تحفۃ القراء لطالب التجوید والعلماء

تحفۃ القراء لطالب التجوید والعلماء

 

مصنف : قاری محمد یحییٰ رسولنگری

 

صفحات: 228

 

قرآن کریم  چونکہ اللہ رب العزت  کا  ذاتی کلام  ہے  ۔تو اس لیے ضروری  ہے کہ  اس کی تلاوت بھی اسی طرح کی جائے  کہ  جس  نبی کریم ﷺ نے تلاوت کی اور اپنے  صحابہ کرام کو سکھائی ۔قرآن  کریم  کی تلاوت کا حسن بھی یہی ہے  کہ تجوید کے ساتھ تلاوت کی جائے  حضور نبی کریمﷺ قر آن  کریم  کی نہایت عمدگی اورخوش  الحانی  سے تلاوت فرماتے تھے انسان تو انسان حیوان بھی متاثر  ہوئے  بغیر  نہیں ر ہتے تھے ۔تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے  کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا او رسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے تجوید وقراءات پر مختلف چھوٹی بڑی  کئی کتب موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ تحفۃ القراء لطالب التجوید والعلماء ‘‘ بھی  اسی مذکورہ سلسلے کی کڑی ہے ۔جوکہ  استاذ المجودین بابائے قراء ات قاری محمدیحیٰ رسولنگری ﷾( بانی  ومدیر دار القراء جامعہ عزیزیہ ،ساہیوال) کی  علم تجوید پر آسان  فہم  تصنیف ہے ۔اس  میں انہو ں نے تجوید وقراءات کی اہمیت کوبیان  کرنے کے  تجوید  کے جملہ احکام  ومسائل کو آسان فہم انداز بیان کردیا  ہے  جس سے  تجوید وقراءات کے ابتدائی طلباء وطالبات  آسانی مستفید ہوسکتے  ہیں۔اس کتاب کی نظر ثانی  کا  کام شیخ  القراء  قاری محمد ابراہیم  میرمحمدی ﷾ نے  انجام دیا ہے جس سے اس  کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالی  دونوںمشائخ کی  تجوید وقراء ات کے سلسلے میں خدمات کو شرف قبولیت  سے  نوازے اور اس کتاب کو  طالبان  ِعلوم نبو ت کےلیے  نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 8
مقدمہ 9
فصل اول اہمیت تجوید 9
فصل ثانی تاریخ فن تجوید و قراءات 18
فصل ثالث امام عاصم اور ان کے راوی امام حفص کے مختصر حالات 21
باب اول تعارف قرآن کریم 25
تعارف قرآن مجید 25
ارکان قراءات 34
مراتب قراۃ 36
باب ثانی استعاذہ اور بسملہ 39
باب ثالث علم تجوید اور لحن کا بیان 53
باب رابع متعلقات مخارج الحروف 60
باب خامس مخارج الحروف 69
باب سادس صفات الحروف 79
باب سابع حروف و حرکات کی اداء کا بیان 97
باب ثاس صفات عارضہ 111
باب تاسع غنہ کا بیان 120
باب عاشر ادغام کا بیان 133
باب حادی عشر مد کا بیان 133
باب ثانی عشر ھاء ضمیر اور اجتماع ساکنین کا بیان 160
باب ثالث عشر ہمزہ کا بیان 168
باب رابع عشر وقف اور سکتہ کا بیان 178
باب خامس عشر وقف کے متعلق ضروری احکام 187
باب سادس عشر بعض ضروری مسائل 208
خاتمہ 212
تقریظ 224

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like