اصول فقہ پر ایک نظر
مصنف : محمد عاصم الحداد
صفحات: 176
اصول فقہ سے مراد ایسے قواعد و ضوابط ہیں جن سے کتاب سنت سے احکام کشید کرنے کا کام لیا جاتا ہے۔ پیش نظر کتاب ’اصول فقہ پر ایک نظر‘ میں فاضل مؤلف محمد عاصم الحداد نے مختلف مکاتب فکر کے اختیار کردہ انہی اصولوں پر ناقدانہ نگاہ ڈالی ہے۔ اور کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ﷺ کا صحیح فہم حاصل کرنے کے طریقوں کی وضاحت کی ہے۔ کتاب لکھتے ہوئے ان کے پیش نظر یہ مقصد یہ تھا کہ اصول فقہ کی صورت میں ہمارے پاس موجود موادکا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا جائے اور اس کی افادیت اور عدم افادیت سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ تاکہ امت مسلمہ چند مشہور ائمہ دین کے بیان کردہ اصولوں ہی پر تکیہ نہ کرے بلکہ ہر فرد کو فرمودات باری تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کے ارشادات عالیہ سے پوری طرح مستفید ہونے کا موقع میسر آ سکے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
اصول فقہ کی تعریف | 9 | |
فصل اول:حاکم | 14 | |
فصل دوم:حکم اور اس کی اقسام | 16 | |
حکم تکلیفی کی اقسام | 21 | |
رخصت اور عزیمت | 33 | |
محکوم فیہ | 36 | |
محکوم علیہ | 37 | |
احکام شریعت کے اساسی مآخذ | 40 | |
فصل اول:الکتاب | 41 | |
فصل دوم:سنت | 48 | |
فصل سوم:کتاب وسنت سے احکام کو سمجھنے کے چندلغوی قواعد | 77 | |
احکام شریعت کے ذیلی مآخذ | 107 | |
فصل اول:اجماع | 107 | |
فصل دوم:اقوال صحابہ | 117 | |
فصل سوم:قیاس | 122 | |
فصل چہارم:استحسان | 139 | |
فصل پنجم:مصالحہ مرسلہ | 146 | |
فصل ششم:استصحاب | 152 | |
فصل ہفتم :سدذرائع | 156 | |
فصل ہشتم :عرف (رواج) | 160 | |
فصل نہم:پہلی شریعتوں کےاحکام | 164 | |
اجتہاد | 166 |