امت محمدیہ کے فضائل

امت محمدیہ کے فضائل

 

مصنف : مقصود الحسن فیضی

صفحات: 140

 

اللہ تعالی نے امت محمدیہ کو بے شمار فضائل ومناقب سے سرفراز فرمایا ہے اور اس پر اپنے لاتعداد انعامات فرمائے۔اللہ تعالی نے اسے امت وسط پیدا کیا ہے۔یہ امت پہلی امتوں کےلئے  بطور شاہد پیش ہوگی۔سابقہ امتوں پر شرعی احکامات میں بہت سختیاں تھیں لیکن اللہ نے اس امت کے احکامات بہت آسان بنائے ہیں، مثلا: اللہ تعالی نے ساری زمین کو نماز کی جگہ اور مٹی کو طہارت -تیمم- کا ذریعہ بنا دیا ہے۔تیمم اور موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی گئی، سابقہ امتوں کی بنسبت اس امت کی عبادات بھی افضل ہیں ، یہ گنتی کی پانچ نمازیں پڑھتے ہیں، لیکن اجر میں پوری پچاس ہیں، نماز میں یہ صف بندی کریں تو وہ اللہ کے ہاں فرشتوں کی صف بندی کی طرح ہے ، کیونکہ وہ بھی پہلے اگلی صفوں کو پورا کرتے ہیں اور ساتھ مل کر کھڑے ہوتے ہیں فرمانِ نبوی ہے:’’ ہمیں اللہ نے تین چیزوں کی وجہ سے لوگوں پر برتری دی ہے وہ یہ کہ اللہ تعالی نے ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں جیسا بنایا اور ساری کی ساری زمین کو جائے نماز قرار دے دیا، اور پانی کی عدم موجودگی میں مٹی کو ذریعہ طہارت بنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب” امت محمدیہ کے فضائل ” انڈیا کے  معروف عالم دین  محترم مولانا مقصود الحسن فیضی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے امت محمدیہ کے بے شمار فضائل میں سے اٹھائیس معروف فضائل کو قلمبند کر دیاہے تاکہ یہ امت اپنے مقام ومرتبے کو پہچانے اور  غیروں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے محفوظ رہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں  قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
پیغام بیداری 10
پہلی خصوصیت افضل ترین امت 12
دوسری خصوصیت فضلیت زمانہ 14
تیسری خصوصیت ہفتہ وار افضل دن کی نوازش 17
چوتھی خصوصیت امت کے علماء نبیوں کے وارث 20
پانچویں خصوصیت دین کی آسانی 22
تخفیف کی بعض شکلیں 24
الف ۔ احکام میں تخفیف 24
ب۔ نجاست سے طہارت 25
ج۔ نکاح و طلاق میں آسانی 26
د۔ توبہ میں آسانی 27
ھ۔ ماہ رمضان کی راتوں میں کھانے پینے اور عورت سے مباشرت کی اجازت 29
د۔ سحری کھانا 31
چھٹی خصوصیت کمال دین 32
ساتویں خصوصیت اس امت کی کتاب قرآن حکیم کی حفاظت 35
آٹھویں خصوصیت اس امت کا اول و آخر دونوں خیرہے 38
نویں خصوصیت ۔ مکمل گمراہ نہیں ہو سکتی 40
دسویں خصوصیت ۔ ہر صدی میں ایک مجدد دین کا ظہور 42
گیارہویں خصوصیت ۔ اجتماعی عذاب سے حفاظت 44
بارہویں خصوصیت ۔ دینا کی کوئی طاقت اس امت کو صفحہ ہستی سے نہیں مٹا سکتی 47
تیرہویں خصوصیت ۔ یہ امت امت مرحومہ ہے 51
چودہویں خصوصیت ۔ اس امت پر ظلم کرنا اور خو ن بہانا 56
پندرہویں خصوصیت ۔ عمل کم اور اجر زیادہ 58
سولہویں خصوصیت ۔ اس امت کے چند خصوصی فضائل 61
اہل جنت کا آداب ملاقات 61
نماز میں امام کے پیچھے آمین 61
قبلہ ابراہیم کی معرفت 61
نماز میں صف بندی 61
فرشتوں جیسی صفیں 63
روئے زمین ان کے لیے مسجد اور طہارت 64
سورہ بقرہ کے آخر کی آیتیں 64
نماز عشاء 65
مال غنیمت کی حلت 65
لیلۃ القدر 67
سترہویں خصوصیت ۔ امت محمد ﷺ کے شہدا کی کثرت 68
اٹھارہویں خصوصیت ۔ اس امت کے بہت سے کبائر معاف ہیں 73
انیسویں خصوصیت ۔ امتوں پر گواہ 76
بیسویں خصوصیت ۔ نیک و بد پر گواہی 80
اکیسویں خصوصیت ۔ حشر کے میدان میں سب سے پہلے اس امت کا فیصلہ ہو گا 84
بائیسویں خصوصیت ۔ پل صراط پر سے سب سے پہلے گزرنا 87
تیئسویں خصوصیت ۔ سب سے پہلے جنت میں داخلہ 88
چوبیسویں خصوصیت ۔ اس امت کے ستر ہزار بلکہ اس  سے کہیں زیادہ لوگ بغیر حساب جنت میں  داخل ہوں گے 89
پچیسویں خصوصیت ۔ جنت میں سب سے زیادہ تعداد اس امت کی ہو گی 93
چھبیسویں خصوصیت ۔ میدان محشر میں امتیازی شان 95
شفاعت 102
ستائیویں خصوصیت ۔ بھول چو ک معاف 105
اٹھائیسویں خصوصیت ۔ غلط خیالات معاف 107
خاتمہ 110
شکران نعمت 110
خیر امت ہونے کے تقاضے پورے کریں 112
جہاد کا فریضہ ادا کرنا 117
پست ہمتی بزدلی ناامیدی اور مرعوبیت سے پرہیز 120
صبر اور نیت اجر پر ثابت قدم ہیں 125
ناقابل معافی گناہوں سے پرہیز 128
باہمی پھوٹ اور اختلاف سے پرہیز 130
سیر ت نبوی ﷺ کا مطالعہ 133
غور کریں 135
وقت کی نزاکت 135
منافق اور بیمار دل لوگوں کی حالت 136
حقیقی مسلمانوں کا موقف 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like