تحفہ حدیث
مصنف : محمد امین اثری
صفحات: 227
اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے ۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں ۔اربعین کے نام سے کئی علماء نے حدیث کے مجموعے مرتب کیے ۔اور اسی طرح 100 احادیث پر مشتمل ایک مجموعہ عارف با اللہ مولانا سید محمد داؤد غزنوی نے ا نتہائی مختصراور جامع رسالہ ’’نخبۃ الاحادیث‘‘ کے نام سے مرتب کیا جس میں عبادات معاملات ،اخلاق وآداب وغیرہ سے متعلق کامل راہنمائی موجود ہے۔ موصوف کے کمال حسنِ انتخاب کی وجہ سے یہ کتاب اکثر دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔عصر حاضر میں بھی کئی مزید مجموعات ِحدیث منظر عام پر آئے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تحفۂ حدیث‘‘بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔یہ مجموعہ حدیث مولانا محمد اثری کامرتب شدہ ہے اس میں انہو ں نے ان احادیث مبارکہ کو جمع کیا ہے جو انسان کی عملی زندگی سے تعلق رکھتی ہیں ۔اور اردو زبان میں ان احادیث کی وضاحت اورتفصیل سے ان کی تشریح بھی کردی ہے ۔اسلامی زندگی کی بابت احادیث صحیحہ کا یہ مستند تشریحی مجموعہ تقریباً ساٹھ احادیث پر مشتمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
توحید | |
اللہ کا حق | 10 |
رسالت | |
محبت رسول | 13 |
رسالت محمدی | 18 |
رسول کی اطاعت | 25 |
عبادات | |
نماز | 28 |
زکوۃ | 30 |
روزہ | 36 |
حج | 41 |
اخلاق ۔محاسن | |
حسن خلق | 49 |
عدل و انصاف | 50 |
صبر | 59 |
توکل | 64 |
شکر | 72 |
مہمان نوازی | 77 |
شرم وحیاء | 78 |
معائب | |
جھوٹ | 80 |
چوری | 82 |
سود | 83 |
رشوت | 86 |
چغل خوری | 88 |
غیبت | 89 |
گالی گلوچ | 95 |
بہت بولنا | 96 |
وعدہ خلافی و عہد شکنی | 98 |
تکبر | 100 |
نام و نمود | 104 |
غصہ و غصب | 106 |
تفرقہ اندازی | 116 |
قول بلاعمل | 118 |
معا ملات و معاشرت | |
تجارت | 120 |
دولت اور اس کا صحیح مصرف | 121 |
نکاح | 125 |
طلاق | 130 |
نظم و اجتماعیت | 133 |
والدین کی اطاعت | 136 |
اولاد کی تعلیم و تربیت | 138 |
اونچ نیچ | 143 |
لباس | 149 |
کھانے پینے کے آداب | 150 |
سلام | 153 |
پیشاب و پاخانے کے آداب | 154 |
(ب) | |
انسانوں سے حسن سلوک | 156 |
اپنے بھائی کے لیے وہی چاہو جو اپنے لیے چاہتے ہو | 157 |
بھائی کی مدد | 159 |
سچا مسلمان | 160 |
چھوٹوں پر رحم بڑوں کا ادب | 161 |
مسلمان مسلمان کا آئینہ | 162 |
متفرقات | |
شہادت | 165 |
مال کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے | 169 |
دعا | 170 |
فکر آخرت | 182 |
دانشمندکون ہے؟ | 188 |
توبہ استغفار | 190 |
دعوت اسلامی | |
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر | 199 |
انصار اللہ | 202 |
ہر انسان حاکم و نگران ہے | 207 |
قرآن کی تعلیم | 209 |
علم دین | 217 |