تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد سوم

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد سوم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 671

 

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔  نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے  جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی  صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں  سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے  فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل  کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
مسافروں کی نمازاوراس کےقصرکابیان
باب:رات کی نمازکےمتفرقات اورجواس سےسویارہایابیمارہوگیا 21
باب:اوابین کی نمازکاوقت وہ ہےجب اونٹ کےبچوں کےپیرجلنےلگیت 28
باب:رات کی نمازدودورکعت ہےاوروتررات کےآخری حصہ میں ایک رکعت ہے 29
باب:جسےیہ ڈرہےکہ وہ رات کےآخری حصہ میں اٹھ نہیں سکےگاوہ رات کےآغازمیں وترپڑھ لے 36
باب:بہترین نمازوہ ہےجس میں قیام لمباہو 37
باب:رات میں ایک گھڑی ہےجس میں دعاقبول ہوتی ہے 38
باب:رات کےآخری حصہ میں دعااوریادالہیٰ کی ترغیب اوراس میں ان کی قبولیت 39
باب:قیام رمضان یعنی تراویح کی ترغیب دلانا 43
باب:نبی ﷺکی رات کی نمازاوردعاءاورآپ کاقیام 48
باب:رات کی نمازمیں طویل قراءت کرنامستحب ہےیعنی پسندیدہ عمل ہے 69
باب:رات بھرصبح تک سوئےرہنےوالےکی صورت حال (رات کی نمازکی ترغیب خواہ رکعات کم ہوں) 72
باب:نفل نمازگھرمیں پڑھنابہترہےاورمسجدمیں پڑھناجائزہے 74
باب:دائمی عمل کی فضیلت 78
باب:جسےنمازمیں اونگھ آئےقاقرآن پڑھنادشوارہوجائےیاسےذکرکی قدرت نہ رہےاسےیہ حکم ہےکہ وہ سوجائےیااس کیفیت کاخاتمہ تک بیٹھ جائے 81
قرآن کےفضائل اوراس کےمتعلقات 87
باب:قرآن کی نگہداشت کاحکم اوریہ کہنامیں نےفلاں آیت بھلادی ہے 87
باب:قرآن کو خوش الحانی سےپڑھناپسندیدہ ہے 91
باب:فتح مکہ کےدن نبی اکرمﷺ کی سورۃ فتح کی تلاوت کاتذکرہ 95
باب:،قرآن مجیدکی تلاوت پرسکنیت اترنا 96
باب:حافظ قرآن کی فضیلت 99
باب:ماہرقرآن کی فضیلت اورجواس میں انکتاہے اس کااجر 100
باب:قرآن مجیداہل فضل اوراس میں مہارت وحذاقت رکھنےوالوں کوسنانابہترہےاگرچہ پڑھنے والاسننےوالےسےافضل وبرترہے 101
باب:قرآن مجیدسننےکی فضیلت اورحافظ قرآن سےسننےکےلیے بڑھنےکی فرمائش کرنااورقرات کےوقت رونااوراس پرغوروفکرکرنا 103
باب:نمازمیں قرآن مجیدپڑھنےاوراس کےسیکھنےکی فضیلت 106
باب:قرآن مجیدخاص کرسورۃ بقرہ پڑھنےکی فضیلت 108
باب:فاتحہاوسورۃ بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت اوربقرہ کی آخری دوآیتیں پڑھنےکی ترغیب 110
باب:سورہ کہف اورآیت الکرسی کی فضیلت 113
