توحید کی سنہری کرنیں
مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ
صفحات: 395
اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کامعنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں بےشمار خدمات انجام دیں۔ ماضی میں شیخ الاسلام محمد بن الوہاب کی اشاعت توحید کےسلسلے میں خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم نےاس کی شروحات بھی لکھی ہیں اور کئی علماء نے اس کتاب کےمتعد د زبانوں میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اردو زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے جسے سعودی حکومت اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ توحید کی سنہری کرنیں‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کی عقیدہ توحید پر مشہور ومعروف کتاب التوحید کی شرح ’’غایۃ المرید ‘ کے ایک اختصار کا ترجمہ ہےیہ اختصار شیخ محمد بن حسین القحطانی نے کیا ہے ۔جسے دار الابلاغ ،لاہور کے مدیر محترم جناب طاہر نقاش﷾ نے اردو ترجمہ کروا کر’ توحید کی سنہری کرنیں‘ کے نام سے بڑے خوبصورت انداز میں طباعت کے بہترین معیار پر شائع کیا ہے ۔یہ کتاب شرک کی پُر خار وادیوں سے نکل کر توحید کے مہکتے گلستانوں میں پہنچنے کےخواشمندوں کے لیے تحفہ خاص ہے ۔جو لوگ اپنے عقیدے کی حفاظت وصیانت کرنا چاہتے ہیں وہ افراد اس کتاب کا خود مطالعہ کریں اور اسے تقسیم کر کے عام کریں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کتاب وشارح اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
کتا ب التو حید | 11 |
کتا ب التو حید | 14 |
تو حید کی فضیلت او ر اس کے گنا ہوں کا کفا رہ ہونے کا بیان | 24 |
حقیقی مو جد بلا حساب جنت میں پا ئے گا | 31 |
شرک سے ڈرنے کا بیان | 39 |
لا الہ الا اللہ کی گو اہی کے لئے لو گو ں کو دعوت دینا | 46 |
توحید کی تفسیر اور کلمہ اور کلمہ لا الہ الا اللہ کی گو اہی کا مطلب | 53 |
رفع بلا اور دفع مصائب کے لئے چھلے اور دھا گے وغیرہ پہننا شرک ہے | 61 |
دموں اور تعو یذوں کا بیان | 70 |
کسی درخت یاپتھر وغیرہ کو متبرک سمجھنے کا بیان | 78 |
غیر اللہ کے لئے ذبح کرنے کا حکم | 91 |
جہا ں غیر اللہ کے نام پر جا نو ر ذبح کیے جا ئیں وہا ں اللہ کے نام پر ذبح کرنا | 100 |
غیر اللہ کے کی نذر و نیا ز ما ننا شرک ہے | 106 |
غیر اللہ سے پنا ہ طلب کر نا شرک ہے | 109 |
غیر اللہ سے فر یاد کر نا یا انھیں پکا رنا شر ک ہے | 114 |
باب قو ل اللہ تعالیٰ (ایشر کون مالا یخلق ) الا یہ | 124 |
باب قول اللہ تعالیٰ (حتی اذا فذع عن قلو بھم ) | 132 |
شفا عت کا بیان | 137 |
ہدا یت دینے والا اللہ تعا لی ٰ کے سوا کوئی نہیں | 151 |
بنی آدم کے کفر اور شرک دین کا بنیادی سبب بزرگوں کے | 157 |
کسی بزرگ کی قبر کے پاس اللہ تعا لی کی عبادت کر نا ایک سنگین جرم ہے | 176 |
بزرگوں کی قبر کے بارے میں غلو کر نا ان کو بت بنا دیتا ہے | 178 |
