توضیح القرآن تفسیر سورہ المائدہ

توضیح القرآن تفسیر سورہ المائدہ

 

مصنف : حافظ عبد الوہاب روپڑی

 

صفحات: 323

 

قرآن  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  دورِ حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور بعض مفسرین نے    بعض سورتوں کی الگ الگ  تفسیر اور  ان کے   مفاہیم  ومطالب   سمجھا نے کےلیے  بھی کتب تصنیف  کی ہیں  جیسے  معوذتین ،سورہ اخلاص، سورۂ فاتحہ ،سورۂ یوسف ،سورۂ کہف، سورۂ ملک  وغیرہ کی الگ الگ تفاسیر قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’توضیح  الفرقان تفسیر سورۃ المائدۃ ‘‘ مولانا حافظ  عبدالوہاب روپڑی﷾ کی  کاوش  ہے ۔ اس میں  الفاظ  کے معانی  آیات کے شان نزول اور تفسیر ی مطالب حسب ترتیب قلم بند کیے گئے ہیں ، بڑی سہل الفہم اور علمی فوائد اور تفسیری نکات پر مشتمل ہے ۔اسلوب سہل انگیز اور دل نشیں ہے اور استنباط احکام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔  مصنف کتاب  ہذا حافظ  عبدالوہاب روپڑی صاحب روپڑی خاندان کے  چشم وچراغ ہیں  ۔ موصوف  نے   دینی  تعلیم جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور  سے  حاصل کی  پھر  جامعہ ام القریٰ  تشریف گے  اور وہاں سے  سند فراغت حاصل   کر کے       وطن واپس تشریف لائے اور  عبد اللہ محدث روپڑی﷫  کی قائم کردہ درس گاہ جامعہ اہل حدیث  چوک دالگراں میں   تدریسی  خدمات انجام دینے کے علاوہ  دعوتی وتصنیفی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں ۔موصوف صاحب قلم اور اچھے خطیب  بھی ہیں ۔ ان کے زیر اہتمام محدث روپڑی اکیڈمی بھی قائم ہے جس کی  طرف سے محدث روپڑی ﷫ کی بعض علمی اور تحقیقی کتب اور سلطان المناظرین حافظ عبد القادر روپڑی ﷫ کے مناظرات بنام میزان المناظرہ اور خطبات طبع ہوچکے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی  دعوتی و تبلیغی، تدریسی وتصنیفی خدمات کو  قبول فرمائے  اورتفسیری  سلسلہ   کو   پایہ تکمیل تک پہنچانےکی توفیق عطافرمائے ( آمین )

