علماء نجد پر رفاعی کے اعتراضات کی دینی و شرعی حیثیت

علماء نجد پر رفاعی کے اعتراضات کی دینی و شرعی حیثیت

 

مصنف : عبد المحسن العباد

 

صفحات: 79

 

کویت کی اہم سیاسی شخصیت سیدہاشم الرفاعی مذہبی طور پر تصوف کے شیدائی اور بدعات وخرافات کے رسیا، ہیں، دورہ پاکستان پر اپنے ہم مشرب ماہنامہ اہلسنت گجرات کو انٹرویو دیتے ہوئے کویت و سعودیہ کے علماء پر سوقیانہ زبان میں خوب دشنام طرازی فرمائی ۔ اور حرمین شریفین کو شرک و بدعات سے پاک رکھنے کے “جرم” میں بے جا تنقید فرمائی۔ جس کا مسکت جواب علمی وقار اور تہذیب و شرافت کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فاضل مصنف سابق چانسلر و وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ نے دیا ہے۔ جس کا ترجمہ اس کتاب کی صورت میں آپ ملاحظہ کر رہے ہیں۔ ہمارے برصغیر پاک و ہند میں دو گروہوں کی طرف سے علمائے نجد و حجاز کے متعلق دو متضاد پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔ ایک گروہ تو انہیں گستاخ رسول (ﷺ)، آثار صحابہ کا احترام نہ کرنے والے، اولیاء کو نہ ماننے والے وغیرہ قرار دیتا ہے تو دوسرے گروہ کے اسلاف انہیں کافر، گمراہ، گمراہ گر، فاسق اور باغی قرار دیتے رہے۔ جبکہ ان کے اخلاف آج شاید پٹرو ڈالر کی کرامت دیکھنے کے بعد انہی علماء کو مقلدین کی صف میں کھڑا دکھانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علمائے نجد و حجاز کے عقائد و اعمال کی وضاحت پر مشتمل ان مکاتب فکر کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈا کا بھرپور و شافی جواب ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 1
مقدمہ 9
علماء نجد و حجاز کا مسلک کتاب و سنت کی اتباع ہے 12
دلائل الخیرات کی سعودیہ میں پابندی کی وجوہات 20
حکمرانوں کو نصیحت مگرکس انداز میں ؟ 26
امیر کویت کو نصیحت 28
المدینة النبویہ یا المدینة المنورہ ؟ 34
مسجدحرام اور مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کا نام ؟ 36
سابق قبلہ کی جانب کوئی علامت ضروری ہے ؟ 38
کسی مسلمان کو کافر کہنے کا مسئلہ 40
تقلید اور علماء نجد و حجاز 44
مردوں اور عوتوں کے درمیان آڑ رکھنا بدعت ہے؟ 52
قبروں پر قبوں کی تعمیر کتاب و سنت کی روشنی میں 60
قصیدہ بردہ کی حقیقت 74
باہر مرنے والوں کو حرمین میں دفن کرنے کا مسئلہ 82
کیا علامہ البانی کی کتابیں فرسودہ ہیں ؟ 87
میلادالنبی کا جشن ؟ 89
حرم مکی میں چار مصلوں کا مسئلہ 93
رسول اللہ کے والدین کے ایمان لانے کا معاملہ 97
ابو طالب کے ایمان لانے کا مسئلہ 104
ابن عربی کا کفر اس کی کتابوں میں 108
ثقافتی کتابوں کو بدلنا ؟ 118
کیا شیخ الجزائری کی تفسیر , جلالین سے ماخوذ ہے ؟ 121
الجامعة الاسلامیہ امت کے لیے مفید ہے یا مضر ؟ 124
منشیات کے سوداگروں اور جادوں گروں سے ہمدردی 127
اولیاء اللہ کی کرامات برحق ہیں 130
مکانی آثار کی شرعی حیثیت 139
کچھ ڈاکٹر بوطی کے بارے میں 148
فہرست مضامین 156
علماء نجدپررفاعی کے اعتراضات کی دینی حیثیت 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like