توہین رسالت ﷺ کی شرعی سزا
توہین رسالت ﷺ کی شرعی سزا
مصنف : محمد علی جانباز
صفحات: 335
شاتم رسول کی سزا کے بارے سب سے پہلے مفصل اور مدلل کلام امام ابن تیمیہ ؒ نے اپنی کتاب ’الصارم المسلول علی شاتم الرسول‘ میں کیا ہے۔ امام صاحب کے اس کتاب کے لکھنے کا سبب ایک نصرانی تھا جس نے آپ کی شان میں گستاخی کی تھی۔ یوں تو عربی زبان میں اس موضوع پر اور بھی کئی کتب موجود ہیں لیکن اردو میں اس پر مواد کافی کم تھا۔ مولانا محمد علی جانباز صاحب نے اس موضوع پراپنی کتاب میں عوام الناس کی معلومات کے لیے بہت سا مواد آسان فہم انداز میں جمع دیا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ عصر حاضر میں مغرب میں اللہ کے رسول ﷺ اور قرآن کی اہانت کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں۔ مغرب کی نقالی میں اب مسلمان ممالکمیں موجود سیکولر عناصر اور غیر مسلموں نے بھی اس بارے اپنی زبان دراز کرنا شروع کر دی ہے جیسا کہ سلمان رشدی ، عاصمہ ملعونہ اور راجپال جیسوں کی مثالیں واضح ہیں۔حال ہی میں گورنر پنجاب کے قتل اور حکومت پاکستان کی طرف سے توہین رسالت کی سزا کے ملکی قانون میں تبدیلی کے اقدامات نے اس بات کی ضرورت اور اہمیت کئی گنا بڑھ گئی تھی کہ اس مسئلہ کو اجاگر کیا جائے کہ اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی یا آپ کو گالی دینے یا آپ پر کیچڑ اچھالنے کی سزا اور حد شریعت اسلامیہ میں قتل مقرر کی گئی ہے اور اس سے کوئی بھی گستاخ بری الذمہ نہیں ہے۔شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز کا شمار معاصر کبار علمائے اہل الحدیث میں ہوتا ہے۔ ۱۹۵۸ء میں آپ نے جامعہ سلفیہ ، فیصل آباد سے اپنی تدریس کا آغا ز کیا۔اس کتاب کے علاوہ آپ کی معروف کتابوں میں ’سنن ابن ماجہ‘ کی عربی شرح ’انجاز الحاجۃ‘ کے نام سے ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز | 8 | |
تقریظ از محترم پروفیسر مشتاق احمد صاحب (شکرگڑھ) | 12 | |
مقدمہ | 15 | |
توہین رسالت ﷺ کی صورت اور اُس کی سزا | 21 | |
توہین رسالت ﷺ کی سزا کے تاریخی شواہد | 26 | |
شاتم رسول کی سزا کے بارے میں ائمہ کے اقوال | 28 | |
کتاب الصارم المسلول لکھنے کا سبب | 33 | |
شاتم رسول کی توبہ | 34 | |
رسول اللہ ﷺ کو گالی دینے سے ذمی کا عہد ٹوٹ جاتا ہے | 36 | |
آیات قرآنی | 37 | |
علمائے دین اور دینی مقتداؤں کے ساتھ بھی یہی ادب ملحوظ رکھنا چاہیے | 73 | |
آیت کے نزول کے بعد صحابہ کرام کا حال | 74 | |
روضہ رسول ﷺ کے سامنےبھی بہت بلند آواز سے سلام وکلام کرنا منع ہے | 75 | |
حجرات امہات المؤمنین رضی اللہ عنھن | 78 | |
آیت مذکورہ کا شان نزول | 78 | |
رسول اللہ ﷺ کو کسی طرح کی ایذاء پہنچانا کفر ہے | 103 | |
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں | 104 | |
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا حق باہم لازم و ملزوم ہیں | 107 | |
واقعہ اِفک کا تاریخی پس منظر | 114 | |
