یہودیت و مسیحیت
مصنف : ڈاکٹر احسان الحق
صفحات: 403
اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب”یہودیت ومسیحیت، مذاہب اہل کتاب کی حقیقت”محترم ڈاکٹر احسان الحق رانا صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نےیہودیت و عیسائیت کی تاریخ،ان کے مآخذ،ان کی کونسلوں اور نئے پرانے فرقوں اور مسیحیت کی اصلاحی تحریکوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے، اور خاص طور پر قرآن مجید کے بیانات اور اس کے بتائے ہوئے خطوط پر غور وفکر کیا گیا ہے ۔ گویا یہ کتاب اردو زبان میں یہودیت و عیسائیت کے بے لاگ مطالعہ وجائزہ اور معروضی انداز بحث کا ایک نمونہ ہے۔اس کتاب کی تصنیف پر مولف کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 5 |
عرض حال | 6 |
بائبل کی کتابیں | 21 |
بائبل کی ترتیب وتدوین | 28 |
آسمانی کتابیں | 40 |
کتب عہد عتیق کاجائز ہ | 70 |
یہودی اورمسیحی اقوام | 97 |
تاریخ بنی اسرائیل | 113 |
بائبل میں مذکور نسب نامے | 126 |
اسرائیل کی حکومت ار سامیری | 152 |
یہود کی تاریخ کے تین دور | 169 |
حضرت مسیح کاحسب نسب | 201 |
حضرت مسیح کی پیدائش | 217 |
حضرت مسیح کے شاگرد ارو رسول | 231 |
مصلویت مسیح | 255 |
ابن اللہ اور تثلیث | 289 |
کفارہ کاعقیدہ | 315 |
بائیل کےتضادات وتحریفات | 327 |
مسوجہ کتاب پر مسیحی علماء کے تبصرے | 347 |
اشاریہ | 381 |
کتابیات | 396 |