علماء کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں

علماء کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 193

 

امت مسلمہ کی قیادت کا فریضہ ہمیشہ علماء کرام نے انجام دیا ہے او رہر دور میں  اللہ تعالی نے ایسے  علماء پیدافرمائے ہیں جنہوں نے  امت کو خطرات سےنکالا ہے اوراس کی  ڈوبتی  ہوئی  کشتی  کو پار لگانے کی کوشش کی ہے ۔ اسلامی تاریخ ایسے افراد سے روشن ہے  جنہوں نے  حالات کو سمجھا  اور اللہ کے بندوں کو اللہ سے جوڑنے کے  لیے  اور ان کو صحیح رخ  پر لانے  کے لیے  ہر طرح کی قربانیاں دیں  جو اسلامی تاریخ کا  ایک سنہرا باب ہے ۔مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کی شخصیت بھی ان ہی  علمائے  ربانیین او ر مجددین ومصلحین  کے طلائی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس نے  پورے  عالم اسلام میں  مسلمانوں کے ہر طبقہ کو راہنما خطوط دیئے ہیں  اورپیش آنے والے  خطرات سے آگاہ کیا ہے۔  مولانا  ابو  الحسن ندوی  نے  حالات کی روشنی  میں علماء کےلیے  ان کے کام کی نوعیت واضح فرمائی اور ان کی زندگی کا مقصد او ران کا مرکز عمل بتایا ہے  او ردعوت الی اللہ اور اشاعت  ِعلمِ دین  کی طرف ان کو خاص طور پر متوجہ کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب  اسی موضوع پر مولاناکے مختلف مضامین اورتقریروں کا چوتھا  مجموعہ ہے  جوعلماء کے مقام اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق ہے جس میں  مولانا نے  درج ذیل  اہم موضوعات پر مفصل  گفتگو کی  ہے ۔ اللہ تعالیٰ  مولانا  ندوی کی اشاعت  دین  حنیف کے سلسلے  میں تمام مساعی کو قبول  فرمائے  او ر اس کتاب کے نفع کو عام فرمائے ۔(آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
علمائےربانی ، ان کا منصب اور ان کے کام کی نوعیت 15
علمائے حق کی زندگی کا مقصد اور ان کا مرکز سعی و عمل 15
دین حق کے لیے چند موانع 16
شرک 16
کفر 18
جاہلیت 19
ایجابی کفر 23
وارثین انبیاء کا طور طریق 24
دین مکمل ہو چکا 28
شریعت محمدی ایک عالمگیر اور ابدی قانون 29
بدعات یکساں نہیں ہوتیں 32
علمائے حق بدعات کے خلاف کیوں 34
علمائے حق کی ذمہ داریاں و فرائض 36
علامہ ا حمد بن حنبل کا اعلان حق 38
دیگر مساعی اور کوششیں 39
دعوت جہاد 40
علمائے دین کا منصف استقامت اور حقیقت پسندی کا جامع 44
قبلہ نما استقامت کی ضرورت 44
امت محمدیہ کی ایک بڑی خصوصیت و امتیاز 47
ہماری ذمہ داریاں 52
حالات کانیا رخ اور علمائے دین کی ذمہ داری 53
داعی امت 53
خواص کی حیثیت قلب کی سی ہے 57
اسپین مسلمانوں نے کیسے کھویا؟ 58
علمائے مصر کی ذمہ داری 59
عظیم مصلحین کی ضرورت 61
موجودہ دور کے بے چین ذہنوں کو مطمئن کرنا علماء کی سب سے بڑی ذمہ داری 64
یہ دین زندہ ہے اور زندوں  سے قائم ہے 74
عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت 77
عہد حاضر کا چیلنج اور علماء کے فرائض 83
عصرجدید کا چیلنج 83
سب سے بڑا چیلنج مادیت 85
جگہ دل لگانے کی دنیا نہیں ہے 87
حکمت سے مراد اخلاق 92
عصر حاضر کا جدید چیلنج اور علماء و ا ہل مدارس کی ذمہ داری 96
ایک تاریخی حقیقت 97
تقابلی مطالعہ 99
فضلائے مدارس کے کرنے کا کام 103
پیام راہ 105
ایک آزاد ملک میں علماء کی ذمہ داری اور ان کی مطلوبہ صفات 118
علماء اور تعلیم یافتہ طبہ کی ذمہ داریاں 130
غیرت صدیقی پیدا کیجیے! 142
دینی تعلیمی تحریک کا پیغام اور علماء کی ذمہ داریاں 164
حاملین علم اور اہل حق کے ساتھ آزمائشیں 176
بنگلہ دیش میں اہل علم وفکر کی ذمہ داری بنگلہ زبان میں مہارت و قیادت 184
قوم میں علماء کا منصب و مقام اور عوام میں ان کے بے اثر ہونے کے اسباب 191

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like