اردو مختصر نویسی
اردو مختصر نویسی
مصنف : نور احمد شاد
صفحات: 320
پاکستان میں رہنے والے اکثر لوگوں کی زبان اردو ہے، جو اردو میں ہی گفتگو کرتے ہیں اور اردو میں ہی اپنی تحریریں لکھتے ہیں۔آئینی طور پر حکومت پاکستان پر لازم تھا کہ وہ 1988ء تک اردو کو بطور دفتری زبان کے رائج کرے۔لیکن افسر شاہی نے بیوروکریٹس نے کبھی اس طرف دھیان نہیں دیا اور ارود کے نفاذ میں روڑے اٹکاتے آئے۔دفاتر میں اردو کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تربیت یافتہ عملے کی کمی بیان کی جاتی ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مقتدرہ قومی زبان اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے اردو مختصر نویسی اور ٹائپ کاری کے متعدد تربیتی مراکز قائم کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”اردو مختصر نویسی”محترم نور احمد شاد صاحب کی تصنیف ہے، جوان مراکز میں تربیت پانے والے طلباء کی سہولت کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔امید ہے کہ اردو مختصر نویسی سیکھنے کے شائق دوسرے طلباء بھی اس کتاب کو کارآمد اور مفید پائیں گے۔اللہ کرے کہ ہماری حکومت اردو زبان کو دفاتر میں رائج کرنے کے لئے مخلص ہو جائے اور افسر شاہی کے ہتھکنڈوں اور جالوں کا شکار نہ ہو۔ابھی حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی حکومت کو اس طرف توجہ دلائی ہے۔اللہ ہمیں غیروں کی زبان کی بجائے اپنے ملک میں اپنی قومی زبان نافذ کرنے کی ہمت دے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 7 |
ہدایات برائے مختصر نویسی | 9 |
علامات، تعارف اور تعریف | |
علامات کاملانا | 21 |
حرکات | 25 |
رموز | 46 |
علامات ‘ر’ ( کشید بالا دکشید زیر) | 56 |
مرکب حرکات | 64 |
استعمال نصف دائرہ | 74 |
علامات’ ح’ (کشید بالا و کشید زیر) | 79 |
مجموع نویسی ( متصلات) | 89 |
دائرہ برائے علامات “س، ش، ث، ص” | 91 |
س، ش، کا دائرہ اور س، ش علامات لکھنے کی وجوہ | 100 |
بڑا دائرہ برائے علامت” ز، ذ، ظ،ض اور ج” | 107 |
“ز” کشیدہ اور “ز” کا دائرہ لکھنے کی وجوہ | 114 |
بیضوی دائرہ برائے “ست و شت” | 117 |
ہک برائے علامت “ر، ڑ اور ل” ما قبل حروف خطی | 123 |
“ل” (کشید بالا وکشید زیر) | 138 |
ہک علامت” ن اور ف” | 144 |
ہک “ر اور ل” کے ساتھ دائروں کا استعمال | 151 |
آخری ہک علامت “ن او ر ف” کے ساتھ دائرہ کا استعمال | 157 |
اصول تنصیف | 132 |
اصول تصنیف دو گناہ کا طریقہ | 171 |
سابقے | 177 |
لاحقے | 184 |
بڑا ہک برائے علامت ” ٹ یا ڈ” | 191 |
دیگر قواعد برائے مجموع نویسی | 196 |
اصول خذف | 202 |
اصول تقاطع | 208 |
اعداد | 214 |
چند زریں علامات و قواعد مع ہدایات | 217 |
مشقیں | 222 |
راہنماے مختصر نویسی | 227 |
مشقیں برائے رفتار | 259 |
دفتری اصطلاحات و ترکیب | 308 |