عمدۃ الاحکام من کلام خیر الانام

عمدۃ الاحکام من کلام خیر الانام

 

مصنف : حافظ تقی الدین ابی محمد عبد الغنی المقدسی الجماعیلی الحنبلی

 

صفحات: 244

 

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ”احادیثِ احکام” کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ”احکام الکبریٰ”امام عبد الغنی المقدسی کی ”عمدۃ الاحکام ”علامہ ابن دقیق العید کی ”الالمام فی احادیث الاحکام ”او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ”بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ” قابل ذکر ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ نصف درجن سے زائد اس کی شروع وحواشی لکھے جا چکے ہیں عربی میں امام ابن دقیق العید اور اردو میں مولانا محمود احمد غضنفر ﷫ کی شروحات اہم ہیں ۔اردو شرح ضیاالکلام تو کتاب وسنت سائٹ پر بھی موجود ہے۔زیرنظر کتاب ”عمدۃ الاحکام ” چھٹی صدی ہجر ی کے عظیم محدث ،فقیہ امام ابو محمدتقی الدین عبدالغنی المقدسی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف صحیح بخاری وصحیح مسلم سے احادیث کا انتخا ب کر کے احادیث کوفقہی ترتیب سے جمع کیا ہے ۔ یہ کتا ب 107ابواب اور 410 صحیح احادیث پر مشتمل ہے اور اکثر دینی مدار س میں شامل ِنصاب ہے ۔ نامور ادیب ومصنف مولانا محمود احمد غضنفر نے اپنے معروف ادیبانہ اسلوب میں طلباء وطالبات او رافادۂ عام کے لیے اس کاترجمہ کیا ہے ۔اللہ تعالی کتا ب کے مصنف ،مترجم اور ناشرین کی تفہیم و ترویجِ حدیث کے سلسلے میں خدمات کوشرف قبولیت سے نوازے(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
حروف سپاس 15
خطبہ مسنونہ 18
حدیث دل 19
اصطلاحات حدیث 21
محدث اور فقیہہ صحابہ ؓ 27
کتب حدیث کی اقسام 28
کتب حدیث اور ان کے مولفین 29
کتاب الطہارت 31
باب اخلاص نیت 31
باب بیت الخلاء میں داخل ہونا اور استنجاء کرنا 36
باب مسواک 38
موزوں پر مسح 40
باب مذی 41
باب غسل جنابت 43
باب تیمم 47
باب حیض 48
کتاب الصلوۃ 51
اوقات نماز 51
نماز کے ممنوعہ اوقات 55
فوت شدہ نمازوں کی قضاء 56
نماز باجماعت کی فضیلت 56
عورتوں کی مسجد میں حاضری 58
سنن راتبہ کا بیان 58
اذان اور اقامت 60
قبلہ کی طرف منہ کرنا 61
صف بندی 63
امامت 65
نبی ﷺ کی نماز کے اوصاف 68
نماز میں قراءت 74
نمازی کے سامنے سے گزرنا 79
تحیۃ المسجد 81
نماز میں گفتگو کی ممانعت 81
فوت شدہ نماز کی قضاء 83
نماز میں کندھوں کو ڈھانپنے کا حکم 84
لہسن اور پیاز کے بارے میں 84
نبی کریم ﷺ پر درو و سلام 86
آخری تشہد کے بعد دعا 87
وتر کا بیان 88
نماز کے بعد اذکار مسنونہ 89
نماز میں خشوع 92
دوگانہ نماز 93
جمعہ 93
نماز عیدین 96
نماز کسوف 99
نماز استسقاء 101
نماز خوف 103
کتاب الجنائز 105
غائبانہ نماز جنازہ 105
کفن 106
میت کا غسل 106
امام کس جگہ کھڑا ہو 108
کتاب الزکوۃ 111
زکوۃ 111
زیر استعمال چیزوں کی زکوۃ 112
صدقہ فطر 114
کتاب الصیام 115
رمضان کے روزے 115
سفر میں روزہ 118
روزہ میں افضل عمل 123
لیلۃ القدر 126
اعتکاف 127
کتاب الحج 130
المواقیت 130
احرام 131
تلبیہ 132
عورت کا محرم کے بغیر سفر 133
فدیہ 133
مکہ کی عظمت 134
حرم میں جسے قتل کرنا جائز ہے 136
مکہ معظمہ اور بیت اللہ میں داخلہ 136
طواف 138
تمتع 140
ھدی 142
محرم کا غسل 144
جمرہ عقبہ پر رمی کی کیفیت 149
سر منڈانے کی فضیلت اور بال کترانے کا جواز 149
طواف افاضہ اور طواف وداع 150
منٰی میں رات گزارنا 151
مذدلفہ میں مغرب اور عشاء کو جمع کرنا 151
محرم غیر محرم کا شکار کھا سکتا ہے 152
کتاب البیوع 153
ناجائز خرید وفروخت 154
العرایا 158
بیع سلم 160
بیع کی شرطیں 161
سود 163
سامان گروی رکھنا 165
لقطہ 171
الوصایا 172
الفرائض 174
کتاب النکاح 176
نکاح 176
حق مہر 182
کتاب الطلاق 184
کتاب الرضاع 193
کتاب الایمان والنذور 211
کتاب الاطمعہ 219
کتاب الاشربہ 228
کتاب اللباس 229
کتاب الجہاد 232

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like