توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد اول

توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد اول

 

مصنف : ڈاکٹر عبد الکبیر محسن

 

صفحات: 947

 

امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور   ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ   اصح  الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  ننے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔ زیر نظر   کتاب’’ توفیق الباری  شرح صحیح بخاری ‘‘پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن﷾ کی 12 ضخیم  مجلدات  پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے  جسے نے  انہوں اپنے  والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح  الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے  حکم اور ہدایات کے  مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مؤلف نے  اس  میں  فتح الباری ،ارشاد الساری ،فیض الباری ،شرح تراجم شاہ ولی  اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب  کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ   اپنے  تصنیف میں پیش کردیا ہے  یہ  کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے  بیش قیمت  علمی  تحفہ ہے ۔توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ  قدوسیہ او ر باقی گیارہ  جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  نے  شائع کی   ہیں  اللہ  تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم  کاوش کو قبول فرمائے۔  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 33
مقدمہ 35
تمہید 39
وحی کی ابتداء  اور کیفیت کے بارے میں 57
ایمانیات کے بارے میں مباحث 81
علم کے بارے میں 141
وضو کے مسائل و احکام 200
غسل کے احکام 280
حیض کے مسائل و احکام 311
تیمم کے بارے میں 339
نماز سے متعلقہ مسائل و احکام 358
قبلہ اور مساجد کے بارے میں 392
اوقات نماز کے بارے میں 485
اذان کے بارے میں 547
جماعت و امامت کے بارے میں 582
صفت نماز کے بارے میں 656
جمعۃ المبارک کے بارے میں 768
نماز خوف کے بارے میں 822
عیدین کے مسائل و احکام 829
وتر کے احکام و مسائل 858
اللہ سے بارش مانگنے کے بارے میں 868
گرہن کے بارے میں 891
سجود قرآن 910
قصر کے احکام ومسائل 920

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
27.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like