توحید اور پیامبر توحید

توحید اور پیامبر توحید

 

مصنف : ڈاکٹر محمد ایوب طاہر

 

صفحات: 194

 

توحید اور رسالت اس لائحہ عمل کے دوبنیادی اجزا ہیں۔جن کو صحت کے ساتھ قبول کرنے او رنتیجہ کے طور پر ان کو عملی زندگی میں نافذ کرنے سےاس مقصدِ عظیم کو حاصل کیا جاسکتا ہےجسے اخروی کامیابی کہا جاتا ہے۔ توحید،حیات وکائنات کی تخلیق کا مقصد اولین وآخرین ہے اور اس کاصرف ایک تقاضا ہے کہ جن وانس اپنے جملہ مراسم عبودیت صرف اور صرف ایک اللہ کے لیےخالص کرلیں اور ایک مسلمان شعوری یا غیرشعوری طور پر دن میں بیسیوں مرتبہ اس کا اعلان کرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے دنیا والوں کے لیے ہدایت ورہنمائی کے لیے تمام انبیاء ورسول میزان عدل کے ساتھ مبعوث فرمائے۔ ان سب کی دعوت کا نقطہ آغاز توحید تھا۔ سب نےتوحید کی دعوت کو پھیلانے عام کرنے اور توحیدکی ضد شرک تردید میں پورا حق ادا کیا۔ زیر تبصرہ کتاب’’توحید اور پیامبر توحید‘‘ڈاکٹر محمد ایوب شاہد کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں توحید ومخالف فکر کی تردید کی گئی ہے ۔ فلسفہ یونان سےمغلوب،فکر تصوف وحدت الوجود، وحدت الشہود اورجدید فکری یلغاروں کا قرآن وحدیث کے دلائل کی روشنی میں رد کیاگیاہے۔اور اس کتاب میں نبی اکرمﷺ کو بحیثیت ’’علمبردار توحید‘‘ پیش کیا گیاہے۔اورتوحید کوشرک سےبچاؤ کے لیے جو کوشش کی گئی ہے اسے سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوکر توحید کےپیغام کو سمجھنے کی توفیق عطافرمائے ۔(آمین) کتاب ہذا پر حافظ تنویر الاسلام (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ (البیت العتیق) کی تحقیق ونظر ثانی سے کتاب کی افادیت میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ …توحید کی خاطر برسر پیکار ہیں گے 9
باب ۔1

لاالہ الااللہ …

کائنات ایک شاہکار تخلیق 16
انبیاء کرام  ﷤ کی ڈیوٹی 16
’’الہ ‘‘کی قرآنی معنویت 19
آیت الکرسی 20
مفسر کنزالایمان کی تفسیر 24
الہ کے متعلق عالمگیر دلائل 25
حاصل گفتگو 26
غور طلب مسئلہ 29
اولیاء انبیاء کو رب او رالہ بنانے کی ایک او ر مثال 30
خالق کی قوت تخلیق اور مخلوق کی بےبسی 31
قبروالوں کی حالت زار 32
کیا اللہ کافی نہیں 32
توحید کے عقلی دلائل 35
کیا پکار نا (ندائے غیر اللہ )شرک نہیں 38
کیا انبیاء سے شرک کاخطرہ ہوسکتاہے 41
ملکیت 42
لفظ ملک کی وضاحت 45
دعوت توحید اور رسول اللہ ﷺ کی بے قراری 47
قدیم وجدید مشرکوں کے شبے کا ازالہ 49
ایک اور غلط فہمی کاازالہ 53
دنیوی واخروی تما م اختیارات اللہ کےپاس ہیں 56
خدائی ارادہ ومشیت 58
خلاصہ کلام 61
باب ۔2

