علماء صحابہ رضی اللہ عنہم

علماء صحابہ رضی اللہ عنہم

 

مصنف : احمد خلیل جمعہ

 

صفحات: 608

 

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے   ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی  مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے   انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے   کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں زیر تبصرہ کتاب ’’ علماء صحابہ کرام ‘‘ ڈاکٹر احمد خلیل جمعہ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب میں دوحصوں پر مشتمل ہے ۔حصہ اول میں ان علماء صحابہ کا تذکرہ ہے جن کا نام عبداللہ تھا اس حصے میں پانچ جلیل القدر علماء صحابہ کرام(سیدنا عبد اللہ بن عباس ،سیدنا عبداللہ بن عمر ، سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص، سیدنا عبداللہ بن زبیر ، سیدنا عبد اللہ بن مسعود﷢) کا تذکرہ شرح وبسط کے ساتھ کیا گیا ہے۔اور اس کتاب کے دوسرے حصے میں سیدنا ابو ہریرہ ،سیدنا انس بن مالک ، سیدنا جابر بن عبد اللہ ، سیدنا ابوسعید خذری﷢ کے سوانح حیات تفصیل سے ساتھ بیان کیے ہیں۔کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام ﷢ کس طرح شدت سے رسول رحمت کی زبان نکلنے والے ایک ایک لفظ کے امین، نگران اور محافظ تھے اور آپﷺ کی ذات کے ساتھ کس قدر محبت رکھتے تھے

 

