت کے اعتبار سے اتنا دقیع اور وزنی ہے کہ شاید کوئی ایک ادارہ بھی اتنا کام نہ کر سکتا جتنا اکیلے انہوں نے کیا، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے۔ ان کے کام کی قبولیت کی ایک علامت تو خود ان کی کتابوں کی بے پناہ مقبولیت ہے ۔ بہت کم مصنف ایسے ہوں گے جن کی تصانیف کو ایسا قبول عام حاصل ہوا ہو۔ اسے ان کے خلوص کا ثمرہ بھی کہا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی ان کی تصانیف بڑی تعداد میں ہیں۔زندگی کے آخری برسوں میں انہوں نے شاید اپنی زندگی کی سب سے بڑی سعادت حاصل کی کہ سیرت پاک پر ایک متوسط ضخامت کی ایسی کتاب تالیف فرمائی جو خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے سر مایہ ہدایت ہے اگرچہ اس سے ہر عمر کا انسان یکساں کسبِ فیض کر سکتاہے۔ متوسط کتب سیرت میں یہ کتاب ایک اہم حیثیت رکھتی ہے ۔بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھی انہوں نے بطور خاص بہت قیمتی سرمایہ فراہم کیا جو زیادہ تر کہانیوں کی شکل میں ہے ۔ جناب طالب ہاشمی کی چھوٹی بڑی تصنیفات کی تعداد ۱۲۰ تک پہنچتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مغفرت کاملہ سے نوازے اور ان کی خدمات کا انہیں بہترین اجر عطا فرمائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’یہ تیرے پُر اسرار بندے ‘‘ طالب الہاشمی  کی تصنیف ہے ۔جس میں 80 صحابہ کرام ﷢ اور 40 مشاہیر امت کا دلنشیں تذکرہ ہے ۔اصحاب صفہ کے عمومی حالات ان کے علاوہ ہیں۔ یہ کتاب اس قدر مقبولیت کی حامل ہے کہ اس کے تقریبا 12 ایڈییشن شائع ہوچکے ہیں ۔۔اللہ تعالیٰ طالب الہاشمی  کی کاوشو ں کو قبول فرمائے اور اہل اسلام کو صحابہ کرام جیسی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 7
فرمودہ اقبال 8
تمہید 9
اصحاب رسول اللہ ﷺ
حضرت عباس بن عبد المطلب 13
حضرت یاسر بن عامر 38
حضرت نعیم النحام 42
حضرت سلیط بن عمرو 48
حضرت ابو سبرہ بن ابی رہم 53
حضرت طلیب بن عمیر 56
حضرت سائب بن عثمان جنحی 61
حضرت ذو الشمالین 67
حضرت فضل بن عباس 68
حضرت ابو موسیٰ اشعری 72
مرثد بن ابی مرثد غنویؓ 102
حضرت یزید بن زمعہ 108
حضرت عیاض بن زہیر 110
حضرت محمیہ بن الجزء 112
حضرت عقبہ بن عامر جہنی 114
حضرت عمران بن حصین کعبی ؓ 123
حضرت علاء بن عبد اللہ حضرمی 134
حضرت وہب بن سعد عامری 143
حضرت ربیعہ بن اکثم اسدی 145
سعدبن خولہ 146
حضرت القعقاع 148
حضرت نعمن بن مقرن مزنی 188
حضرت کزر بن جابر فہری 206
حضرت عثمان بن طلحہ عبدری 211
حضرت عداس 218
حضرت عبد اللہ بن جعفر 230
حضرت عبد اللہ بن شہاب زہری 244
حضرت سعید بن یربوع 246
حضرت ہاشم بن عتبہ 248
حضرت ابن ابی اوفیٰ 261
حضرت عمرو بن معاذ انصاری 276
حضرت کلثوم بن الہدم انصاری 277
حضرت ثابت بن جذع انصاری 279
حضرت ابو ضیاح انصاری 292
محمد بن مسلمہ انصاری 293
طفیل بن مالک انصاری 311
سلیم بن عمرو انصاری 313
رافع بن خدیج انصاری 314
رفاعہ بن وقش انصاری 322
سمرہ بن جندب انصاری 324
حضرت مخریق 349
زید بن سعنہ 351
حضرت جبر رومی ؓ 358
حضرت کزر بن علقمہ 361
حضرت محرز بن عامر انصاری 363
حضرت فروہ بن نعمان انصاری 364
حضرت عبید بن خالد سلمی 366
نعمان بن بازیہ 368
دیلم حمیری 370
عبد اللہ بن لبید 372
مدلج بن عمرو 378
مالک بن عمیر السلمی 379
حضرت عمرو بن ثعلب عنبری 380
حضرت عبد اللہ بن کعب انصاری 384
حضرت عبد اللہ بن صعصعہ انصاری 385
حضرت سعد بن عبید 388
حضرت جاریہ بن ظفر 390
ابوہند حجام بیاضی 393
حضرت ابو موبیبہ 394
حضرت ابو عیاش زرقی 396
حضرت ابو خزیمہ بن اوس 397
حضرت حر بن قیس فزاری 398
اصحاب صفہ 401

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like