علوم الحدیث مطالعہ وتعارف
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 530
استخفاف و انکار حدیث کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ مسلم معاشروں میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے۔ خصوصاً برصغیر میں اس ذہن کو کافی حد تک تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کی سب سے بنیادی وجہ حدیث اور علوم الحدیث سے عدم واقفیت اور ناشناسائی ہے۔ اسی کے پیش نظر جمعیت اہل حدیث علی گڑھ انڈیا کے زیر اہتمام 1998ء میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا عنوان ’علوم الحدیث: مطالعہ و تعارف‘ تھا۔ جس میں صاحب علم و فضل شخصیات نے موضوع سے متعلقہ اپنے وقیع مقالات پیش کیے۔ یہی مقالات یکجا کتابی صورت میں زیر مطالعہ ہیں۔ ان مقالات میں حدیث و سنت کا تعارف بھی ہے اور اس کی حجیت اور تشریعی حیثیت پر تفصیلی گفتگو بھی۔ تدوین حدیث کی مرحلہ وار تاریخ بیان کرتے ہوئے ان غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے جو تدوین حدیث کے سلسلہ میں پائی جاتی ہیں۔ ضعیف حدیث کی تشریعی حیثیت بڑا حساس موضوع ہے، ایک مقالہ میں تفصیل کے ساتھ فریقین کے دلائل کا جائزہ لے کر اس کے اسباب و محرکات اور نتائج و اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فقہ اہل الحدیث اور فقہ اہل الرائے کے درمیان موازنہ ایک بڑا دلچسپ موضوع ہے، بعض محدثین اور شارحین حدیث کے درمیان تقابل کرتے ہوئے اس موضوع کو نمایاں کیا گیا ہے۔ علاوہ بریں اور بہت سے اہم موضوعات پر مقالہ جات موجود ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مرتب | 7 | |
شرکائے سیمینار کا تعارف | 13 | |
افتتاحی اجلاس | 37 | |
کلیدی خطبہ | 39 | |
خطاب | 57 | |
خطاب | 60 | |
صدارتی خطاب | 72 | |
مقالات | 75 | |
حدیث کی شریعنی اہمیت | 77 | |
تدوین حدیث | 95 | |
طبقات رجال | 107 | |
روایت ودرایت | 118 | |
حدیث مرسل | 126 | |
خبر واحد | 151 | |
احادیث ضعیفہ | 161 | |
کتب سیرت میں غیر مستند روایات | 198 | |
ظن،اصول حدیث کی ایک اہم تعبیر | 208 | |
نصوص قرآن وسنت اور فقہی تصلبات | 217 | |
صحابہ کرام اور احادیث رسول ﷺ | 233 | |
تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائی | 242 | |
ائمہ کتب ستہ کی شروط | 263 | |
تخریج حدیث | 274 | |
ضوابط جرح وتعدیل | 282 | |
انکار سنت وعلم وفہم کے تقاضے | 289 | |
برصغیر میں فتنہ انکار حدیث | 310 | |
حدیث نبوی اور مستشرقین | 323 | |
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی فقاہت | 330 | |
مرعاۃ المفاتیح اور اس کا مولف | 340 | |
جامع ترمذی کی تین شروح | 350 | |
سنن ابن داؤد کی تین شروح | 373 | |
بلوغ المرام،آثار السنن اور اعلاء السنن | 404 | |
علماء اہل حدیث ہند کی خدمات حدیث | 444 | |
فیضی علمائے مئو کی خدمات حدیث | 478 | |
ابنائے جامعہ عالیہ عربیہ کی حدیثی خدمات | 495 | |
اختتامی اجلاس | 511 | |
علی گڑھ میں دو روزہ سیمینار | 523 | |
تنویر حدیث(نظم) | 528 |