اردو میں اصول تحقیق منتخب مقالات
اردو میں اصول تحقیق منتخب مقالات
مصنف : ڈاکٹر سلطانہ بخش
صفحات: 415
تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا “رسمیات تحقیق” کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” اردو میں اصول تحقیق، منتخب مقالات “اسی جانب ایک سنگ میل ہےجسے محترمہ ڈاکٹر سلطانہ بخش نے مختلف اہل علم کے مقالات سے مرتب فرمایا ہے۔یہ کتاب مقالہ نگار حضرات کے علمی وتحقیقی تجربوں اور وسیع وگہرے مطالعے کا نچوڑ ہے۔اس میں فن تحقیق کے وہ سارے پہلو آ گئے ہیں جو تحقیق کرنے والے ہر طالب علم ،ہر استاذ اور تمام محققین کے لئے نہایت مفید ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
تحقیق کے تقاضے | 17 |
تحقیق وتنقید | 19 |
فن تحقیق | 23 |
تنقیدی وتحقیقی موضاعات پر لکھنے کے اصول | 31 |
فن تحقیق | 36 |
موضوع کاانتخاب | 38 |
تحقیقی عمل کے مراحل | 44 |
دستاویز ی طریق تحقیق | 77 |
تحقیق کے طریقہ کار | 94 |
مقالے کی پیش کش | 110 |
مقالے کی تسوید | 122 |
تدوین اور تحقیق کے رجحانات | 131 |
قیاسی تصحیح | 140 |
تحقیق تصحیح متن کے مسائل | 143 |
تیاری اور مواد کی فراہمی | 155 |
متن اور راوایت متن | 163 |
تنقید متن | 168 |
متن کے سن تصنیف کاتعین | 181 |
متون کی تصحیح وتنقیدی میں تخریج وتعلیقات کی اہیمت | 184 |
ارود ادب میں تحقیق کی روایت | 192 |
ادبی ادب میں تحقیق کی روایت | 199 |
اصول تحقیق | 202 |
تحقیق اور اس کاطریق کار | 212 |
اردو میں لسانی تحقیق کی اہمیت | 217 |
تحقیق وتنقید | 221 |
اردو میں جدید تحقیق کاآغاز | 225 |
اردو میں تحقیق | 223 |
اردو تحقیق کے بعض مسائل | 244 |
قدیم واین کی ترتیب کے مسائل | 249 |
حوالہ اور صحت متن | 252 |
ببلیوگرافی تحقیق کاپہلاقدم | 265 |
تعلقیات وحواشی | 269 |
ضمیمہ فرہنگ اشارہیہ | 271 |
تحقیق اصطلاحو ں کی فرہنگ | 273 |
اردو کی ادبی تحقیق آزادی سے پہلے | 277 |
ہندوستان میں اردو تحقیق او رتدوین کاکام | 295 |
پاکستان میں اردو تحقیق | 304 |
ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں ارد و تحقیق | 354 |
پاکستانی جامعات میں اردو تحقیق کے 35سال | 382 |
ہندوستان میں شائع ہونے والی اہم تحقیقی وتدوینی کتب | 394 |
کتابیات | 409 |
فہرست مقالات | 412 |