اردو نعت کی شعری روایت تعریف تاریخ رجحانات تقاضے

اردو نعت کی شعری روایت تعریف تاریخ رجحانات تقاضے

 

مصنف : صبیح رحمانی

 

صفحات: 625

 

سیرت رسولﷺ اور مدح رسولﷺ ایسا عنوان ہے جو ہر سیرت نگار کی زندگی کا بڑا حصہ ہے اور اس ہمارے ایمان کا تقاضا بھی ہے کہ ہم نبیﷺ سے اپنے مال وجان اور اعزاء سے بڑھ کر ان سے محبت کریں اور ان کی سیرت کو لوگوں کے سامنے بیان کریں اور نبیﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے احکامات واوامر کو من وعن تسلیم کیا جائے اور ان پر عمل پیرا ہوا جائے۔ اس عنوان پر بے بہا مواد لکھا جا چکا ہے اور بڑی ضخیم کتب اس عنوان کے سیر سایۂ منظر عام پر آ چکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں نعتیہ ادب میں تازہ تحقیقی و تنقیدی اضافہ ہے۔یہ کتاب پانچ ابواب، تعریف، تاریخ، رجحانات، تقاضے اور اہل دانش کی آراء پر مشتمل ہے۔ اردو نعت کی شعری روایت کو اس کتاب کی صورت میں مصنف نے دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے کیوں کہ یہ کتاب نہ صرف نعت گوئی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نادر دستاویز ہے، بلکہ عام قاری اور بالخصوص تحقیق کے طلبا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پہلی بار اردو نعت کی ادبی، جمالیاتی اور فکری اقدار کا تعین کیا تھا۔ کتاب میں شامل مشاہیر کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے، جن کی تحریریں متعلقہ موضوع پر مقبولِ عام ہیں۔کم و بیش اردو ادب کے تمام نمایاں دانشور اس تحقیق کا حصہ بنے ہیں۔ اتنے وسیع پیمانے پر تحریروں کو یکجا کرنے کا ہنر صبیح رحمانی کے مزاج کا خاصا ہے اور اس موضوع پر ان کے خلوص کی گواہی بھی، جس کا ہر ورق ان کی محنت اور محبت کی عکاسی کر رہا ہے۔ کتاب کے ناشر معروف افسانہ نگار اور شاعر مبین مرزا نے بھی اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کتاب کو دلکش انداز میں شایع کیا ہے۔۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اردو نعت  کی شعری روایت تعریف.تاریخ.رجحانات.تقاضے ‘‘ صبیح رحمانی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 11
نعت کی تعریف 23
محرکات نعت 50
ارودنعت گوئی کےموضوعات 74
نعتیہ شاعری کےلوازمات 106
نعت کامثالی اسلوب نظم 125
نعت تفہیم کائنات کااستعارہ 139
تاریخ
اردومیں نعت گوئی کاارتقاء 145
اردوکی نعتیہ شاعر کاتاریخی وتہذیبی مطالعہ 159
اردومیں نعت نگاری ایک جائز1975ءتک 227
رجحانات
محسن کاکوروی 275
صنف نعت 301
جدیداردونعت 303
نعت کےفکری زاویے 316
نعت گوئی کاتصورانسان 344
نعت اورگنجینہ معنی کاطلسم 368
نعت گوئی اورجدیدشعور 410
جدیداردو نعت اورعلامت نگاری 417
نعت موضوع محض سےمعجزہ فن تک 425
نعت اوراردوکی شعری تہذیب 430
نعت کچھ روایتی اروکچھ غیرروایتی معروضات 463
عتیہ رویہ 473
جددارودغزل میں ونعتیہ تخلیقی رویےکاوفود 476
دونعت نگاری پرمابعدجدیدیت کےاثرات 496
نعت میں جدیدطرزاحساس 518
نعت گوئی میں ہیئت کےتجربوں کی ضرور 553
نعت تناظراورتقاضے 555
نعت صورت حال اورتقاضے 560
نعت اورنقدنعت چندگزارشات 572
نعت کہیےمگراحتیاط کےساتھ 583
اہل دانش کی آراء
رشیداحمدصدیقی 593
پروفیسرکراحسین 595
ڈاکٹرسیدعبداللہ 595
پروفیسرمیرزامحمدمنور 596
مولانامنتخب الحق قادری 597
احسان ودانش 598
احمدندیم قاسمی 599
ڈاکٹروزیرآغاز 599
ڈاکٹرسلیم اختر 600
شان الحق حقی 601
ڈاکٹروحیدقریشی 601
پروفیسراسلوب احمدانصاری 602
تابش دہلوی 603
سلیم احمد 605
سیدضمیرجعفری 605
پروفیسرمنظورحسین شور 606
پروفیسرعارف عبدالمتین 606
عرش صدیقی 608
شہزاداحمد 608
حفیظ نائب 609
عبدالعزیزخالد 610
ڈاکٹرفرمان فتح پوری 611
اشفاق احمد 611
پروفیسرڈاکٹرمحمداسحاق قریشی 612
پروفیسرحسنین کاظمی 612
حمایت علی شاعر 613
شبنم رومانی 614
مشفق خواجہ 614
صہبااختر 615
ڈاکٹرخواجہ محمدزکریا 615
ڈاکٹرخورشیدرضوی 617
علامہ شمس بریلوی 617
نعیم صدیقی 618
پروفیسرجعفربلوچ 618
ڈاکٹرعاصی کرنالی 619
پروفیسرشفقت رضوی 620
پروفیسرسحرانصاری 620
ڈاکٹرحسین فراقی 621
ڈاکٹرسیدحامدحسین 621
ڈاکٹرنعیم اللہ حالی 621
پروفیسرانوراحمال 622
شاعری علوی 622
ریاض حسین چودھری 623
کاوش بدری 644
ڈاکٹرفرشہ سیدی 624

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like