امت محمدیہ زوال پذیر کیوں ؟
امت محمدیہ زوال پذیر کیوں ؟
مصنف : اکبر شاہ خاں نجیب آبادی
صفحات: 338
امت مسلمہ میں شعور کی بیداری اور اسلام کے صحیح تصور کی عملی تصویر اجاگر کرنے کے لیے قرآن و سنت کی ترویج و اشاعت ایک لازمی امر ہے۔ اسی سلسلہ میں زیر تبصرہ کتاب وجود میں آئی ہے۔ جس میں نہایت واضح انداز میں امت مسلمہ کے زوال کے اسباب اور اس سے نکلنے کی راہیں متعین کی گئی ہیں۔ مؤلف نے اپنی علمی وسعت و ہمت کےمطابق اس دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا اور اصلاح کی سعی بلیغ کی ہے۔ پھر اس پر مستزاد یہ کہ فاضل نوجوان محترم طاہر نقاش صاحب نے اس کی مزید اصلاح کر کے کتاب کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ کتاب کی افادیت میں اس اعتبار سے اضافہ ہو جاتا ہے کہ اس پر نظر ثانی مولانا مبشر احمد ربانی نے کی ہے۔ اب تک یہ کتاب نایاب تھی اگرچہ تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف ناموں سے شائع ہوتی رہی۔ ’دار الابلاغ‘ کے اسٹیج سے اسے کتاب میں بیان کردہ موضوع کے حساب سے ’امت محمدیہ زوال پذیر کیوں ہوئی‘ کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے۔ جس پر ’دار الابلاغ‘ مبارکباد کا مستحق ہے۔ کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے ہم اسے قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف تمنا | 11 | |
تقریظ | 14 | |
دیباچہ | 17 | |
اسلامیہ میں فتنوں کی ابتداء | 29 | |
خلافت عباسیہ کے ابتدائی سوسال | 71 | |
500ھ تک کے نہایت مختصر اور سرسری حالت | 107 | |
اسلام ہندوستان میں | 139 | |
حاصل مطالعہ ومشاہدہ | 169 | |
رسول اللہ ﷺ کے متعلق فرامین الہیٰ | 213 | |
قرآن مجید | 259 | |
قرآن اور تفسیر قرآن | 303 |