امت مسلمہ کے 765 اجماعی مسائل

امت مسلمہ کے 765 اجماعی مسائل

 

مصنف : امام ابوبکر ابن المنذر نیشاپوری

 

صفحات: 180

 

فقہ اسلامی کی نادر کتابیں جو عصر حاضر کی تحقیقی کاوشوں کے نتیجہ میں سامنے آئیں انھی میں امام ابن المنذر نیشاپوری کی کتاب ’الاجماع‘ بھی ہے۔ اجماع کا معنی یہ ہے کہ مسلمان علما شریعت کے کسی حکم پر متفق ہو جائیں اور جب امت کا اجماع کسی شرعی حکم پر ثابت ہو جائے تو کسی کے لیے جائز نہیں کہ ان کے اجماع سے خروج کرے۔ کیونکہ امت مسلمہ کسی ضلالت کے اوپر جمع نہیں ہو سکتی۔ فقہ اسلامی کی لا متناہی بساط سے صرف اجماعی مسائل کا انتخاب بڑی دیدہ ریزی اور ہمت کا کام ہے۔ امام ابن المنذر نے امت کے اس تقاضہ کو پورا کیا اور اس موضوع پر سب سے پہلی کتاب قلمبند کی۔ زیر نظر کتاب ’امت مسلمہ کے اجماعی مسائل‘ ابن المنذر کی اسی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جسے ہم اردو قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ ترجمہ میں یکسانیت اور مسائل کے مفہوم کا خاص لحاظ رکھا گیا۔ تحقیقی حوالہ جات سے گریز کرتے ہوئے صرف مفید حواشی کا انتخاب کیا گیا۔ کتاب کو اردو میں منتقل کرنے کی ذمہ داری ابو القاسم عبدالعظیم نے بخوبی نبھائی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 5
تقدیم وتقریظ 8
مقدمۃ التحقیق 10
کتاب الاجماع 15
کتاب الوضوء 15
وضو کے اجماعی مسائل 19
پانی کے اجماعی مسائل 20
وضو میں تقدیم وتاخیر اور مسح وغسل کے اجماعی مسائل 21
کن مقامات پر نماز اجماعاً جائز ہے 23
نماز کے اجماعی مسائل 24
لباس کے اجماعی مسائل 29
وتر کے اجماعی مسائل 30
جنازہ کے اجماعی مسائل 31
زکاۃ کے اجماعی مسائل 33
روزہ او راعتکاف کے اجماعی مسائل 38
حج وعمرہ کے اجماعی مسائل 40
ذبیحہ اور قربانی کے جانوروں کے اجماعی مسائل 52
جہاد اسلامی کے اجماعی مسائل 54
شرعی فیصلہ کے اجماعی مسائل 59
دعویٰ اور دلیلوں کے اجماعی مسائل 61
گواہی اور اس کے اجماعی مسائل 63
وراثت کے اجماعی مسائل 67
ولاء کے اجماعی مسائل 77
وصیت کے اجماعی مسائل 79
شادی بیاہ کے اجماعی مسائل 82
طلاق کے اجماعی مسائل 89
خلع کے اجماعی مسائل 95
مانع مباشرت قسموں کے اجماعی مسائل 96
ظہار یعنی محرمات ابدیہ سے تشبیہ کے اجماعی مسائل 97
لعان کے اجماعی مسائل 99
عدت کے اجماعی مسائل 100
سوگ منانے کے اجماعی مسائل 103
متعہ کے اجماعی مسائل 104
رجعت کے اجماعی مسائل 105
خریدوفروخت کے اجماعی مسائل 107
شفعہ کے اجماعی مسائل 115
ساجھی داری کے اجماعی مسائل 116
گروی رکھنے کے اجماعی مسائل 117
بیع مضاربہ کے اجماعی مسائل 119
حوالہ اور کفالت کے اجماعی مسائل 121
بندش کے اجماعی مسائل 122
مفلسی کے اجماعی مسائل 123
کاشت کاری او رپٹائی کے اجماعی مسائل 124
نظافت رحم کے اجماعی مسائل 125
کرایہ داری کے اجماعی مسائل 126
امانت ودیعت کے اجماعی مسائل 128
گری ہوئی، پروئی ہوئی کے اجماعی مسائل 130
منگنی اور عاریت کے اجماعی مسائل 131
بھگوڑے غلام کے اجماعی مسائل 133
لونڈیوں کے اجماعی مسائل 133
ہدیہ ،عطیہ اور ہبہ کے اجماعی مسائل 134
ہدیہ بقید حیات کے اجماعی مسائل 136
نذرومنت اورحلف کے اجماعی مسائل 137
چوروں کے بارے میں اجماعی مسائل 139
قسامہ کے اجماعی مسائل 157
مرتد اور ارتداد کے اجماعی مسائل 158
غلام کی آزادی کے اجماعی مسائل 161
باغیوں سے نپٹنے کے اجماعی مسائل 167
جادوگر ،جادوگرنی اور نماز چھوڑنے والے کے اجماعی مسائل 169
تقسیم اور بانٹ بخرہ کے اجماعی مسائل 169
وکالت ونیابت کے اجماعی مسائل 171
فہرست مضامین 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like