توفیق الباری شرح صحیح بخاری گیارہویں جلد
توفیق الباری شرح صحیح بخاری گیارہویں جلد
مصنف : ڈاکٹر عبد الکبیر محسن
صفحات: 924
امام بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ توفیق الباری شرح صحیح بخاری ‘‘پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن﷾ کی 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے جسے نے انہوں اپنے والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے حکم اور ہدایات کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مؤلف نے اس میں فتح الباری ،ارشاد الساری ،فیض الباری ،شرح تراجم شاہ ولی اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ اپنے تصنیف میں پیش کردیا ہے یہ کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ قدوسیہ او ر باقی گیارہ جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور نے شائع کی ہیں اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
میراث کے مسائل | 13 | |
شرعی حدود کا بیان | 90 | |
دیت کے مسائل | 264 | |
مرتدین کو توبہ کا موقع دینا | 365 | |
حبر واکراہ کے مسائل | 429 | |
حیلے اختیار کرنے کے مسائل | 449 | |
خوابوں کی تعبیریں | 483 | |
خاتمہ | 607 |