تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد ششم

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد ششم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 639

 

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔  نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے  جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی  صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں  سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے  فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل  کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
باب:لوگ قریش کےتایع ہیں اورخلافت کےحقدارقریش ہیں 19
باب:جانشین مقررکرنایانہ کرنا 25
باب:امارت کوطلب کرنااوراس کاآروزمندہوناممنوع ہے 28
باب:مجبوری کےبغیرامیربنناناپسندیدہ عمل ہے 31
باب:عادل امام کی فضیلت اورظالم کی سزااوررعایاکےساتھ نرمی برتنےکی تحریض اوران کی مشقت میں ڈالنےسےمنع کرنا 32
باب:خیانت کی حرمت کی شدت وناگواری 39
باب:سرکاری کاروندوں کاتحفہ تحائف لیناجائزہے 41
باب:امراءکی اطاعت ان کاموں میں لازم ہےجوگناہ نہین اورگناہ کےکاموں میں اطاعت کرناحرام ہے 46
باب:امام ڈھال ہے اس کی نگرانی میں جنگ لڑی جاتی ہے اوارس کےذریعہ بجاؤ حاصل کیاجاتاہے 57
باب:اس خلیفہ کی بیعت کوپوراکرناواجب ہےجس کی سب سےپہلےبعیت کی ہے 58
باب:حاکموں کےظلم اوراپنےآپ کو ترجیح دینےپرصبرکرنےکاحکم 64
باب:امراءکی اطاعت کرنااگرچہ حقوق سےمحروم رکھیں 65
باب:فتنوں کےظہورکےوقت خصوصی اورعام حالات میں عمومی طورپرمسلمانوں کی جماعت کےساتھ رہناضروری ہےاوامراءکی اطاعت سےنکلنااورجماعت سے علیحدگی اختیارکرناناجائزہے 66
باب:مسلمانوں کےاتحادواتفاق اورجمعیت میں تفریق پیداکرنےوالاحکم 74
باب:جب دوخلیفوں کی بیعت کرلی جائے 76
باب:امراءکی خلاف شریعت باتوں کاانکارضروری ہے لیکن جب تک وہ نمازکےپابندرہیں اوراس طرح دوسرےفرائض کااہتمام کریں ان سےجنگ کرناجائزنہیں ہے 76
باب:اچھےاوربرےحکران 78
باب:لڑائی کاقصدکرتےوقت امام کےلیے یہ بہترہےکہوہ لشکرسےثابت قدمی کی بیعت لےاوردرخت کےلیےنیچے بیعت رضوان کاذکرخیر 81
باب:مہاجرکےلیے اپنےوطن میں دوبارہ اقامت اختیارکرنامنع ہے 87
باب:فتح مکہ کےبعداسلام جہاداورنیکی پربیعت لینااورفتح مکہ کےبعدہجرت نہیں ہےکامفہوم بیان کرنا 88
باب:عورتوں کی بیعت کی صورت 92
حسب استطاعت سننےاورماننےکی بیعت 94
باب:بلوغت کاعمرکابیان 94
باب:جب کافروں کےہاتھ لگنےکاخطرہ ہوتووہ قرآن کانسخہ دشمن کےسرزمین میں لےجانامموع ہے 96
باب:گھڑدوڑمیں مقابلہ اوران کی تضمیر 97
باب:گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیرہے 99
باب:گھوڑوں کی ناپسندیدہ عادات 102
باب:جہاداوراللہ کی راہ میں نکلنےکی فضیلت 104
باب:اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہادت کی فضیلت 108
باب:صبح یاشام اللہ کی راہ میں نکلنےکی فضیلت 111
