والدین کی نافرمانی کا انجام

والدین کی نافرمانی کا انجام

 

مصنف : ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی

 

صفحات: 211

 

اللہ تعالیٰ نے نسلِ انسانی کی بقاء اور حفاظت اور دنیوی واخروی کامیابی کے پیش نظر ہمارے لیے ہر قسم کے رشتے اور تعلق کے حقوق وفرائض بیان فرمائے ہیں‘ جن کی بجا آوری کے ذریعے سے ہم اپنی زندگی کو سکون واطمینان والی بنا سکتے ہیں اور معاشرتی محبت ومودت کو پھیلا سکتے ہیں۔ ان رشتوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ اور اہم تعلق والدین کا ہے۔ جن کے ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے احسان کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا خصوصی حکم فرمایا ہے۔عصر حاضر میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کی اصلاح کے لیے ان کے سامنے والدین کے حقوق کو اُجاگر کیا جائے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں ادا کرنے کی تلقین کی جائے‘ تاکہ مسلم معاشرے کی امتیازی صفات کو قائم رکھا جا سکے‘ جس میں ہر چھوٹا بڑے اور بڑا چھوٹے کے حقوق فرائض کو پورا کرتے نظر آئے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں کتاب وسنت اور حقیقی واقعات کی روشنی میں والدین کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی نافرمانی پر مترتب ہونے والے انجام سے خبر دار کیا گیا ہے اور نصیحت آموز واقعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ نصیحت کے ساتھ ساتھ جب عملی نمونہ یا عملی واقعہ بھی موجود ہو تو نصیحت زیادہ اثر کرتی ہے اس لیے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ اور واقعات کی صحت کا التزام کیا گیا ہے اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ والدین کی نافرمانی کا انجام‘‘ فضیلۃ الشیخ ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
نصیحت 13
والدین کی نافرمانی کی صورتیں 15
والدین کی نافرمانی کےبرے نتائج 17
والدین کی نافرمانی حرام ہے 20
اولاد کےلیے والدین کی قربانیاں 25
والدین کےاولاد پر احسانات 28
علقمہ کاواقعہ 30
منازل بن لاحق کی نافرمانی سے توبہ 32
باپ ،بیٹے اورپوتےمیں نافرمانی کی وراثت 34
نضیرہ بنت ساطرون کاانجام 40
نافرمانی کاانجام 42
میں نےبھی اپنے باپ کو ایسےہی کہاتھا 45
سب سے بڑانافرمان 46
تیرےساتھ بھی ایساہی ہوگا 47
ماں کی نافرمانی قیدکاسبب بن گئی 48
باپ کاقاتل 50
نافرمانی کاانجام 57
ماں کوقتل کرنےکےارادےپرہاتھ شل ہوگیا 62
ایک باپ 65
ایک نصیحت آموز واقعہ 73
ماں نےبیٹا کو قتل کردیا؟ 76
ماں کی بددعا 83
احسان فراموشی 85
اباجان جب آپ بوڑھے ہوں گے؟ 89
بیٹا!مجھے عزیزون کےگھرلےچلو 91
جیساکروگےویسابھروگے 92
دل کی آواز 94
وہ ہمیں چھوڑگیا 96
ماں کافرمان 98
وہ کنویں میں گرگیا 102
قرض دیناہی پڑتاہے 104
وہ پاگل ہوگیا 108
اس نےتوبہ کرلی 109
اسےمارنےدو 112
باپ کی دعاقبول ہوگئی 113
کاش میں وہاں ہوتا 115
کروڑپتی شخص اورنافرمان اولاد 118
سمجھ دار بیوی 119
باپ اوربیٹا 121
میں ابھی آرہاہوں 123
اس نےانگوٹھی پھینک دی 125
ماں ناراض ہوگئی 126
وہ بیٹا ہی تو تھا 127
غم کےآنسو 128
توگدھے کی طرح آواز نکالتی ہے 129
وہ ہمیشہ ڈرتا رہتاتھا 130
یہاں میں نےاپنے باپ کو قتل کیاتھا 132
سات چراغ اورسات بیٹے 133
یہ سزاکب تک ؟ 137
ذہین باپ 139
نوجوان کی توبہ 142
اللہ آپکوصحت عطافرمائے 145
ماں کاقاتل 149
ایک انجکشن 152
بیٹے سےرحم کی ایک اپیل 154
مجھےرکھناہےیا 157
وہ روپڑا 159
میں ہرگزمعاف نہیں کروں گی 161
بیٹا!ایساہرگزنہ کرنا 163
تین بیٹے 172
ماں جب گھرسےنکلی 173
بیٹامجھےڈرلگتاہے 180
میں آپ کاباپ ہوں 183
ماں کاقاتل 187
والدہ کاگلاگھونٹنےوالےکا،تقدیرنےگلاگھونٹ دیا 198
امی مجھے معاف کردیں 193
باپ اوربیٹا عدالت میں 196
بیٹیوں کو وراثت سے محروم رکھنے والاباپ 199
مجھےضروری کام ہے 203
سگریٹ نوشی کی سزا 206

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like