اسوہ کامل (عبد الرؤف ظفر)

اسوہ کامل (عبد الرؤف ظفر)

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

 

صفحات: 787

 

انسانی ہدایت کے لیے اللہ رب العزت نے جہاں وحی جیسے مستند ذریعہ علم پر مشتمل 315 کتب اور صحائف نازل کیے وہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار کے قریب انبیائے کرام﷩ بھی مبعوث فرمائے‘ جن کے نام تورات ‘زبور‘ انجیل اور قرآن مجیدجمیں ملتے ہیں مگر ان کے تفصیلی حالات اور ان کی جامع خدمات مفقود ہے۔ یہ اعزاز وامتیاز تاریخ میں صرف اور صرف ایک شخصیت کو حاصل ہے وہ جناب محمد الرسولﷺ کی ذات گرامی ہے جن کے حالات اور تعلیمات پورے استناد اور جامع تفصیلات کے ساتھ محفوظ اور موجود ہیں۔ آپ﷤ کی سیرت پر ایک سو سے زیادہ زبانوں میں اور ایک لاکھ کے قریب نظم ونثر کے مختلف اصناف میں نمونہ ہائے سیرت ملتے ہیں۔ اسی طرح زیرِتبصرہ کتاب’’ اسوۂ کامل‘‘ مصنف کے گراں قدر مضامین ومقالات کا مجموعہ ہے جن میں سے بعض معروف رسائل میں شائع ہو چکے ہیں‘ ان موضوعات پر نگاہ ڈالیں تو احساس ہوتا ہے کہ مصنف نے دور حاضر میں سیرت کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے سیرت کی عملی افادیت کو اُجاگر کیا ہے اور ان میں آپ ﷺ کی شخصی زندگی کے لطیف وقائع کے علاوہ آپﷺ کی دعوتی‘ معاشرتی‘ تعلیمی‘ معاشی‘عسکری‘ عدالتی‘اخلاقی‘سماجی اور فلاحی تعلیمات کے حوالے سے بہت مفید معلومات اور تعلیمات کو پیش کیا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں سات ابواب قائم کیے ہیں۔باب اول میں سیرت نگاری…آغاز وارتقاء کو‘ دوسرے میں نقوشِ سیرت کو‘ تیسرے میں سیرت نبویﷺ اور معاشرت کو‘ چوتھے میں سیرت نبوی﷤ اور معیشت کو‘ پانچویں باب میں سیرت رسولﷺ اور تعلیم وتدریس کو‘ چھٹے باب میں سیرت نبوی﷤ اور منہج ودعوت کو اور ساتویں باب میں سیرت نبوی﷤ اور اسلامی ریاست کا آغاز اور نبیﷺ بحیثیت سپہ سالار کو بیان کیا گیا ہے۔زیرِ نظر کتاب پروفیسرعبدا لرؤف ظفر کی شہرۂ آفاق تصنیف ہے اور ان کا نام سیرت نگاروں کی صف میں اگرچہ نیا ہے مگر انہوں نے بہت تحقیق اور مطالعہ کے بعد اس کو تصنیف کیا ہےاللہ تعالیٰ مصنف  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 33
عرض مصنف 33
باب اول (سیرت نگاری ) 39
سیرت نگاری :آغاز وارتقا 41
سیرت کالغوی معنی 41
سیرت  کااصطلاحی مفہوم 43
سیرت نگاری کاآغاز وارتقا 46
اولین سیرت نگار 48
متاخرین کی کتب سیت 51
سیرت النبی ﷺ کی اہمیت وضرورت 52
قرآن مجید کی روسے سیرت کی  اہمیت 52
حدیث کی رو سے سیرت کی اہمیت 53
صحابہ کرام ؓ اورسیرت طیبہ ؓ 54
فقہاء امت اورسیرت مطہرہ 55
سیرت نبوی ﷺ کےمصادر ومراجع 56
سیرت کاحدیث اورتاریخ سےتعلق 70
سیرت اورحدیث میں مماثلت 70