حضرت صدیقہ ؓ کی چند خصوصیات | 125 | |
ایک اہم تنبیہ | 126 | |
حدِ قذف | 126 | |
حضرت صدیقہ عائشہ ؓ کو گالی دینے والے کا حکم | 127 | |
احادیث نبوی ﷺ | 132 | |
کیاپہلی حدیث اور دوسری حدیث میں ایک ہی واقعہ ہے؟ یا دو عورتوں کا قصہ؟ | 136 | |
کعب بن اشرف یہودی کا قتل | 148 | |
کعب بن اشرف کے قتل کے اسباب | 153 | |
ابن سبینہ یہودی کا قتل | 156 | |
اس واقعہ سے وجہ استدلال | 158 | |
ابورافع یہودی کا قتل | 161 | |
فتح مکہ اور عفو عام | 164 | |
ابوسفیان بن حارث | 183 | |
واقعہ ابن سفیان سے استدلال | 188 | |
نضر بن حارث و عقبہ بن ابی معیط | 189 | |
وجہ استدلال | 190 | |
ابوعزہ عمرو جمحی شاعر کی گستاکی او رانجام | 191 | |
گستاخ رسول ابوجہل ملعون کا انجام | 192 | |
ایک اعتراض اور اس کاجواب | 194 | |
کفار کی رسول اللہ ﷺ کو ایذاء رسانی | 195 | |
جن گستاخانہ رسالت سے مسلمان انتقام نہ لے سکیں ان کےکے بارے میں اللہ کی سنت | 202 | |
قیصر و کسریٰ کے نام دعوت ِ اسلام کے خطوط | 203 | |
دشمنان ِ خاص | 204 | |
ابوجہل بن ہشام | 205 | |
ابوجہل کا قتل | 206 | |
ابوجہل کی لاش کی تلاش | 208 | |
ابولہب | 211 | |
پس منظر | 212 | |
ابولہب کی عبرتناک موت | 220 | |
اُمیہ بن خلف | 221 | |
اُبی بن خلف | 223 | |
عقبہ بن ابی معیط | 224 | |
بے دین دوستوں کی دوستی کا انجام | 225 | |
ولید بن مغیرہ | 227 | |
ابوقیس بن الفاکہ | 228 | |
نضر بن حارث | 229 | |
عاص بن وائل سہمی | 230 | |
نبیہ و منبہ پسران حجاج | 231 | |
اسود بن مطلب | 231 | |
اسود بن عبد یغوث | 232 | |
حارث بن قیس سہمی | 232 | |
ایک مفتری کاتب کا واقعہ | 234 | |
صحابہ کرام شاتم رسول کو قتل کردیا کرتے تھے اگرچہ ان کا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوتا | 236 | |
حدیث من کذب علی متعمدا کا شان ورود | 239 | |
رسول اللہ ﷺ کے کسی قول یا فعل پر اعتراض و طعن کرنا آپ ﷺ کی توہین ہے | 243 | |
خوارج کے بارے میں احادیث | 244 | |
راج پال ہندو کی توہین رسالت | 247 | |
غازی خدا بخش کا راج پال پرپہلا قاتلانہ حملہ | 247 | |
غازی عبدالعزیز | 249 | |
غازی علم الدین شہید کا راج پال پر حملہ | 249 | |
راج پال جہنم رسید | 252 | |
غازی عبدالقیوم شہید اور نتھو رام کاقتل | 257 | |
غازی محمد صدیق شہید | 261 | |
غازی عبداللہ شہید | 263 | |
غازی عبدالرشید شہید | 264 | |
توہین صحابہ کی شرعی سزا | 265 | |
مذکورہ اقوال کے دلائل | 268 | |
صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ | 273 | |
آیات قرآنی | 273 | |
صحابہ کرام پر طعن و تشنیع اس آیت کے خلاف ہے | 278 | |
صحابہ کرام کے فضائل احادیث نبویہ میں | 284 | |
خلاصہ کلام | 294 | |
الصحابۃ کلھم عدول | 294 | |
مغربی دنیا کی دریدہ دہنی | 296 | |
توہین آمیز خاکے | 296 | |
ہولو کاسٹ کیا ہے؟ | 306 | |
توہین آمیز خاکے اور عصر حاضر کے قوانین | 309 | |
شان رسول ﷺ میں گستاخی او رپیروان رسول ﷺ کا مؤقف | 320 |