لاموجود الااللہ

ابن عربی صوفی کی کتاب فصول الحکم کی حقیقت کشائی 64
نظریہ وحدت الوجود ایک فریب 66
قادری کاعقائد ابن عربی کےلیے دفاع 71
عقائد کی بنیاد وضعاف اور موضوعات پر کیوں 74
وحدت الوجود کی دشواریاں خوداپنوں کی زبانی 78
شیخ سرہندی اور مقام ظلیت 80
حقیقت محمدیہ کی حقیقت 80
وحدت الوجود فلسفہ اور عقیدہ توحید 82
وحدت الوجود کے تضادات 81
وجودی لاجواب ہوگئے 84
تضادبیانی اور نامک ٹوئیاں 86
اخلاق باختہ قصہ بھی سینے 88
سب فرق  ختم ہوگئے 89
منطقی نتیجہ 91
وجودی تاویلی انداز 92
احادیث کےساتھ وجودی رویہ فکر 94
وجودی دلائل کی حقیقت کشائی 96
صحت وضعف کانیا معیار 98
اصول علیت کی حقیقت 99
کچھ کتاب کے بارے میں تقابلی جائز ہ 101
باب 3۔

وحدت الشہود

عقیدہ ہمہ اوست اورہمہ ازادست 104
شیخ سرہندی اور مقام ظلیت 105
باب 4۔

وسیلہ

وہ سب خاموش ہوگئے 107
وسیلہ کی حقیقت  اور عوام 109
کون ساوسیلہ جائز ہے 111
شرعی وسیلہ اور دنیوی مثالیں 112
مشرکین اور وسیلہ کی حقیقت 113
غیر وں کاوسیلہ اوراللہ کی ناقدری 115
اللہ تک رسائی مگر کیسے 116
شرعی وسیلہ کی حدود 118
عمل سے زندگی بنتی ہے 120
باب 5۔

محمد رسول اللہ ﷺ

قابل ابتاع کون 124
نبی کے بارے میں ایک شبہ ایک ازالہ 126
نبی کی حیثیت واہمیت 127
اطاعت رسول واقعات کی روشنی میں 130
 حجیت حدیث اور اجماع صحابہ 132
نبی کے علاوہ کوئی معصوم نہیں 134
رسول کی اطاعت غیر مشروط 135
اجتہاد کب اور کیونکر 136
امت کاسنت سے رابطہ ٹوٹ گیا 139
تقلید شخصی کے نقصانات 141
تقلید کادائرہ کار 141
امام اعظم اور صاحبین کے درمیان اختلاف 143
صحابہ تقلیدی مذہب اور ائمہ کرام 144
تقلیداور ڈوبتے کو تنکے کو سہارا 146
ایک تقلیدی شبہ کاازالہ 146
فتوی اورعمل میں حدیث ہی قابل عمل کیوں 147
کیا تعارض کی بناپر حدیث قابل عمل نہیں 149
لیجیے ایک مثال 150
محبت کادعوی بغیر عمل کےکھوکھلاہے 151
ائمہ او رعوام 153
اتباع تقلید ایک تقابل 154
اطاعت ہر ایک سے مطلوب ہے 155
حدیث کی آئینی حیثیت 156
حدیث کی اہمیت وضرورت 158
حدیث رسول کی سماجی ضرورت 158
حدیث رسول کےساتھ تقلیدی رویہ 159
سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ کاقول 160
ائمہ کرام اور تقلیدی مذاہب 160
امام ابو حنیفہ ﷫ کاقول 160
اما م مالک ﷫ کاقول 161
اما م شافعی ﷫ کاقول 161
امام احمد بن حنبل ﷫ کاقول 161
ایک مثال لیجیے 162
با ب 6۔

حقیقت اولی

فرضیت ،ایتھر او رحدۃ الوجود 163
نظریہ ارتقاء دروجودی فلسفہ 166
نظریہ ارتقااورعقلی دلیل 168
اصول اول اور انبیاء کرام کاگروہ 170
سائنسی تحقیق اور کائنات ارضی 171
فکر انسانی اور تخلیق کائنات 172
فلسفی مکاتب فکر 173
مادہ مادیت اور سائنسی فکر 176
سائنسی تروریح اور علم وحی 179
ترقی پذیرکائنات او رتدریجی مراحل 182
کائنات کی حقیقت او ردخان 182
فلسفہ بابعد الطبیعات کی حقیقت 183
حقیقت کی تلاش میں سرگرداں 184
علم وحی اور انسانی رویہ 185
بیچارہ پروفیسر خاموش ہوگیا 187
سائنسی فلسفی فکر مگر سرگرداں 187
ایک پیچیدگی جو فہم انسانی سے بالاتر 189

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like