رسول اللہ ﷺکا توحید کی مکمل حفاظت کرنا | 182 |
اس امت کے بعض افر اد بتوں کی پوجا کر یں گے | 186 |
جادو کا بیان | 197 |
جادو کی چند اقسام کا بیان | 203 |
نجو میوں کا بیان | 209 |
جادو ٹوٹکے کے ذریعے جادو کے علا ج کا بیان | 216 |
بد فالی اور بد شگو نی کا بیان | 220 |
علم نجوم کا شر عی حکم | 227 |
با رش کی نسبت ستا روں کی جا نب کر نے کا حکم | 232 |
باب قولہ تعالی ٰ(و من الناس من یتخذ من دون اللہ انداد ) الایہ | 238 |
باب قولہ تعالی ٰ(انما ذلکم الشیطان یخوف اولیا ء ) الایہ | 244 |
باب قولہ تعالی ٰ( و علی اللہ فتوکلوا ان کننتم مو منین ) | 245 |
باب قولہ تعالی ٰ(افا منو امکر اللہ فلایامن مکراللہ )الایہ | |
اللہ تعا لیٰ کی تقدیر پر صبر کر نا ایمان با اللہ کا حصہ ہے | 258 |
ریا ء کا ری کا بیان | 264 |
انسان کا اپنے عمل سے دنیا کو طلب کر نا بھی شرک ہے | 268 |
اللہ تعا لی کی حرام کر دہ چیزوں کو حلا ل اورحلا ل چیزوں کو حرام کرنے میں | 272 |
باب قو لہ تعا لی ٰ (الم تر الی الذین یذعمون )الایہ | 278 |
اسما ء و صفات کے منکر کا حکم | 284 |
باب قو لہ تعا لی ٰ (یعرفون نعمۃ اللہ ثمہ ینکرو نھا) | 288 |
باب قو لہ تعا لی(فلا تجعلو ا اللہ انداد وانتم تعلمون ) | 292 |
اللہ تعا لیٰ کی قسم پر کفا یت نہ کر نے والے شخص کا حکم | 299 |
زمانے کو گالی دینا اللہ کو ایذا پہچانا ہے | 303 |
قا ضی القضا ۃ (چیف جسٹس ) لقب اختیار کر نے کی شر عی حیثیت | 306 |
اللہ تعالیٰ کے اسما ء حسنیٰ کی تعطیم اور اس وجہ سے (کسی کے نام )کی تبدیلی | 309 |
اللہ قر آن مجید اور رسو لﷺ سے استہز ا کرنے والے شخص کاحکم | 312 |
با ب قولہ اتعالی ٰ (ولئن اذقنا رحمۃ منا من بعد ضرا ء) | 315 |
باب قولہ تعالیٰ (فلما ء امن ھما صا لحا جعلا لہ شرکا ء ) | 322 |
باب قولہ تعالی(وللہ الا سما ء الحسنی ٰ فاد عو ہ بھا ) | 327 |
السلام علی اللہ کہنے کی مما نعت | 331 |
اے اللہ اگر تو چا ہتا ہے تو مجھے بخش د ے کہنے کا حکم | 333 |
عبدی و امتی ’’ میرا بندہ اور میری بندی کہنے کی مما نعت | 336 |
جو اللہ کے نام پر سوال کرے ے اسے خالی ہاتھ نہ لو ٹا یا جائے | 339 |
اللہ کا واسطہ دے کر صرف جنت کا سوال کر نا چا ئیے | 342 |
کلمہ ’’ لو .. یعنی اگر کہنے کا حکم | 344 |
ہوا اور آندھی کو گالی دینے کی مما نعت | 347 |
باب قو لہ تعا لیٰ ( یظنون با اللہ غیر الحق ظن الجا ھلیۃ ) | 349 |
منکر ین تقدیر کا بیا ن | 354 |
تصو یر یں بنانے والو ں کا حکم | 360 |
کثر ت سے قسم اٹھانے کا حکم | 365 |
اللہ تعا لی اور اس کے رسول کے ذمہ یعنی ضما نت دینے کاحکم | 369 |
اللہ تعالیٰ پر قسم اٹھانے کا حکم | 374 |
اللع تعالی ٰ کومخلوق پر سفا رشی بنانے کس مما نعت | 377 |
نبی اکر م ﷺ کا گلشن تو حید کی حفا ظت فرمانا اور شرک کے را ستوں کوبند کرنا | 380 |
باب قو لہ تعالی ٰ(وما قدرو اللہ حق قد رہ) | 384 |