توہین رسالت کا علمی و تاریخی جائزہ
توہین رسالت کا علمی و تاریخی جائزہ
مصنف : محمد تصدق حسین
صفحات: 240
اللہ رب العزت نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد اس کے لیے ہر نعمت کو مسخر کیا اور اس کی رہنمائی کے لیے ضرورت کے مطابق انبیاء کو مبعوث فرمایا۔ ہر نبی ورسول کی عزت اور ان کا احترام ایمانیات کا حصہ ہے۔ اور سب سے بڑھ کر سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے بڑھ کر محبت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کی ذاتِ گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ہر دو ر میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر تاریخ کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔زیرِ تبصرہ کتاب میں انبیاء کے واقعات کو قرآن حکیم سے بیان کیا گیا ہے اور ان کے فضائل ومناقب کو اُجاگر کیا گیا ہے اور پھر ارتقائی صورت کو واضح کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں آٹھ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔پہلے میں قرآن کریم اور مختلف انبیاء کا بیان ہے‘ دوسرے میں اقوام عالم اور مرکزیت انبیاء کو‘تیسرے میں مرکزیت سید کائناتﷺ کو‘ چوتھے میں تاجدار انبیاء اور غیرمسلم کو‘ پانچویں میں آداب بارگاہِ نبوت کو‘ چھٹے میں مسئلہ توہین رسالت کو‘ ساتویں میں اقوامِ عالم اور توہین مذہب کو اور آٹھویں میں سازشوں کے تسلسل کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب’’ توہین رسالت کا علمی وتاریخی جائزہ ‘‘ علامہ محمد تصدق حسین کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 7 |
اھداء | 8 |
تقریظ | 9 |
مقدمہ | 11 |
باب نمبر 1۔انبیاءکرام اورقرآن حکیم | 17 |
حضرت ابراہیم اورقرآن حکیم | 21 |
حضرت موسی اورقرآن حکیم | 23 |
حضرت عیسی اورقرآن حکیم | 26 |
وحدت نوع انسانی | 30 |
باب نمبر 2۔اقوام عالم اورمرکزیت انبیاء | 33 |
قوم نوح | 35 |
قوم عاد | 37 |
قوم ثمود | 38 |
قوم لوط | 39 |
اہل مدین | 41 |
حاصل کلام | 43 |
باب نمبر 3۔مرکزیت سیدکائنات ﷺ | 45 |
تورات میں سرور عالم کےمتعلق بشارتیں | 46 |
انجیل میں سیدعالم کےمتعلق بشارتیں | 49 |
ہندوؤں کی کتب مقدسہ اوررحمت عالم | 59 |
باب نمبر 4۔تاجدار انبیاء اورغیر مسلم | 59 |
تھامس کارلائل | 60 |
مائیکل ہارٹ | 62 |
ہمفرے | 62 |
نپولین بوناپارٹ | 63 |
ڈاکٹر ڈی رائٹ | 63 |
مسزاینی سنٹ | 63 |
کونٹ ٹالسٹائی | 64 |
ڈاکٹر ای ۔اے فریمن | 64 |
مسٹر سار مستشرق | 64 |
ڈاکٹر لین پول | 65 |
ڈاکٹر بدھ یرسنگھ | 65 |
سوامی برج نارائن | 65 |
کملادیوی بی ۔اے | 65 |
بابوجگل کشورکھنہ | 66 |
بی ایس رندھا اورہوشیارپوری | 66 |
سوامی لکشمن رائے | 67 |
وشوانرائن | 68 |
لالہ سرداری لال | 69 |
گاندھی جی | 69 |
میجر آرتھرگلن لیونارڈ | 69 |
حکم چند کماربی ۔اے | 70 |
