بیوی اورشوہر کے حقوق
بیوی اورشوہر کے حقوق
مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی
صفحات: 143
نکاح وہ پاکیزہ شرعی طریقہ ہے جس کے ذریعے ایک بیوی اورشوہرکاوجودہوتاہے ۔نکاح کی مشروعیت بنی نوع انسان پراللہ تعالی کاایک عظیم فضل واحسان ہے ۔یہی وہ شریف،منظم اورمحفوظ عمل ہے جس سے ان کی نسل آگے بڑھتی ہے ،نسب معلوم ہوتاہے ،خاندان،رشتے اورتعلقات بنتے ہیں ۔ایک سماج اورمعاشرہ کی تعمیروتشکیل ہوتی ہے۔لیکن اس کےلیے ضروری ہے کہ میاں بیوی میں سے ہرایک اپنے فرائض سےباخبرہواوردوسرے کےحقوق کوپہچانے تاکہ نکاح کے جملہ مقاصدکاحصول ممکن ہوسکے ۔زیرنظرکتاب میں اسی کوموضوع سخن بنایاگیاہے۔حقیقت یہ ہے کہ کتاب مذکوراپنےموضوع پربہت ہی اہم ہے ۔زبان وبیان بہت ہی عمدہ ،دلکش اورعام فہم ہے۔قرآن وحدیث کی روشنی میں دنیاکےسب سے مقدس رشتہ کے باہمی حقوق کوبڑے ہی سیکس واچھوتے انداز میں پیش کیاگیاہے ۔ظلمت وتیرگی کےاس عہدمیں جہاں نکاح جیسے مقدس وپاکیزہ رشتے کوکسی کھلونے سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی اورجہاں میاں بیوی کے حقوق کی پامالی ایک عام چلن بن چکی ہے ،یہ کتاب راہنمائی کاایک چراغ ثابت ہوگی۔ان شاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 12 | |
تمہید:اسلام میں ازدواجی رشتہ کی اہمیت | 17 | |
شرعی نکاح کےفوائد | 20 | |
فصل اول:بیوی اورشوہرکے مشترکہ حقوق | 26 | |
1۔غلطیوں اورلغزشوں پرچشم پوشی | 27 | |
2۔دکھ سکھ میں شرکت | 28 | |
3۔اطاعت الہی کے لیے باہمی تعاون | 30 | |
4۔رازوں کی حفاظت | 31 | |
5۔زیب وزینت | 34 | |
6۔جنسی حقوق کی ادائیگی | 42 | |
فصل دوم:بیوی کےحقوق | 52 | |
1۔حق مہر | 53 | |
2۔نان ونفقہ | 65 | |
3۔رہائش | 73 | |
4۔تعلیم وتربیت | 74 | |
5۔عزت وناموس کی حفاظت | 76 | |
6۔حسن معاشرت | 80 | |
حسن معاشرت کےتقاضے | 82 | |
1۔عمدہ اخلاق سے پیش آنا | 82 | |
2۔خوبیوں اورخامیوں کاموازنہ کرنا | 82 | |
3۔خامیوں پرصبرکرنا | 83 | |
4۔چہرے کوشگفتہ رکھنا | 85 | |
5۔میٹھی باتیں کرنا | 85 | |
6۔رائے اورمشورے کااحترام کرنا | 91 | |
7۔گھرمیں داخلہ کےوقت سلام کرنا | 93 | |
8۔راضی وخوش رکھنا | 93 | |
9۔غلطیوں کی تلاش میں نہ رہنا | 95 | |
10۔دواعلاج کرنا | 95 | |
11۔عدل وانصاف کرنا | 96 | |
12۔گھریلوکاموں میں ہاتھ بٹانا | 97 | |
13۔بعدوفات بھی ذکرخیرکرنا | 104 | |
فصل سوم:شوہرکےحقوق | 106 | |
1۔اطاعت وفرمانبرداری | 106 | |
2۔نافرمانی پرتنبیہ وسرزنش | 111 | |
3۔بیوی کواپنے ساتھ لےجانا | 120 | |
4۔شوہرکےمال کی حفاظت کرنا | 120 | |
5۔کفایت شعاری | 123 | |
6۔شکروسپاس | 124 | |
7۔خدمت گزاری | 126 | |
8۔شوہرکےوالدین اوربہنوں سےحسن سلوک | 127 | |
9۔بچوں کی رضاعت وپرورش | 128 | |
10۔اولادکی تربیت | 129 | |
11۔مذموم غیرت سے اجتناب | 131 | |
12۔دین وآبرو کی حفاظت | 134 | |
13۔شوہرکی پسندوناپسندکاخیال رکھنا | 135 | |
14۔ہراہم کام اجازت سے کرنا | 136 | |
خاتمہ :خلاصہ کتاب | 140 | |