اصول تحقیق ( ڈاکٹر محی الدین ہاشمی )

اصول تحقیق ( ڈاکٹر محی الدین ہاشمی )

 

مصنف : ڈاکٹر محی الدین ہاشمی

 

صفحات: 253

 

تحقیق کے لغوی معنیٰ کسی شئے کی حقیقت کا اثبات ہے۔دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا باقاعدہ ایک علم بلکہ ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے ۔اس طرح اصول تحقیق ، تحقیق نگاری، فن  تحقیق یا تحقیق کا علم جامعات  اور علمی اداروں میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کرچکا ہےتحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زير نظركتاب’’اصول تحقیق‘‘ جناب پروفیسرڈاکٹر محی الدین ہاشمی  ومحبوب الرحمٰن کی مشترکہ کاوش ہے ۔یہ  کتاب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،اسلام آباد کے کلیہ عربی وعلوم اسلامیہ  کےشعبہ فکرِ اسلامی،تاریخ وثقافت کے ایم اے کورس  کی نصابی کتاب ہے جوکہ  9؍یونٹس پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں تحقیق کی مبادیات، موضوع کے انتخاب، خاکہ سازی، مقالہ کی تیاری اور حصول مواد کے مختلف ذرائع اور طریقوں سے آگاہ کیاگیا ہے ۔نیز املا، ہجا، رموزِ اوقاف،کمپوزنگ، پروف خوانی، حاشیہ،نگاری، حوالہ نگاری، اشاریہ سازی اور تحقیقی مجلات کی تیاری کے حوالے سےطلبہ میں تحقیقی مہارتوں کو فروغ دینا بھی اس  نصابی کتاب کی تیاری کا ایک اہم مقصد ہے ۔اصولِ تحقیق کے طلبہ کی رہنمائی کےلیے یہ ایک مفید کتاب ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنفین کی اس کاوش کوشرفِ قبولیت سے نوازے اور طلبہ میں تحقیقی رویوں کے فروغ کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
یونٹ کا تعارف 4
یونٹ کا مقاصد 4
1۔تحقیق کا مفہوم ،اقسام اور بنیادی لوازم 5
1۔تحقیق کی ضرورت واہمیت 5
2۔ تحقیق کی تعریف 6
3۔ تحقیق کا مفہوم 7
خود آزمائی نمبر1۔ 8
2۔ تحقیق کی اقسام 9
1۔اقسام تحقیق بلحاظ موضوع 9
2۔ اقسام تحقیق بلحاظ منہج 10
3۔ اقسام تحقیق بلحاظ مدت 13
4۔ اقسام تحقیق بلحاظ مصادر ومراجع 14
5۔ مقاصد کے اعتبار سے تحقیق کی اقسام 15
خود آزمائی نمبر2 17
3۔تحقیق کے بنیادی لوازم 18
1۔ مصادر تک رسائی 18
2۔ موضوع پر تحقیق ممکن ہو 18
3۔ موضوع پر پہلے تحقیق نہ ہوئی ہو 19
4۔ تحقیق طبع زاد اور تخلیقی ہو 19
5۔ تحقیق سے دلچسپی 19
6۔ وسعت مطالعہ 20
7۔ علوم وفنون اور مصادر ومراجع سے آگاہی 20
8۔ زبان دانی 20
9۔ حصو ل مواد کے ذرائع سے آگاہی 21
خود آزمائی نمبر3۔ 22

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like