وقت کی قدر کیجیے
مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی
صفحات: 139
وقت اس کائنات میں انسان کی عزیز ترین اور نہایت بیش قیمت متاع ہے۔ جن لوگوں نے وقت کی قدروقیمت کا ادراک کر کے اپنی زندگی میں اس کابہتر استعمال کیا و ہی لوگ کائنات کے سینے پر اپنا نقش چھوڑنے میں کامیاب ٹھہرے۔ ’’وقت‘‘انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے۔جس کی قدر ناشناسی اور ناشکری غفلت کی وجہ سےآج امت میں عام ہے،اورجس کی طرف امت کو توجہ دلانا خصوصا موجودہ دورمیں ایک بہت ضروری امرہے۔ورنہ تاریخ ایسے لوگوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جووقت کی ناقدری کرتے رہے اور پھر وقت نے ان کو عبرت کا تازیانہ بنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ وقت کی قدر کیجیے‘‘علامہ یوسف القرضاوی کی عربی زبان میں ’’الوقت فی حیاۃ المسلم‘‘ تالیف ہے۔جس کا اردو ترجمہ مولانا عبد الحلیم فللاحی نے کیا ہے۔ اس کتاب میں وقت اہمیت، خصوصیات، وقت کے بارے میں مسلمان کی ذمہ داری اور ضیاع وقت کے اسباب کو قرآن و سنت کی روشنی میں اجاگر کیا گیا ہے۔فاضل مصنف نے وقت کی قدر وقیمت کوخاص طور اسلامی نقطہ نظر سے اجاگر کرکے ایک سچے اور راست باز مومن کو تضیع اوقات کے نقصان سے آگاہ کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک عام انسان کے لیے بھی اور امت مسلمہ کےعلمبرداروں کےلیے بھی رہنمائی کابیش قیمت لوازمہ مہیا کیاگیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 6 |
عرض مترجم | 8 |
مقدمہ | 10 |
قرآن وسنت میں وقت کی اہمیت | |
اسلامی شعائر وآداب وقت کی قدروقیمت پرزوردیتےہیں | 16 |
وقت کی خصوصیات | |
تیزرفتاری | 18 |
گیاوقت پھر ہاتھ آتانہیں | 21 |
وقت انسان کی سب سےقیمتی متاع ہے | 22 |
وقت کےبارےمیں مسلمان کی ذمہ داری | |
وقت سےاستفادہ کی حرص | 24 |
وقت پاس کرنےوالے | 28 |
خالی وقت کو غنیمت جاننا | 29 |
خیرکےکاموں میں سبقت | 31 |
مرورایام سےعبرت پزیری | 34 |
تنظیم وقت | 36 |
ہرکام کاایک وقت ہے | 40 |
افضل وقت کی تلاش | 43 |
مسلمانوں کی روزمرہ کی زندگی کانظام | |
مسلمان کی صبح | 49 |
مسلمان کی دوپہر | 61 |
مسلمان کی شام | 64 |
بندے کےذمے دس حقوق | 66 |
سوتے وقت کےاذکار | 69 |
انسان کاوقت ماضی،حال اورمستقبل کےدرمیان | |
ماضی کےغلام | 74 |
ماضی کےغلاموں کی یہ قسم متعدد صورتوں میں ظاہرہوتی ہے | 75 |
مستقبل کےپجاری | 81 |
مستقبل کاسلبی نقطہ نظر:بدشگونی اورمایوسی کانظریہ | 82 |
وقت حاضرکےدل دادہ | 92 |
زمانے سےمتعلق صحیح نقطہ نظر | 93 |
تصور ماضی کی ضرورت | 94 |
محاسبہ نفس | 95 |
مستقبل کاتصور | 97 |
حاضرکااہتمام | 101 |
انسان کی درازی عمرکاراز | 104 |
صبرکامفہوم | 133 |
انسان کی دوسری عمر | 134 |
وقت کوبرباد کردینے والی آفات سےآگاہی | |
غفلت | 118 |
ٹال مٹول کی عادت | 120 |
ٹال مٹول کےنقصانات | 121 |
زمانے کو برابھلاکہنا | 125 |
وقت کی اہمیت اسلاف کی نظرمیں | 128 |
ضیاع وقت کےاسباب | |
احباب سےکثرت میل جول | 131 |
تفریح اورسیروسیاحت میں مصروف رہنا | 133 |
فضول کاموں میں محویت | 133 |
عمومی مصروفیت کےاوقات سےعدم استفادہ | 133 |
آلات جدید ہ کاغیرضروری استعمال | 134 |
وقت کی قدروقیمت سےبےخبری | 136 |
عوامی سیاسی جلسوں میں شرکت | 137 |