باب:قل ہواللہ احدکی فضیلت 114
باب:معوذتین پڑھنےکی فضیلت 117
باب:اس انسان کی فضیلت جوقرآن کےساتھ لگارہتاہےاوراسےسکھاتاہےاوراس انسان کی فضیلت جوفقہ وغیرہ کی صورت میں حکمت سیکھناہےاس پرعمل کرتااواس کی تعلیم دیناہے 118
باب:قرآن کےسات حروف پرہونےکابیان اوراس کےمفہوم کی وضاحت 122
باب:قراءت آہستہ آہستہ کرناہذیعنی تیزی میں حدسےبڑھ جانےسےاجتناب 128
باب:قراءت کےمتعلقات 133
باب:وہ اوقات جن میں نمازپڑھنےسےروکاگیاہے 136
باب:عمرہ بن عبسہ کامسلمان ہونا 142
باب:طلوع شمس اورغروب شمس کےوقت قصدنمازپڑھنادرست نہیں ہے 146
باب:ان دورکعتوں کی معرفت جونبی اکرمﷺ عصرکےبعدپڑھ کرتےتھے 147
باب:نمازمغرب سےپہلےدورکعت پڑھنامستحب پسندیدہ ہے 150
باب:ہراذان اورتکبیرکےدرمیان نفل نمازہے 152
باب:نمازخوف یعنی جنگ میں نماز 153
جمعہ کےمتعلق احکام ومسائل 163
باب:جمعہ کےلیے غسل کرناہربالغ مردکےلیے ضروری ہےاورجس چیزکالوگوں کوحکم دیاگیاہےاس کابیان 165
باب:جمعہ کےدن خوشبولگانااورمسواک کرنا 167
باب:جمعہ کےدن خطبہ میں خاموشی اختیارکرنا 170
باب:جمعہ کےدن آنےوالی ساعت 172
باب:جمعہ کےدن کی فضیلت 175
باب:جمعہ کےدن کےلیے اس امت کی رہنمائی 176
باب:جمعہ کےدن جلدجانےکی فضیلت 179
باب:خطبہ میں خاموش رہنےاوروالےسننےالےکی فضلت 181
باب:جمعہ کی نمازسورج کی ڈھلنےپرہے 181
باب:نمازجمعہ سےپہلےدوخطبےہیں اوران کےدرمیان بیٹھناجائےگا 184
باب:اللہ تعالیٰ کافرمان ہے جب تجارت یاکوئی مشغلہ دیکھتےہیں توتجھےکھڑاچھوڑکراس طرف دورڑجاتےہیں 186
باب:جمعہ چھوڑنےپرشدت وسختی 188
باب: نمازجمعہ اورخطبہ میں تخفیف 188
باب:دوران خطبہ تحیۃ المسجدپڑھنا 198
باب:خطبہ کےدروان تعلیم دینایعنی دین سکھانا 202
باب:نمازجمعہ میں کون سی سورتیں پڑھی جائیں گی 202
باب:جمعہ کےدن کون سی سورت پڑھی جائےگی 205
باب:جمعہ کےبعدنماز 207
کتاب عیدین (عیدالفطراورعیدالاضحیٰ )کی نماز 213
باب:عیدین کےدین عورتوں کاعیدگاہ کی طرف جانا 220
باب:عیدگاہ میں نمازسےپہلےاوربعدمیں نمازنہیں ہے 22
باب:نمازعیدین میں کون سی سورت پڑھی جائےگی 223
باب:عیدکےدنوں میں ایسےکھیل کی اجازت ہےجوگناہ کاباعث نہ بنے 224
نمازاستسقاء (بارش طلب کرنا) 231
باب:نمازاستسقاءکےلیے ہاتھ اٹھانا 233
باب:بارش طلب کرنےکےلیے دعاکرنا 235
باب:ہواوربادل کودیکھ کرپناہ مانگنااوربارش برسنےسےفرحت اورخوشی کااظہارکرنا 240
باب:صبااوردبور 242
سورج اورچاندگرہن کابیان 245
باب:نمازکسوف 245
باب:نمازخسوف میں عذاب قبرکاذکر 253
باب:نمازکسوف میں نبی اکرمﷺ کےسامنےجنت اوردوزخ کےحالات کےحالات 254
باب: ان راویوں کی روایت جوکہتےہیں آپ نےچارسجدوں کےساتھ آٹھ رکوع کیے 264
باب:نمازکسوف کےلیے اعلان کرناکہ 265

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like