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 11
عرض ناشر 12
تقریظ 13
تقریظ 17
پیش لفظ 19
مقدمہ 24
تاریخ نزول 29
وجہ تسمیہ 29
اسماء سورۂ مائدہ 29
سورت کےمحتویات 30
آیت نمبر1 کی وضاحت 31
آیت مبارکہ سےماخوذ ہونے والے احکام 34
آیت 2 کی وضاحت 34
آیت 21 کا شان نزول 35
اشعار رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے 37
دوران حج تجارت 38
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والےمسائل 39
تکمیل دین اور عمر فاروق ﷜ کا رونا 49
حرام اشیاء کا حلال ہونا 50
آیت مبارکہ سے اخذ ہونے والےمسائل 51
شان نزول 53
ما قبل سے مناسبت 53
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والے احکام 55
مشرکہ عورت سے نکاح 59
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والے مسائل 60
ماقبل سے مناسبت 62
شان نزول 62
وضو کے لیے نیت 65
خلال 67
مسح 67
چہرہ کی تعریف 68
وضو کی فضیلت 69
جنابت کےاسباب 70
غسل کب واجب ہوتا ہے ؟ 70
غسل کب مسنون ہوتا ہے ؟ 71
غسل جنابت کا طریقہ 71
تیمم کن حالتوں میں جائز ہے ؟ 72
تیمم کا طریقہ 72
نواقض تیمم 72
تیمم نعمت باری تعالیٰ ہے 73
آیت مبارکہ سےاخذ ہونے والے مسائل 74
آیت سے جو مسائل ثابت ہوتے ہیں 76
شہادت کی تعریف 78
آیت سے اخذ ہونے والے مسائل 79
شان نزول 81
آیت سے جومسائل ثابت ہوتے ہیں 82
ماقبل سے مناسبت 84
بنی اسرائیل کےقبائل اور نقباء 85
آیت کریمہ سے اخذ ہونے والے مسائل 86
تحریف کی اقسام 89
آیات سے جومسائل اخذ ہوتے ہیں 90
آیات مبارکہ کی ماقبل سےمناسبت 92
رسول اللہﷺکی صفات 92
آیات سے اخذ ہونےوالے مسائل 95
ما قبل سے مناسبت 96
عیسیٰ﷤ کاعاجز ہونا 97
آیت سے اخذ ہونے والے مسائل 98
آیت 18کا شان نزول 99
آیت سے جو مسائل اخذ ہوتےہیں 101
آیت 19 کا شان نزول 102
شمسی و قمری سال کےبارے اقوال 103
آیت سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں 105
ماقبل سے مناسبت 106
تین انعام 107
آیت سے اخذ ہونے والے مسائل 111
موسیٰ﷤ کی بد دعا 112
دعا کی قبولیت 112
وادی تیہ میں بنی اسرائیل پر انعامات الہٰی 113
موسیٰ﷤ کی وفات 113
آیت 25، 26سےاخذ ہونے والےمسائل 114
آیات کی ماقبل سے مناسبت 115
ہابیل اور قابیل کا واقعہ 116
متقی کی تعریف 117
ہابیل کی تین نصیحتیں 118
ہر قتل میں قابیل کی شراکت 119
مقام قتل 119
آیات سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں 120
قتل عمد کبیرہ گناہوں سے ہے 122
قتل نا حق سے رک جانا اجر عظیم کا باعث 122
اچھے یا برے طریقےکےموجد کا بیان 123
آیت 32سےثابت ہونےوالے مسائل 124
ماقبل سے مناسبت 126
آیت 33، 34 کا شان نزول 126
محاربین (فساد کرنےو الے) کون ہیں ؟ 127
محاربین کی سزا 127
دنیاوی سزا 127
آخرت میں سزا 128
آیات سے اخذ شدہ مسائل 129
ماقبل سے مناسبت 131
وسیلہ کامفہوم 131
جہاد کا معنی 132
آیات سےاخذ ہونےوالے مسائل 133
ماقبل سے مناسبت 134
چوری کی تعریف 135
سرقہ کی اقسام 135
قطع ید کا طریقہ 135
حد کی شروط 135
چوری کا نصاب 136
آیات سے جومسائل ثابت ہوتے ہیں 138
آیت کی ماقبل سےمناسبت 140
آیت 41کا شان نزول 140
یہود کی خصلت بد 141
آیت مبارکہ سےثابت ہونے والے مسائل 143
یہودیوں کی صفات 145
رشوت کی تعریف 145
یہودیوں کےبارے میں فیصلے کا اختیار 146
آیات سےجومسائل ثابت ہوتے ہیں 147
ماقبل سے مناسبت 149
فیصلہ کرتے وقت حکام کے لیے ضروری ہدایات 150
زخم کاقصاص کب لیا جائے 152
معاف کر دینے کی فضیلت 152
ظلم کی تعریف 153
آیات سےجو مسائل اخذ ہوتے ہیں 153
کلام الہٰی میں ناسخ اور منسوخ کی بحث 156
اصلی انجیل پر ترک عمل کے اسباب 157
آیات سے اخذ شدہ مسائل 157
شریعت سابقہ کی منسوخی کی وجوہات 160
جاہلیت کی تعریف 163
آیات سے جو مسائل اخذ ہوتےہیں 164
آیت 51تا 53کا شان نزول 166
اختلاف اور اس کا حل 167
آیات سے جومسائل اخذ ہوتےہیں 169
آیات کی ماقبل سےمناسبت 170
ارتدار کی تعریف 170
عہد نبوی میں مرتد ہونےوالے قبائل 171
پہلا قبیلہ(بنو مذحج) 171
دوسرا قبیلہ( بنو حنیفہ ) 171
مسیلمہ کذاب کی دربار رسالت میں حاضری 172
تیسرا قبیلہ( بنو اسد) 173
عہد صدیقی میں مرتد ہونیوالے قبائل 174
صدیق اکبر ﷜ کی اسلام پر جان نثاری 174
عہد فاروقی میں فتنہ ارتداد 175
مرتد کی سزا 175
ولائے ایمانی 177
آیات سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں 178
آیت57تا 59 کا شان نزول 179
آیات کی ماقبل آیات سے مناسبت 180
خلاف شریعت افعال پر خاموشی کی سزا 181
شعائر اسلام کااستہزا شیطانی صفت ہے 182
اذان کہنےوالے کی فضیلت 183
آیات جو مسائل اخذ ہوتے ہیں 185
یہودیوں پر اللہ کی ناراضگی 187
طاغوت کی تعریف 188
اہل کتاب کوعبد طاغوت کہنے کی وجہ 188
معاشرہ میں بگاڑ کی انتہا 190
برائی پر خاموشی کی سزا 191
اچھے معاشرے کی خصوصیات 191
علماء کےاقوال 192
آیات کی ماقبل سے مناسبت اور شان نزول 194
لفظ ’’ید‘‘ کا معنی 195
اعتراض اور اس کا جواب 196
یہود کے طبعی خصائص 197
اہل اسلام کے لیے لمحہ فکریہ 197
آیات سے جو مسائل ثابت ہوتےہیں 199

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like