راجا ادھا پرشاد سنھا | 70 |
ڈاکٹر شیے | 70 |
سرفلیکڈ | 70 |
جان ڈیون پورٹ | 71 |
یوکمبا مائنٹ | 71 |
پیشوابدھ مذہب مانگ تونگ | 71 |
پنڈت بال مکند عرش ملیسانی | 71 |
چرن سرن ناز مانکپوری | 73 |
مہاراجہ سرکشن پرشاد | 74 |
رویندرجین رویندر | 75 |
جان رابٹ جان | 75 |
پنڈت جگن ناتھ | 76 |
کالکاپرشاد | 76 |
پنڈت رکھوندراؤ | 76 |
لالہ امرچند جالندھری | 77 |
ادوھے ناتھ لکھنوی | 78 |
چودھری دلوارم کوثری | 79 |
باب نمبر 5۔آداب بارگاہ نبوت | 81 |
پہلی آیت کریمہ | 81 |
دوسری آیت کریمہ | 81 |
تیسری آیت کریمہ | 87 |
چوتھی آیت کریمہ | 92 |
صحابہ کرام اورصلحائے امت | 96 |
حضرت عبداللہ بن مسعود | 97 |
حضرت براء بن عازب | 98 |
حضرت علی المرتضی | 98 |
صحابہ کرام کاعمل | 99 |
صحابہ کرام کامثالی اداب | 99 |
حضرت امام مالک | 101 |
امام بوصیر ی | 101 |
امام قاضی عیاض | 102 |
امام فخرالدین رازی | 103 |
حضرت ملاعلی قاری | 104 |
امام قسطلانی | 104 |
علامہ عبدالوہاب شعرانی | 105 |
علامہ یوسف بن اسماعیل نبھانی | 105 |
باب نمبر 6۔مسئلہ توہین رسالت | 107 |
پہلی آیت کریمہ | 107 |
دوسری آیت کریمہ | 111 |
تیسری آیت کریمہ | 114 |
چوتھی آیت کریمہ | 117 |
چونچویں آیت کریمہ | 119 |
بارہ گاہ نبوت کےفیصلے | 122 |
ابورافع کاقتل | 122 |
گستاخ رسول کاقتل | 125 |
ابن خطل کاقتل | 125 |
گستاخ رسول ام ولد کاقتل | 126 |
یہودیہ عورت کاقتل | 128 |
جویرث بن نقیذکاقتل | 128 |
مشرک گستاخ رسول کاقتل | 129 |
ابوجہل کاعبرت ناک انجام | 129 |
کعب بن اشرف کاقتل | 131 |
گستاخ رسول پر حملہ آور کی شہادت | 134 |
گستاخ رسول کو زمین نےقبول نہ کیا | 135 |
گستاخ عصماء کاقتل | 136 |
ابوعفک یہودی کاقتل | 138 |
عتیبہ کاانجام | 139 |
عبداللہ بن ابی سرح | 139 |
جان عالم ﷺ کاحسن اخلاق | 141 |
باب نمبر 7۔اقوام عالم اورتوہین مذہب | 143 |
قدیم اعراق | 144 |
قدیم مصر | 146 |
قوم شعیب | 147 |
قدیم ایران | 147 |
قدیم ہندوستان | 148 |
مہاتمابدھ کےمجسمے کی توہین کی سزا | 150 |
یہودیت میں توہین مذاہب کی سزا | 150 |
توہین رسالت کی سزا | 151 |
توہین ہیکل کی سزا | 151 |
یوم سبت کی توہین کی سزا | 152 |
یہودیوں کاحضرت عیسی کاالزام | 153 |
رومین قوانین | 155 |
رشین لاء | 156 |
برطانیہ کاقانون | 156 |
امریکن قانون | 156 |
قانون پاکستان | 157 |
باب نمبر 8۔سازشوں کاتسلسل | 159 |
اسودعنسی | 160 |
اسود کاقتل | 162 |
مسلیمہ کاکذاب | 163 |
ایک ناکام کوشش | 165 |
مرزاکذاب قادیانی | 167 |
دوسراپہلو | 182 |
مرتد اعظم شیطان رشدی | 184 |
گستاخ ملعونہ تسلیمہ نسرین | 193 |
اس پردہ نگاری کےپیچھے ہے کون؟ | 199 |
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت | 211 |
توہین قرآن پر مبنی فلم | 219 |
حقیقت آزادی اظہار راےئ | 224 |
امت مسلمہ کی ذمہ داریاں | 231 |