عناوین صفحہ نمبر
حرفے چند 11
حرف تمنا 13
سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜
علم کاسمندر 19
پرورش اورشخصیت 21
علم حاصل کرنے کاشوق 25
تفسیر ابن عباس 32
تفسیر ابن عباس کےلغوی نکات 38
مفردا ت القرآن 42
فقہی مجتہد 47
مرویات عبداللہ بن عباس ﷜ 57
تہجد کی دعا 59
علماء کےمیزان میں 60
سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜کےعلماء صحابہ کےساتھ تعلقات 70
خلفائے راشدین اورابن عباس ﷜ 75
سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜اورصدیق اکبر ﷜ 76
سیدنا عمر بن خطاب ﷜کےاوصاف حمیدہ 77
سیدنا عثمان بن عفان ﷜کےاوصاف حمیدہ 77
سیدنا علی بن ابی طالب ﷜کےاوصاف حمیدہ 78
جنت میں داخلہ 87
سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜
تروتازہ شاخ 93
ولادت 95
سیدنا عبداللہ بن عمر﷜کی زندگی اورنماز کی اہمیت 97
عبداللہ بن عمر ﷜اوراسوہ نبوی 102
حافظ حدیث ثانی 104
سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کی مرویات کےنمونے 109
قرآن کےساتھ تعلق 112
احکام حج کاعالم 117
عبداللہ بن عمر﷜اوردیگر عبادلہ 121
جہاد میں دلچسپی اورفتوحات 123
اخلاق واطوار اورفضائل ومناقب 127
اکابرین کی جانب سےسیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کی تعریف 132
علماء اورمصنفین کاخراج تحسین 137
سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کےاقوال زریں 140
عالم بےبدل کاسفرآخرت 147
سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص﷜
علم اورعلماء کےآنگن میں 153
پختہ خط کاتب 154
سیدنا عبداللہ بن عمر وبن العاص ﷜کونبی کریم ﷺکاتلقین 158
ذہین وفطین دانش ور 162
سیدنا عبداللہ بن عمرو ﷜کاارشادات عالیہ اورپندہ نصائح 167
سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص ﷜ کااقوال زریں 171
مسند عبداللہ بن عمر بن العاص ﷜ 173
عبداللہ بن عمرو ﷜کاتفسیر میں اجتہاد 178
عبداللہ بن عمرو﷜اوراسرائیلی روایات 183
سیدنا عبداللہ بن عمر و بن العاص ﷜ کی وفات اوروصیت 190
سیدنا عبداللہ بن زبیر﷜
الاصل الکریم 195
ان کےوالد ،والدہ 196
ناناودادی 196
خالہ 197
ہجرت کےبعد پہلے نومولود 198
بابرکت پرورش 201
خشوع وخضوغ کرنے والا عبادت گزار 204
قرآن اورعلوم قرآن کےساتھ عبداللہ بن زبیر ﷜ کی محبت 207
عبداللہ بن زبیر ﷜اورحدیث شریف 210
عبداللہ بن زبیر ﷜ کی فصاحت وبلاغت اورشعراء کاخرا ج تحسین 216
فقہ فتاوی جات اومواعظ حسنہ 221
سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کی اذلیات اوسد بہار کارنامے 226
سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کی شجاعت اورجہاد 232
مبارک بادکی مستحق امت 237
سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜
ہونہار :ذہین وفطین 245
سدھائے ہوئے لڑکے 247
سب سے پہلے قرآن مجید کو اونچی آواز میں پڑھنے والے 247
اللہ کی رضا چاہنے والے 252
مہاجرین کی صفوں میں 254
سیدنا عبدللہ بن مسعود ﷜ کی قرآن حکیم میں مہارت 256
مجاہد غازی 264
ان کی فقہ اورفتوی 271
عبداللہ بن مسعود ﷜کی قرآن فہمی 275
خانہ نبوت کےآنگن میں 286
سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ حفاظ حدیث میں سے 293
سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ کےاقوال زریں 298
سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ کاعلمی مقام ومرتبہ 309
صاحب اقتداراورمالک حقیقی اللہ کے حوالے 318
سیدنا ابو ہریرہ ﷜
ذالک فضل اللہ 323
بابرکت ہم نشینی 324
المحب الادیب 331
سعادت مند مجتہد 338
نبی کریم ﷺ کی دعا کی برکت سےسیدنا ابو ہریرہ ﷜ کاحافظ حدیث ہونا 344
صحابہ کرام میں سے پہلے حافظ حدیث 349
صحابہ کرام اورتابعین عظام کامعلم 356
فتوے اورفقہ میں ان کاحصہ 365
سیدناابو ہریرہ ﷜اورقرآن کریم 376
مفسرین صحابہ ﷢ 382
سیدنا ابو ہریرہ ﷜ میدان جہادمیں 393
سیدنا ابو ہریرہ ﷜ کاادبی اورشعری ذوق 400
ادیب ،دانشور 406
سیدنا ابو ہریرہ ﷜ کےچند واقعات اوراوصاف 415
الوداع سید الحفاظ الوداع 420
سیدنا انس بن مالک ﷜
مبارک بچپن اورپاکیزہ اصل 427
سیدنا انس ﷜ اورانکی   والدہ ؓ 428
نبی کریم ﷺ کی آغوش تربیت میں 432
الہی اس کومال اوراولاد وکثرت سےعطافرما 438
سیدنا انس ﷜ کےتربیت نبویہ کےثمرات 452
کرامات سیدنا انس بن مالک ﷜ 457
سیدنا انس بن مالک ﷜ میدان ہائے جہاد میں 460
فقیہ اورمفسر 469
کثرت سےاحادیث بیان کرنے والے محدث 478
سیدنا انس ﷜ کاحجاج بن یوسف کےساتھ قصہ 485
لا الہ الااللہ 487
سیدنا جابر بن   عبداللہ ﷜
نامور مجتدامام 493
سیدنا جابر ﷜ کی بیعت اوروالد کاتعاون 495
سیدنا جابر ﷜ کی جہادی سرگرمیاں 502
غزوہ حمراء الاسد میں شرکت 502
غزوہ ذات الرقاع میں شرکت اورچند واقعات 505
سیدنا جابر نبی کریم ﷺ کےساتھ غزوہ خندق میں 516
سیدنا جابر بن عبداللہ ﷜کی بیعت رضوان میں شمولیت 525
سیدنا جابر ﷜ فتح مکہ میں 528
سیدنا جابر ﷜ کی غزوہ حنین میں حاضری 530
سیدنا جابر ﷜ کی غزوہ تبوک میں حاضری 533
سیدنا جابر ﷜ کی امین الامہ کی قیادت میں معرکہ الخبط میں شمولیت 534
سیدنا جابر ﷜ کی عہد نبوت کےبعد جہاد میں شرکت 537
سیدنا جابر ﷜ کااحادیث مصطفے ﷺ کاروایت کرنا 538
بابرکت ہم نشینی اوربلند مرتبہ 543
سیدنا جابر ﷜ اوتسکین بخش انوارنبویہ 548
سیدنا جابر ﷜ بحیثیت مفسر اورفقیہ 550
خاتمہ بالخیر 555
سیدنا ابو سعید خدری ﷜
نابغہ روزگار 559
صاف ستھری تربیت 563
ابو سعید خدری بحیثیت مجاہد 566
سیدنا ابو سعیدخدری ﷜ کثیر الروایہ اورحافظ الحدیث صحابی 579
سیدنا ابو سعید خدری ﷜ بحثییت قرآن کریم کےعالم عامل اورمفسر 589
سیدنا ابو سعید خدری ﷜ سیرت نبویہ کےسائے تلے 600
سیدنا ابوسعید خدری ﷜کی اپنے بیٹے کو وصیت اوروفات 604
سیدنا ابو سعید خدری ﷜ کی بیان کردہ حدیث 605

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like