وفاۃ النبی ﷺ
وفاۃ النبی ﷺ
مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
صفحات: 335
عام انسانوں کی طرح نبی کریم ﷺکی بھی وفات ہوئی ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ :سیدناابوبکر صدیق نے فرمایا : لوگو ! دیکھو اگر کوئی محمد ﷺکو پوجتا تھا تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ حضرت محمد ﷺکی وفات ہو چکی ہے اور جو شخص اللہ کی پوجا کرتا تھا تو اللہ ہمیشہ زندہ ہے اسے موت کبھی نہیں آئے گی۔پھر ابوبکر نے سورہ الزمر کی یہ آیت پڑھی) : اے پیغمبر ! تو بھی مرنے والا ہے اور وہ بھی مریں گے۔اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ : محمد ﷺ صرف ایک رسول ہیں۔ اس سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔ پس کیا اگر وہ وفات پا جائیں یا انہیں شہید کر دیا جائے تو تم اسلام سے پھر جاؤ گے اور جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے تو وہ اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اللہ عنقریب شکر گزار بندوں کو بدلہ دینے والا ہے۔ (آل عمرٰن : 144)۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کےآخری ایام ، مرض اور وفات کا تذکرہ اور کیفیت کا بیان کتب حدیث وسیرت میں موجود ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ وفاۃ النبی ﷺ ‘‘امام ابو عبد الرحمٰن النسائی کی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب وفاۃ النبی ﷺ کے متعلق احادیث کا خوبصورت ، مختصر ،جامع اور بے مثال مجموعہ ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی علالت کی ابتدا ، ایام مرض کی سختیاں ، تکلیفوں پر صبر وفات کی گھڑی ، غسل ، نماز جنازہ ،قبر مبارک کی کیفیت، تدفین ،صحابہ کرا م کی اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی جدائی میں حالت اور اس موضوع سے جڑی بے شمار علمی معلومات اس کتاب کا حصہ ہیں ۔ محترم جناب ابو امامہ نوید احمد بشار ﷾ نے امام نسائی کی عربی کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ اردو دان طبقہ بھی اس سے مستفید ہوسکے۔ اور مولاناغلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری ﷾ نے اس کتاب کو تحقیق وتخریج اور علمی فوائد سے مزین کیا ہے جس سے اس کتاب کی افادیت میں مزیدا ضافہ ہوگیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مترجم | 8 |
سورت نصر کی تفسیر | 11 |
نبی کریم ﷺ کاوقت مقررہ قریب آنےکااستدلال | 18 |
نبی کریم ﷺ کی علالت کی ابتداء | 20 |
دوران علالت نبی کریم ﷺ کےعلاج کابیان | 41 |
رسول اللہ ﷺ کابوقت تکلیف اپنےآپ کودم کرنا | 54 |
رسول اللہ ﷺ کاشدت مرض | 57 |
رسول اللہ ﷺ اپنی علالت کے دوران کیاکرتےتھے؟ | 63 |
دوران مرض نبی کریم ﷺ کیافرمایا کرتےتھے؟ | 82 |
میرےماں باپ قربان ہون ،آپﷺ کی نگاہ جب آسمان کی طرف بلندہوئی تواس وقت کیافرمایا ؟ | 91 |
نبی کریم ﷺ سےآخری شرف گفتگو کس نےحاصل کیا؟ | 104 |
اس دن اورگھڑی کابیان جس میں رسول اللہ ﷺ فوت ہوئے | 106 |
آپ ﷺ کےجسد اطہر کےاس حصے کابیان جہاں آپ ﷺکوبعد ازوفات بوسہ دیاگیا | 123 |
بوقت وفات آپ ﷺ پر ڈالے جانےوالے کپڑے کابیان | 125 |
