فليس منا ’’وہ ہم میں سے نہیں‘‘
فليس منا ’’وہ ہم میں سے نہیں‘‘
مصنف : عبد المنان راسخ
صفحات: 92
کسی انسان کاامت محمدیہ کافرد ہونا اس کی بہت بڑی خوش بختی اور سعادت مندی ہے کیونکہ یہ وہ امت ہے جوپہلی امتوں سےبہتر اور افضل ہےآپ کاارشاد گرامی ہے ’’کہ تم سترویں امت ہو اگرچہ اس دنیا میں آخری امت ہو لیکن فضیلت میں تم سب سابقہ امتوں سے اللہ کےبہتر اور معزز ہو۔لیکن انسان کی یہ کس قدر بدبختی اور بدقسمتی ہےکہ جس کو اس کی بعض بری اور قبیح حرکتوں اور بعض جرائم کی وجہ سے امام کائنا ت صاحب ہذہ الامۃ نے اپنی مبارک زبان سے امت سے خارج کردیں یا امت سے تعلق ورشتہ ٹوٹ جانے کی خبر سنائیں۔کتب احادیث میں کئی ایسی احادیث موجود ہیں جن میں ایسے گناہوں کا ذکر ہے کہ جن کواختیار کرنے سے انسان امت محمدیہ سےخارج ہونے کا حق دار ٹھرتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ فلیس منا وہ ہم سے نہیں ‘‘ محترم جناب عبد المنان راسخ ﷾ مصنف کتب کثیرہ ومعروف مبلغ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں انہوں نےوہ تمام احادیث صحیحہ جمع کردی ہیں جن میں ایسے گناہوں کا ذکر ہےجن کےارتکاب کی بنا پر انسان اس سخت وعید کا حق دار بن جاتا ہے۔ اور رسول اللہﷺ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ایسے شخص کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کوہماری اصلاح کاذریعہ بنائے اور ہمیں اس وعید سے بچائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 9 |
انتسبا ب | 11 |
گزارشات راسخ | 12 |
فلیس منا کا صحیح معنی ومفہوم | 14 |
قرآن مجید کو غنا سےنہ پڑھنے والاہم میں سےنہیں | 16 |
قراء کرام کی خدمت میں | 16 |
سنت کےمطابق انداز قرات | 17 |
غناکامفہوم | 18 |
قراء خطباء خصوصی توجہ فرمائیں | 19 |
قرآن مجید کو اوپر سے دیکھ کرپڑھنا | 20 |
میری سنت سے منہ پھیرنے والا ہم میں سے نہیں | 21 |
سنتوں سے مذاق اوران سے نفرت | 22 |
زندگی میں بہار اورسکون لانے کاطریقہ | 23 |
صحابہ کرام اورسنت رسول ﷺ | 23 |
رسول اللہ ﷺ کی سنت کو چھوڑنے والالعنتی ہے | 25 |
غیر مسلموں کی مشابہت یان کے طریقے پر چلنے والاہم میں سے نہیں | 27 |
یہودنصاری کی مشابہت ن کرو | 28 |
جادو کرنے والا شخص ہم میں سے نہیں | 31 |
جادوکیاہے ؟ | 31 |
علم نجوم جادوگری ہے | 33 |
کیا رسول اللہؐ پر جادو ہوا؟ | 34 |
جادو کاعلاج | 35 |
کہانت کرنےوالا نجومی اورکروانے والاہم میں سے نہیں | 35 |
نجومیوں کی پیش گوئی کی حقیقت | 35 |
نجومیوں کی کمائی حرام ہے | 37 |
دھوکےبازی کی انتہاء | 37 |
40دن کی نماز مردود | 38 |
بدشگونی کرنےوالا اورجس کےلیے کی گئی وہ ہم میں سے نہیں | 40 |
بدشگونی شیطانی کام اورشرک ہے | 41 |
ڈاکہ ڈالنے والا یامال چھیننے والاہم میں سےنہیں | 42 |
ڈاکوکاہاتھ نہ کاٹا جائے | 44 |
مال کی حفاظت کرنےوالا شہید اورڈاکو جہنمی ہے | 45 |
جس نے ایسی چیز کادعوی کیا جواس کی نہیں و ہ ہم میں سے نہیں | 46 |
مسلمان پر اسلحہ اٹھانے والا ہم میں سےنہیں | 52 |
دھوکہ دینے والا یافراڈ کرنےوالا ہم میں سے نہیں | 47 |
دھوکہ وفراڈ کی وجہ سے جہنم | 49 |
ہرکام میں دھوکہ حرام ہے | 51 |
لوہے کی چیز سےاشارہ تک حرام ہے | 53 |
بیوی کوشوہر کےخلاف بھڑکانے والاہم میں سے نہیں | 55 |
شیطان کی خوشیاں | 55 |
سہیلیاں اورعورت کےمیکے کاکردار | 56 |
غلام کومالک کےمتعلق بدظن کرنے والا ہم میں سے نہیں | 58 |
ضروری وضاحت | 59 |
خادم کومخدوم کےمتعلق بدظن کرنے والاہم میں سے نہیں ؟ | 60 |
چھوٹوں پر شفقت اوربڑوں کی عزت نہ کرنےوالا ہم میں سے نہیں | 61 |
بڑا آدمی بات کرے | 62 |
بڑے کودےدو | 63 |
برکت بڑوں کےساتھ ہے | 63 |
بڑوں کی عزت اللہ کی عزت کےبرابر ہے؟ | 64 |
چھوٹوں اوربچوں پر شفقت | 64 |
شفقت اورعزت نہ کرنے والوں کےلیے وعید | 66 |
آوار گی ونفرت کی وجہ | 67 |
نوحہ ماتم اوربے صبری کامظاہر ہ کرنےوالا ہم میں سے نہیں | 68 |
فقہ جعفر یہ اورنوحہ وماتم | 69 |
ایک مغالطہ اورا س کاجواب | 71 |
تیزاندازی (عسکر ی تربیت )سیکھ کر بھولنے والاہم میں سے نہیں | 72 |
جہادی تنظیمیں متوجہ ہوں | 73 |
گھوڑے کو للکار مارکر آگے کرنے والاہم میں سے نہیں | 74 |
یوم الرھان کامفہوم | 74 |
لمبی مونچھیں نہ تراشے والا ہم میں سے نہین | 76 |
یہ تو فطرت ہے | 76 |
مشرکین اوریہودنصاری کی مخالفت کرو | 77 |
فیصلہ آپ کریں | 77 |
تراشنے کاطریقہ | 79 |
مردوں کی مشابہت کرنےوالی عورتیں ہم میں سے نہیں | 81 |
عورتوں کی مشابہت کرنےوالے مرد ہم میں سے نہیں | 81 |
بچپن میں والدین کی غفلتیں | 81 |
شدید نفرت | 83 |
جس نے امانت کی قسم کھائی وہ ہم میں سے نہیں | 84 |
بدلے کے ڈرسے سانپ کونامارنے والا ہم میں سے نہیں | 86 |
ضعیف روایات | 88 |
مصادرومراجع | 90 |
مصنف کی دیگر تالیفات | 93 |