سیرت اورحدیث میں فرق 70
سیرت اورتاریخ 71
سیرت اورتاریخ میں فرق 71
سیرت نگاری اوراصول روایت ودرایت 73
برصغیر میں سیرت نگاری 76
حوالہ جات 88
عصر حاضر میں سیرت نبوی ﷺ کی اہمیت ،جدید مسائل اوران کاحل 96
مطالعہ سیرت نبوی ﷺ کی اہمیت 100
عصر جدید کےمسائل اوران کاحل 104
آبادی میں اضافہ 105
ناخواندگی اورجہالت 106
جاگیردارانہ اورسرمایہ دارنہ نظام 108
غربت 109
آزادی نسواں 112
مذہبی تعصب قومی  اوربین الاقوامی بدنظمی 114
دہشت گردی 115
شراب نوشی 116
کفروالحاد 117
سیرت طیبہ ﷺ کامطالعہ عصرحاضر کےتناظر میں 118
سیرت نگاری عصرحاضر کاایک بڑاچیلنج 118
عربی اوراردوکتب سیرت وحدیث نبویﷺ 119
سیرت نبویہ اورمستشرقین کی علمی کاوشوں کاجائزہ 120
حدیث نبویہ 121
حوالہ جات 124
برصغیر میں علماء حدیث کی خدمات سیرت 128
علمائے حدیث کی کتب سیرت 134
حوالہ حات 153
مستشرقین اوسیرت نگاری 154
استشراق کالغوی مفہوم واصطلاحی تعریف 154
تاریخ تحریک استشراق کاایک جائز ہ 156
تاریخی پس منظر 156
تحریک استشراق کاباقاعدہ آغاز وارتقاء 158
اسباب ومحرکات 164
مستشرقین کی اقسام 165
معتدل مزاج مستشرقین 165
متعصب مستشرقین 166
پیشہ اورمستشرقین 168
ملحد مستشرقین 168
نومسلم مستشرقین 170
مختلف ادوار میں مستشرقین کی کتب سیرت 172
مستشرقین کی کتب سیرت 184
مستشرقین کامنہج سیرت نگاری 202
مستشرقین کی اہم کتب سیرت کاناقدانہ جائزہ 205
پیغمبر اسلام کی ہی مخلافت کیوں؟ 223
مستشرقین سےمتعلق مسلمان اسکالرز کی خدمات 225
حوالہ جات 230
باب دوم (نقوش سیرت )
سیرت النبی ﷺ قرآن کےآئینے میں 235
حوالہ جات 253
رسول اللہ ﷺ بحیثیت انسان کامل 257
آنحضور ﷺ بطور مثالی شوہر 257
حضور اکرم ﷺ بطور والد 258
آنحضور ﷺ بطور شہری 258
آپ ﷺ کےتعلقات کی وسعت 259
ہمسایہ اقوام سےتعلقات 259
آنحضور ﷺ کی ظرافت 260
ایک صحاببی ؓسےخوش طبعی 260
بوڑھی عورت سے خوش طبعی 261
ایک صحابیہ ؓ سے خوشی کلامی 261
حضرت علی ﷜ سےخوش طبعی 261
آنحضور ﷺ بحیثیت معلم 262
رسول اللہ ﷺ کی علم سےمحبت 263
رسول اللہ ﷺ بحیثیت مصلح 263
رسم غلامی کی اصلاح 263
لڑکیوں پر مظالم کی اصلاح 264
انسانیت پرظلم کی اصلاح 264
عقائد کی اصلاح 265
حضور ﷺکاحلیہ مبارک 265
حضور ﷺ بحیثیت  زاہد وعابد 267
حضورﷺ بطور مبلغ 266
آنحضرت ﷺ بطوربزرگ 269
آنحضرت ﷺ بطورتاجر 270
آنحضور ﷺ بطور سخی 271
آنحضور ﷺ کی نظافت 272
آنحضور ﷺ بطور طیب 273
آنحضرت ﷺ بطور مصنف 274
رسول اللہ ﷺ بطورسپہ سالار 276
رسول اللہ ﷺبطور فاتح 277
آنحضور ﷺ بطور حکمران 277
حضور ﷺ کےحکومتوں سےمعاہدے 278
آپ ﷺ کی سادگی 278
غیرمسلموں کی میزبانی 279
ہمسائیوں کی خبرگیری 279
حوالہ جات 281

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like