عمرہ قدم بقدم

عمرہ قدم بقدم

 

مصنف : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

 

صفحات: 156

 

حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتاب’’عمرہ قدم بقدم‘‘مکتب توعیۃا الجالیات،سعودی عرب کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب’’العمرة خطوة … خطوة‘‘  کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر  جناب ابوعدنان محمد طیب السلفی صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں     عمرہ کے آغاز یعنی  سفر کی تیاری سے واپسی تک  عمرہ  کےمکمل طریقہ اورجملہ احکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ  تعالیٰ مرتبین ،مترجم وناشرین کی  اس عمدہ کاو ش کوقبول فرمائے ۔ ( آمین )  اس کتاب میں عمرہ زائرین کےلیے  وہ تمام چیزیں پیش کردی گئی ہیں  جو سنت نبوی ﷺ کےمطابق عمرہ کی ادائیگی میں  معاون ومدد گار ہوسکتی ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
افتتاحیہ 8
دیباچہ 10
فضل ربانی کامظہر 13
یاد رکھیں 13
قابل غور 15
اللہ کا عظیم احسان 15
ابھی سے عبادت کی نیت کر لو 16
ابھی سے عزم کیجئے 17
یاد رکھے 17
انہیں دیکھیے 19
موقع سے فائدہ اٹھائیں 19
مکۃ المکرمہ کی اہمیت اور اس کا مقام ومرتبہ 25
ہدایات (سفر شروع کرنے سے پہلے) 25
سفر کے مسائل 34
موقع سے فائدہ اٹھنا 37
دائمی اجروثواب 37
ضروری چیزوں کا اہتمام 38
احرام باندھنے کے مقامامت 39
میقات سے پہلے 40
میقات پر 40
احرام باندھتے وقت کی غلطیاں 44
قابل توجہ 46
ممنوعات احرام 47
ممنوعات احرام کے مرتکبین 48
مستقل ممنوعات 49
ایک غلطی کی نشاندہی 50
میقات اور مکہ مکرمہ کے درمیان 51
تلبیہ کب بند کر دیا چاہیے؟ 52
قابل توجہ غلطی 52
وہ سنت جس پر کم عمل رہ گیا ہے 53
جب آپ مسجد حرام پہنچیں تو درج ذیل ہدایات ملحوظ خاطر رکھیں 53
آداب طواف 57
فادئہ 58
غلطیوں کی اصلاح 58
طواف کی غلطیاں 59
طواف کی دوگانہ ادا کرتے وقت کی غلطیاں 64
مسعی کی طرف 65
سعی کی غلطیاں 69
ایسا نہ کریں 72
حلق اور تقصیر کی غلطیاں 73
لمحہ فکریہ 74
عمروہ کے بعض مسائل 75
کون افضل ہے؟ 79
بیت اللہ کا طواف کرنا افضل ہے یا نیا عمرہ کرنا 79
عورت اور عمرہ 81
حالت احرام میں عورت کا لباس 82
عمرہ میں عورت کے فقہی مسائل 84
ہوشیار باش 87
بچے اور عمرہ 92
مکۃ المکرمہ کی خصوصیات 93
حرم کے اہم مقامات 96
حددو حرام 96
کعبہ کی تعمیر 97
بیت اللہ کی بنیادیں 98
کعبۃ  اللہ کا اندرونی منظر 98
کعبۃ اللہ کی چابی 99
حجر اسود 99
پتھر کا رن’ 100
ملتزم 101
حجر اسماعیل 101
رکن یمانی 102
مقام ابراہیم 103
مقام ابراہیم کی چند ایک خصوصیات 103
آب زمزم 104
مسجد تنعیم 105
شعب ابی طالب 105
دار الندوۃ 106
حرم سے گمشدہ چیز اٹھانا 106
رسول اللہﷺ کے عمروں کی تعداد 107
معتمر کے لیے مجوزہ پروگرام 107
حرمین شریفین میں زیادہ سے زیادہ نماز کا اہتمام کرنا 111
مکۃ المکرمہ میں قرآن مجید کی تلاوت کا پروگرام 112
حرم مکی میں تربیتی لمحات 116
عبادت میں غفلت 118
کیا آپ نے آزمایا ہے؟ 119
کہیں اجر سے محرومی نہ ہو 121
نیکیاں ہی نیکیاں 124
کوشش کیجئے 127
آپ دوسروں کے مدد گار بنیں 127
باہی تعاون 129
دعوت غو رو فکر 130
تحائف سے متعلق بعض تجاویز 131
مکہ مکرہ میں وقت ضائع کرنے کے بعض طریقے 132
طہارت کے ضروری آداب 133
خود کو نہ تھکائیں 133
عام ہدایات 135
بال منڈاتے وقت چوکنار ہیں 135
معتمر کے لیے ضروری 136
موبائل فون سے دور رہیں 137
حرف آخر 139
پسندیدہ دعائیں 141
اہم ٹیلی فون نمبرز 154
مترجم کی دیگر تراجم وتصانیف 155

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like