تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد دوم
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد دوم
مصنف : امام مسلم بن الحجاج
صفحات: 647
اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
طہارت کابیان | |
باب:دائیں ہاتھ سےاستنجاءکرنےکی ممانعت | 17 |
باب:طہارت وپاکیزگی وغیرہ میں دائیں طرف سےآغازکرنا | 18 |
باب:راستہ اورسایہ میں قضائےحاجت سےممانعت | 19 |
باب:قضائےحاجت کی صورت میں پانی سےاستنجاءکرنا | 20 |
باب:موزوں پرمسح | 21 |
باب:پیشانی اورپگڑی پرمسح | 27 |
باب:موزوں پرمسح کےلیے مدت کی تحدید | 30 |
باب:ایک وضوسےسب نمازیں اداکرنا | 31 |
باب:وضوکرنےوالےیادوسرےانسان کےلیے جائزنہیں ہےکہ وہ اپنےہاتھ کوجبکہ ا سکےپلیدہونےکاشبہ ہووہ تین دفعہ دھوئے بغیربرتن میں ڈالنے | 32 |
باب:کتےکےبرتن مین منہ ڈالنےکاحکم | 34 |
باب:ٹھہرےہوئےپانی پیشاب کرنےکی ممانعت | 37 |
باب:ٹھہرےپانی میں غسل کرنےکی ممانعت | 39 |
باب:مسجدمیں پیشاب یاکوئی اورنجاست پڑی ہوتواس کادھوناضروری ہےاورزمین پانی سےپاک جاتی ہےاس کےکھودنےکی ضرورت نہیں ہے | 40 |
باب:شیرخواربچےکےبول کاحکم اوراس کو دھونےکی کیفیت | 42 |
باب:منی کاحکم | 45 |
باب:خون کی نجاست اوراس کےدھونےکی کیفیت | 49 |
باب:بول کےنجس ہونےکی دلیل اوراس سےبچاؤاورتحفظ کاضروری ہونا | 50 |
حیض کابیان | 55 |
باب:تہبندکےاوپرحائضہ عورت سےمباشرت | 55 |
باب:حائضہ کےساتھ ایک لحاف میں لیٹنا | 57 |
باب:حائضہ عورت کےلیے جائزہےکہ وہ اپنےخاوندکاسردھوئےاسےکنگھی کرےاوراس کاجھوٹاپاک ہےاس کی گودمیں سررکھنااورقرآن پڑھنادرست ہے | 58 |
مذی کاحکم | 64 |
نیندسےبیدارہوکرچہرہ اوردونوں ہاتھ دھونا | 65 |
باب:جنبی کےلیے سوناجائزہےلیکن اگروہ کھاناپیناسونایادوبارہ تعلقات قائم کرناچاہتاہےتو بہتریہ ہےکہ وہ شرم گاہ کودھوکروضوکرلے | 66 |
باب،عورت کی منی نکلنےکی صورت میں اس پرنہانالازم ہے | 70 |
باب:مرداورعورت کی منی کی کیفیت ہےاوریہ کہ بچہ دونوں کےپانی کےملاپ سےپیداہوتاہے | 73 |
باب:غسل جنابت کی کیفیت | 76 |
باب:غسل جنابت کےلیے پانی کی مستحب مقدار،مرداورعورت کاایک برتن سےاکٹھےغسل کرنااورمیاں بیوی کاایک دوسرےکےبچےہوئےپانی سےنہانا | 80 |
باب:سراوردوسرےجسم پرتین دفعہ پانی بہناناپسندیدہ عمل ہے | 86 |
باب:غسل میں سرکےگوندےہوئےبالوں کاحکم | 88 |
باب:غسل حیض کرنےوالی عورت کےلیے مستحب ہےکہ وہ خون کی جگہ پرخوشبواستعمال کر | 90 |
باب:مستحاضہ کاغسل اوراس کی نماز | 93 |
باب:حائضہ کےلیے روزےکی قضاہےنماکی نہیں | 98 |
باب:غسل کرنےوالےکاکپڑےوغیرہ سےپردہکرنا | 100 |
باب:دوسرےکی کی شرم گاہ دیکھنےکی ممانعت | 102 |
باب:تنہائی مین برہنہ نہاناجائزہے | 103 |
باب:شرم گاہ کی حفاظت پرتوجہ دینا | 104 |
باب:قضائےحاجت کےلیے کیسےپردہ کیاجائےگا | 106 |
باب:پاکستانی نسخہ کی رو سےترجم آغازاسلام | 107 |
نمازکابیان | 141 |
باب:اذان کی ابتداء | 141 |
باب:اذان کےکلمات دودومرتبہ اورتکبیراکہری کہنےکاحکم | 142 |
باب:اذان کی ہیت کیفیت | 144 |
باب:ایک مسجدکےلیے دوموذن رکھناپسندیدہ ہے | 146 |
باب:اندھےکےساتھ جب بیناہوتواس کاذان دیناجائزہے | 146 |
باب:دارالکفرکےلوگوں سےاذان سننےکی صورت میں حملہ کرنےسےرک جانا | 147 |
باب:اذان سن کراذان دینےوالےکلمات ہی کہنامستحب ہےپھررسول اللہﷺ پردوردپڑھے | 148 |
باب:اذان کی فضیلت اورشیطان کااذان سن کربھاگ کھڑےہونا | 157 |
نمازمیں تشہد | 178 |
باب:تشہدکےبعدنبی ﷺپردرودبھجینا | 186 |
باب:سمع اللہ لمن حمدہ ربنالک الحمدآمین کہنا | 191 |
مقتدی کاامام کی اقتداءکرنا | 194 |
تکبیروغیرہ میں امام سےسبقت لےجاناناجائزہے | 199 |