اصول تحقیق

اصول تحقیق

 

مصنف : عبد الحمید خان عباسی

 

صفحات: 386

 

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے  کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا “رسمیات تحقیق” کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔ معاشرتی علوم اور ادبیات میں علمی نوعیت کی جدید رسمیات پر مبنی کتابیں اور تحقیقی مجلے اس وقت عام ہونے لگے تھے جب رائل ایشیا ٹک سوسائٹی نے خصوصا تاریخ کے موضوعات پر اپنے مطالعات کو جدید اصولوں کے تحت شائع کرنے کا آغاز کیا اور یورپ کے دیگر ملکوں جیسے جرمنی، اٹلی، فرانس اور ہالینڈ کے تحقیقی اور اشاعتی اداروں نے بھی اس جانب پیش قدمی کی اور اسی زمانے میں خصوصا تحقیق و ترتیب متن کی بہترین کوششیں سامنے آنے لگیں۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” اصول تحقیق “اسی جانب ایک سنگ میل ہےجو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  اسلام آباد  کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید خان عباسی صاحب کی تصنیف ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 1
چند کلمات 1
تقریظ 1
تاثرات 3
فہرست عنوانات 5
تقدیم 25
باب 1 اسلام میں تحقیق کے اصول 28 تا 72
باب 2 تحقیق و تنقید کا مفہوم اور دونوں کا باہمی تعلق 76 تا 98
باب 3 تحقیق کی خصوصیات اور اس کے بنیادی لوازم 99 تا 120
باب 4 موضوع تحقیق کا انتخاب اور خاکہ 121 تا 132
باب 5 اقسام تحقیق اور ان کے مابین فرق 133 تا 147
باب 6 مآخذ کا مفہوم اور اولین و ثانوی مآخذ میں فرق 148 تا 152
باب 7 دستاویزی تحقیق اور اس کے لیے بنیادی و ثانوی مآخذ کا تعین 153 تا 169
باب 8 تحقیق کے لیے حصول مواد کے وسائل اور طریقے 170 تا 187
باب 9 مفروضات اور تحقیق میں ان کی اہمیت 188 تا 198
باب 10 حواشی و تعلیقات ، حوالہ جات ، اقتباسات اور اشاریہ سازی میں فرق اور ان کی اہمیت 199 تا 219
باب 11 الحاق کلام اور اس کی نشاندہی کے طریقے 220 تا 231
باب 12 تحقیق متن کے طریقے اور متن  میں غلطیاں معلوم کرنے کے ذرائع 232 تا 242
باب 13 رموز اوقاف اور ان کے استعمال کے اصول 243 تا 262
باب 14 املاء کے اصول 263 تا 276
باب 15 حوالہ جاتی اصول اور کتابیات کی تیاری کے طریقے 277 تا 296
باب 16 معیاری تحقیقی مقالے کی خصوصیات 297 تا 314
باب 17 تحقیق و تدوین کی اردو و انگریزی اصطلاحات 315 تا 333
مشقی سوالات 334
مصادر و مراجع کی فہرست 336
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like