باب:اللہ تعالیٰ نےجنت میں مجاہدکےلیےجومراتب رکھےہیں ان کابیان 113
باب:جواللہ کی راہ میں قتل ہوجائےاس کی قرض کےسواتمام خطائیں قصورمعاف ہوجاتےہیں 114
شہداءکی ارواح جنت میں ہیں اورزندہ اپنےرب کےہاں رزق دئیےجاتےہیں 116
باب:جہاداورسرحدپرپہرہ دینےکی فضیلت 118
باب:ان دوآمیوں کابیان جن میں سےایک دوسرےکوقتل کرناہےاوردونوں جنت میں داخل ہوجاتےہیں 121
باب:جس نےکافرکوقتل کیا،پھرراہ راست پرقائم رہنےکی توفیق ملی 122
اللہ کی راہ میں صدقہ کرنےکی فضیلت اوراس میں اضافہ 123
باب:اللہ کی راہ میں جنگ لڑنےکےلیے نکلنےوالےکی سواری وغیرہ کےذریعہ اعانت اوراس کےگھروالوں میں بہترین اندازسےجانشینی کی فضیلت 124
باب:مجاہدین کی بیویوں   کی حرمت عزت واوران کےسلسلہ میں خیانت کےمرتکب کاگناہ 127
باب:فرضیت جہادمعذوروں سےساقط ہے 129
باب:شہیدکےلیے جنت کاثبوت 130
باب:جس نےاس لیے لڑائی لڑی تاکہ اللہ کابول بالاہووہی اللہ کی راہ میں لڑنےوالاہے 136
باب:جوشخص دکھاوےاورنمودونمائش کی خاطرلڑاوہ آگ کاحقدار ہوگا 138
باب:جس نےجہادمیں حصہ لیااوراس کوغنیمت ملی اورجس کوغنیمت نہ ملی ان کےثواب کی مقدار 140
باب:رسول اللہ ﷺکافرمان ہےاعمال کادارومداربس نیت پرہےاس میں جہادوغیرہ تمام اعمال داخل ہیں 142
باب:اللہ کی راہ میں شہادت طلب کرناپسندیدہ عمل ہے 144
باب:جوانسان جہادمیں حصہ لیےاوردل میں اس کی آرزوکےبغیرفوت ہوگیاوہ قابل مذمت ہے 145
باب:اس انسان کااجروثواب جسےبیماری کسی دوسرےعذرنےجہادمیں شرکت سےروکےرکھ 146
باب:سمندری جہادکی فضیلت 146
باب:اللہ کی راہ میں پہرہ دینےکی فضیلت 150
باب:شہیدوں کابیان 151
باب:تیراندازی کی فضیلت اس پرابھارنااورجواسےسیکھ کربھول جائےاس کی مذمت کرنا 153
باب:حضور اکرمﷺ کافرمان ہے میری امت کاایک گروہ ہمیشہ حق پرقائم رہےگاکسی کی مخالفت سےاسےنقصان نہیں پہنچےگا۔ 155
باب:چلنےمیں جانوروں کی مصلحت کالحاظ رکھنااورراستہ میں رات کواترنےسےمنع کرنا(رات کوراستہ میں پڑاؤکرنےسےمنع کرنا) 159
باب:سفرعذاب (دکھ تکلیف)کاٹکڑاہےاس لیے مسافرکواپنی مصروفیت سےفارغ ہوتےہی گھرلوٹناچاہیے 161
باب:سفرسےآنےوالےکےلیے رات گھرپہنچناناپسندیدہ کام ہے 162
شکاراورذبیحےاورجوجانورکھانےکےلائق ہیں 167
باب:سدھائےہوئےکتوں سےشکارکرنا 167
باب:جب شکارشکاری سےغائب ہوجائےپھروہ اس کو پالے 175
باب:ہرکچلی ولادرندہ اورہرنیچےسےشکارکرنےوالاپرندہ کھاناحرام ہے 176
باب:سمندرمیں مرنےوالےجانوروں کی باحت 179
باب:پالتو گدھوں کےکھانےکی حرمت 184
باب:گھوڑوں کاگوشت کھانےکےبارےمیں 191
باب:سوسمارکےگوشت کی اباحت 193
باب:مکڑی کھانےکاجواز 203
خرگوش کھانےکاجواز 204
باب:شکاراوردشمن کےخلاف میں معاون چیزوں سےمددلیناجائزہےاورکنکرپھینکناجائزنہیں ہے 205
باب:اچھی طرح ذبح اورقتل کرنےاورچھری تیزکرنےکاحکم 207
باب: چوپایوں کوباندھنامارنے کےلیےممنوع ہے 208

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like