رسول اللہ ﷺ کی عمر مبارک میں اختلاف کابیان | 126 |
نبی کریم ﷺ کوکتنے کپڑوں میں کفن دیاگیا | 128 |
رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ کیسےاداکی گئی؟ | 134 |
آپ ﷺ کی مبارک قبرکی کیفیت کابیان | 146 |
آپ ﷺ کی مبارک قبرکہاں کھودی گئی | 150 |
رسول اللہ ﷺ کےجسم مبارک کےنیچے قبرمیں کیاچیز بچھائی گئی ؟ | 154 |
نبی کریم ﷺ کووفات کی اطلاع | 11 |
نبی کریم ﷺ کاقریب الموت وظیفہ | 12 |
اپنےمحبوب نبی کریم ﷺ کی جدائی میں سیدنا معاذ کےآنسو | 14 |
نبی کریم ﷺ کودنیا یاآخرت میں ایک کااختیار | 15 |
سیدہ فاطمہ ؓ سے سرگوشاں | 16 |
سیدنا ابوبکر صدیق کی خلافت کی طرف واضح اشارہ | 23 |
حدیث قرطاس | 26 |
سیدنا ابوبکر صدیق کونماز پڑھانےکاحکم | 44 |
نبی کریم ﷺ کی وفات کےبعد سیدہ فاطمہ ؓ کی حالت | 51 |
سیدنا انس کو روزانہ خواب میں زیارت رسول اللہ ﷺ | 51 |
نمازوں میں سب سےآخریس قرات | 52 |
نبی کریم ﷺ کےبخار کی شدت | 58 |
خیبری زہرآلو دلقمے کامرض وفات سےتعلق | 60 |
کیانبی کریم ﷺ شہید ہوئے؟ | 61 |
دوران مرض یہود ونصاری پر لعنت | 65 |
صالحین کی قبروں پر مساجد بنانا | 68 |
اےاللہ ! میری قبرکو بت خانہ نہ بنانا | 72 |
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ کاعیسائی عالم سےمناظرہ | 80 |
نمازاورغلاموں کاخیال رکھنے کی وصیت | 82 |
وصی رسول اللہ ﷺ کون؟ | 89 |
سیدہ عائشہ ؓ پر اللہ تعالیٰ کےانعامات کی بارش | 93 |
حالت نزع میں رسول اللہ ﷺ کی شدت سکرات | 99 |
نبی کریم ﷺ کارخ انورقرآن مجید کےکھلے صفحے کی مانند تھا | 99 |
صحابہ کرام میں خوش کی لہردوڑگئی | 101 |
پیغمبر اسلام کاآخری پیغام | 102 |
انصار صحابہ سےاظہار محبت | 103 |
بعدازوفات نبی کریم ﷺ کےجسد اطہر سےخوشبو کانکلنا | 107 |
وفاۃ النبی ﷺ کےموقع پر صحابہ کرام کی حالت | 109 |
نبی کریم ﷺ کی وفات کےموقع پر مدینہ منورہ میں اندھیر اچھا جانا | 111 |
وفاۃ النبی ﷺ کےموقع پر سیدہ فاطمہ ؓ کےاشعار | 111 |
کیارسول اللہ ﷺ پر نوحہ کیاگیا ؟ | 116 |
وفاۃ النبی ﷺ کےموقع پر سیدنا عمر کی حالت | 118 |
سیدنا ابوبکر صدیق کاخطاب | 119 |
تدفین کےبعد صحابہ کرام کی حالت | 122 |
وفات رسول اللہ ﷺ کےموقع پر سیدنا ابوبکر کےغم کی حالت | 124 |
میت کوبوسہ دیناکیساہے؟ | 124 |
عیدمیلادالنبی ﷺ | 127 |
کسی نبی کےیوم وفات اوریوم ولادت کی تاریخ ثابت نہیں | 127 |
نبی کریم ﷺ کی مبارک قبرکےعلاوہ کسی نبی کی قبرکاکوئی علم نہیں | 127 |
کیابوقت غسل نبی کریم ﷺ کےجسم اقدس سےلباس اتاراگیا؟ | 131 |
نبی کریم ﷺ کی لحد مبارک کس نےکھودی؟ | 149 |
حجرہ عائشہ ؓ میں تین چاند | 152 |
نبی کریم ﷺ کوقبرمیں کس نےاتارا | 153 |
کتاب سےملحق ابحاث | |
عقیدہ حیات النبی ﷺ اورمسلک اہلحدیث | 158 |
زیارت قبرنبوی کےمتعلق روایات کاتحقیقی جائزہ | 178 |
کیانبی کریم ﷺ قبرمیں درودسنتےہیں؟ | 216 |
قبرنبوی سےتوسل وتبرک کی شرعی حیثیت | 233 |
قبررسول اللہ ﷺ سےاذان کی آواز | 287 |
حالت بیداری میں رسول اللہ ﷺ سےملاقات | 297 |
روح کی واپسی اورمسئلہ حیات النبی ﷺ (حافظ ابویحییٰ نورپوری ) | 306 |