توحید کے بنیادی اصول

توحید کے بنیادی اصول

 

مصنف : ڈاکٹر ابوامینہ بلال فلپس

 

صفحات: 230

 

اللہ کی توحید وہ روشنی ہے کہ جس کے دل میں جگہ بنا لیتی ہے اسے زندگی کے تمام فنون و راہیں سجھا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے زمین پر بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانے کے لیے انبیاء کا سلسلہ نازل کیا۔جن کی دعوت کا مرکزی موضوع ہی توحید تھا وہ لوگوں کو ان کے رب کی حقیقی شناخت کروانے اور معبودوان باطلہ  کی نشاندہی کرتے ہوئے ان سےبراء ت کادرس دیتے۔ اسی توحید کےلیے  انبیاء و رسل نے اپنی جان قربان کیں اور اپنے جسم مخالفین کے پتھروں سےلہولہان کروائے۔زیر نظر کتاب نو مسلم ڈاکٹر ابوامینہ بلا ل فلپس کی تصنیف ہے جو جمیکا میں پیدا ہوئے  کینیڈا میں پلے بڑھے اور 1972ء میں  اسلام قبول کیا اور عرب کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں اسلامی تعلیم حاصل کی۔مذکورہ کتاب میں مصنف نے توحید اور اس سے متعلقہ ابحاث کو مفصل ذکر  کردیا ہے اس کتاب کے کل گیارہ باب ہیں۔ پہلا باب توحید کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ دوسرا شرک کی اقسام ۔ تیسرا اللہ کا آدم سے عہدلینا۔ چوتھاطلسم اور شگون۔ پانچواں قسمت سےمتعلقہ بحث ۔ چھٹے میں علم نجوم کی وجہ سے شرک کی قباحتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اسی طرح ساتویں باب میں جادو  اور  اس کی حقیقت کا بیان ہے۔ آٹھویں باب میں اللہ کےہرجگہ ہونے کے عقیدہ پر وضاحت ہے۔نویں باب میں اللہ تعالیٰ کے دنیا میں دیدار سے متعلق بحث ہے جبکہ دسویں باب میں وحدت الوجود کےمسئلہ کو موضوع  بحث بنایا گیا ہے ۔اس طرح گیارہویں اور آخری باب  فوت شدہ سے دعائیں مانگنے کاردّ پر مشتمل ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
ڈاکٹر بلال فلپس کا تعارف 7
پیش لفظ 9
ابتدائیہ 11
پہلا باب۔توحید کے پہلو 16
دوسرا باب۔شرک کی اقسام 38
ربوبیت میں شرک 39
عبادت میں شرک 48
تیسرا باب۔اللہ کا آدم ؑ سے عہد لینا 54
چوتھا باب۔طلسم اور شگون 66
پانچواں باب۔قسمت کا حال بتانا 84
جنوں کی دنیا 85
چھٹا باب۔علم نجوم 98
ساتواں باب۔جادو 108
آٹھواں باب۔علو 125
نواں باب۔اللہ کا دیدار 146
دسواں باب۔ولی کی پرستش 160
گیارہواں باب۔قبر پرستی 185
شرک کی ابتداء 196
صالحین کی حد سے زیادہ تعریف 198
قبروں کو عبادت گاہیں بنانا 205
قبروں والی مسجدیں 207
مسجد نبوی میں نماز 210
اختتامیہ 212
اشاریہ احادیث 215
کتابیات 224

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like